Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 652

652 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، بِمَدِينَةِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، سَنَةَ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا جَدِّي مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «رَأَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَيْنِ أَصْفَرَيْنِ» لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

عبداللہ بن جعفر بن مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ، حضرت اسماعیل بن عبدا للہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درزرد رنگ کے کپڑے دیکھے ۔ اس حدیث کو عبداللہ نے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 652

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 653

653 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عَرَابَةَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ , وَلَا الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا هِشَامٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ يُونُسَ

عبداللہ بن ابی اعرابہ الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی مرد دوسرے مرد کے ساتھ مباشرت نہ کرے اور کوئی عورت دوسری عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے ( برہنہ ہو کر ایک ہی کپڑے میں دو آدمیوں کا لیٹنا یا دو عورتوں کا لیٹنا مباشرت کہلاتا ہے )۔ اس حدیث کو ابن سیرین سے صرف ہشام نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابوبکر نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن یونس منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← ابْنُ عَيَّاشٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي عَرَابَةَ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 653

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 654

654 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْمَعَدِّيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَكِيمٍ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , «فَأَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ , وَنَهَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ عَنْ عُمَرَ إِلَّا يُونُسُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , وَرَوَاهُ هُشَيْمٌ وَغَيْرُهُ , عَنْ يُونُسَ , عَنِ الْحَسَنِ , عَنْ عِمْرَانَ فَقَطْ

عبداللہ بن محمد بن عیسیٰ المعدی ابو عبدالرحمن سے مروی حدیث، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا ۔اس میں صدقہ کرنے کا حکم دیا اور مثلہ کرنے ( شکل بگاڑ نے ) سے منع کیا ۔ اس حدیث کو حسن کے واسطے سے پھر عمران کے واسطے سے حضرت عمر سے صرف یونس نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف اسماعیل نے روایت کرنے میں عبداللہ بن عمر منفرد ہیں ہیثم اور دیگر محدثین نے اس حدیث کو یونس کے واسطے سے پھر حسن کے واسطے سے صرف عمران سے روایت کیا ہے ۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَكِيمٍ الْخُزَاعِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ يَزِيدَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْمَعَدِّيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 654

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ · حديث 655

655 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِمَكَّةَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا سَحْبَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيُّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كَانَ لِيَهُودِيٍّ عَلَيَّ أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ , فَلَزَمَنِي , وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ , فَاسْتَنْظَرْتُهُ إِلَى أَنْ أَقْدَمَ , فَقُلْتُ: لَعَلَّنَا أَنْ نَغْنَمَ شَيْئًا , فَجَاءَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَعْطِهِ حَقَّهُ مَرَّتَيْنِ» , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ تُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ , وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنَا بِهَا غَنَائِمَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَعْطِهِ حَقَّهُ» , وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ الشَّيْءَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَمْ يُرَاجِعْ , وَعَلَيَّ إِزَارِي , وَعَلَى رَأْسِي عِصَابَةٌ , فَلَمَّا خَرَجْتُ قُلْتُ: اشْتَرِ مِنِّي هَذَا الْإِزَارَ , فَاشْتَرَاهُ بِالدَّرَاهِمِ الَّتِي لَهُ عَلَيَّ , فَاتَّزَرْتُ بِالْعِصَابَةِ الَّتِي عَلَى رَأْسِي , فَمَرَّتِ امْرَأَةٌ عَلَيْهَا شَمْلَةٌ , فَأَلْبَسَتْنِي إِيَّاهَا لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي حَدْرَدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ قُتَيْبَةُ

عبدان بن محمد المروزی سے مروی حدیث ، ابو حدرد اسلمی بیان کرتے ہیں میں نے ایک یہودی کو 4 درہم دینے تھے ، وہ میرے پیچھے ہی پڑ ا ہوا تھا ادھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کے جانب روانگی کی تیاری کر رہے تھے میں نے اس سے واپسی تک کی مہلت مانگی میرا خیال تھا کہ وہاں سے کچھ مال غنیمت ہمیں مل جائے گا ۔ وہ شخص مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں لے گیا ۔ اور شکایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا اس کا حق ادا کر دو ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ خیبر کی جانب روانگی کا ارادہ رکھتے ہیں ہو سکتا ہے کہ اللہ ہمیں وہاں سے کچھ غنیمتیں عطا فرما دے رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا اس کا حق ادا کر دو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی حکم تین مرتبہ ارشاد فرما دیں پھر اس میں انکار کی گنجائش نہیں ہوتی تھی میں نے تہبند باندھا ہوا تھا اور میرے سر پر عمامہ تھا جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نکلا تو میں نے اس یہودی سے کہا تو مجھ سے یہ تہبند خرید لے اس نے وہ تہبند مجھے اتنے درہموں کے بدلے خرید لیا جتنے درہم میں نے اس کے دینے تھے میں نے وہ تہبند اس یہودی کے سپر دکر دیا اور خود پنے سر والا امامہ تہبند کے طور پر باندھ لیا ۔ اس کے بعد ایک عورت کا وہاں سے گزر ہوا اس نے چادر اوڑھ رکھی تھی اس نے وہ چادر مجھے پہننے کے لیے دے دی۔اس حدیث کو ابو حدرد سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں قتیبہ منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 655

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ · حديث 656

656 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعَصْرِ , وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ عَجَّلَ الْعَصْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا , وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا , وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّاهَا مَعَ الْمَغْرِبِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ قُتَيْبَةُ

عبدان بن محمد المروزی سے مروی حدیث،حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر زوال سے پہلے سفر پر روانہ ہوتے تو ظہر کی نماز کو مؤخر کر کے اس کو عصر کی نماز کے ہمراہ پڑھتے اور جب آپ زوال کے بعد سفر پر روانہ ہوتے تو عصر میں جلدی کرتے اور ظہر اور عصر کی نما زاکٹھی پڑھتے اور جب کبھی سورج غروب ہونے سے پہلے روانگی اختیار کرتے تو مغرب کو اتنا لیٹ کر تے کہ اس کو عشاء کے ساتھ ملا کر پڑھتے اور جب کبھی سورج کے غروب ہونے کے بعد روانگی اختیار کرتے تو عشاء کو مغرب کے ساتھ ملا کر پڑھ لیتے ۔ اس حدیث کو معاذ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے ورایت کرنے میں فتیبہ منفرد ہیں ۔

مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 656

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ · حديث 657

657 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرٍ الْأَحْوَلُ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُزَنِيِّ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الرَّجُلَ لَيُلْقِي الْكَلِمَةَ مِنْ رِضْوَانِ اللَّهِ مَا يُلْقِي لَهَا بَالًا , فَيُكْتَبُ بِهَا مِنْ أَهْلِ رِضْوَانِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ , وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيُلْقِي الْكَلِمَةَ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ مَا يُلْقِي لَهَا بَالًا , فَيُكْتَبُ بِهَا مِنْ أَهْلِ سَخَطِ اللَّهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا مُعْتَمِرٌ , وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الَّذِي رَوَى عَنْهُ عُبَيْدُ اللَّهِ هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ , وَقَدْ رَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ

عبدان بن احمد الا ہوازی سے مروی حدیث ، حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا انسان کبھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جو اس کی نگاہ میں زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہوتی لیکن اس کو اس بات کے بدلے میں قیامت تک اہل رضؤان میں لکھا جاتا ہے اور کبھی کوئی آدمی ایسی بات کر دیتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے لیکن اس کو اس کی اہمیت کا پتہ نہیں ہوتا تو اس کی بناء پر وہ شخص قیامت تک اللہ کی ناراضگی والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اس حدیث کو عبید اللہ سے صرف معتمر نے روایت کیا ہے اور وہ عمر بن عبداللہ جن سے عبید اللہ نے یہ حدیث روایت کی ہے وہ عمر بن عبداللہ بن عتبہ ہیں اور ان سے محمد بن عجلان نے بھی روایت کی ہے ۔

بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِیَّ ← عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← عاصم بن النضر الأحول ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَهْوَازِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 657

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ · حديث 658

658 - حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ , وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ , وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ حِسَابٍ

عبدان بن احمد سے مروی حدیث ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ اوقیہ سے کم میں زکوۃ نہیں ہے اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکوۃ نہیں ہے اور پانچ وسق سے کم جنس میں عشر نہیں ہے ۔ اس حدیث کو ایوب سے صرف حماد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن حساب منفرد ہیں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، ← أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ← عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 658

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 659

659 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي بِمَدِينَةِ طَبَرِيَّةَ سَنَةَ سَبْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ , حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ , عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ , عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَبَّ الْأَنْبِيَاءَ قُتِلَ , وَمَنْ سَبَّ أَصْحَابِي جُلِدَ» لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ

عبید اللہ بن محمد العمری القاضی سے مروی حدیث ، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو نبیوں کو گالی دے اس کو قتل کر دیا جائے اور جو میرے صحابہ کو گالی دے اس کو کوڑے مار ے جائیں ۔ اس حدیث کو علی سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی اویس منفرد ہیں ۔

عَلِيٍّ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، ← جده علي بن الحسين ← أَبِيهِ ← مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ الْقَاضِي بِمَدِينَةِ طَبَرِيَّةَ سَنَةَ سَبْعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 659

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 660

660 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الضَّالَّةِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ , رَادَّ الضَّالَّةِ , وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ , أَنْتَ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ؛ فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا ابْنُ عُيَيْنَةَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ , وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ابو القاسم عبیداللہ بن محمد بن عبدالرحیم البرقی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گمشدہ چیز کے لیے دعا مانگا کرتے تھے ،(ترجمہ)" اے اللہ گمشدہ کو واپس لانے والے اور اے گمراہی سے ہدایت دینے والے تو ہی گمراہی سے ہدایت دیتا ہے تو مجھے میری گمشدہ چیز واپس لوٹا دے تجھے تیری عزت اور تیری بادشاہی کا واسطہ کیونکہ یہ تیری عطا سے اور تیرا ہی فضل ہے " اس حدیث کو ابن عجلان سے صرف ابن عیینہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالرحمن بن یعقوب منفرد ہیں اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 660

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 661

661 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبٍ الْقَيْسِيُّ بِرَمَادَةَ الرَّمْلَةِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسَبْعِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ (أَبُو عَمْرٍو) زِيَادُ بْنُ طَارِقٍ , وَكَانَ قَدْ أَتَتْ عَلَيْهِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ سَمِعْتُ أَبَا جَرْوَلٍ زُهَيْرَ بْنَ صُرَدٍ الْجُشَمِيَّ يَقُولُ [ص:395]: لَمَّا أَسَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ يَوْمَ هَوَازِنَ وَذَهَبَ يُفَرِّقُ السَّبْيَ وَالشَّاءَ أَتَيْتُهُ , وَأَنْشَأْتُ أَقُولُ فِي هَذَا الشِّعْرِ: [البحر البسيط] امْنُنْ عَلَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَرَمٍ ... فَإِنَّكَ الْمَرْءُ نَرْجُوهُ وَنَنْتَظِرُ امْنُنْ عَلَى بَيْضَةٍ قَدْ عَاقَهَا قَدَرٌ ... مُشَتَّتٌ شَمْلُهَا فِي دَهْرِهَا غِيَرُ أَبْقَتْ لَنَا الدَّهْرَ هُتَّافًا عَلَى حَزَنٍ ... عَلَى قُلُوبِهِمُ الْغَمَّاءُ وَالْغَمَرُ إِنْ لَمْ تُدَارِكْهُمْ نَعْمَاءُ تَنْشُرُهَا ... يَا أَرْجَحَ النَّاسِ حِلْمًا حِينَ يُخْتَبَرُ امْنُنْ عَلَى نِسْوَةٍ قَدْ كُنْتَ تَرْضَعُهَا ... إِذْ فُوكَ تَمْلَأَهُ مِنْ مَخْضِهَا الدَّرَرُ إِذْ أَنْتَ طِفْلٌ صَغِيرٌ كُنْتَ تَرْضَعُهَا ... وَإِذْ يَزِينُكَ مَا تَأْتِي وَمَا تَذَرُ لَا تَجْعَلَنَّا كَمَنْ شَالَتْ نَعَامَتُهُ ... وَاسْتَبْقِ مِنَّا؛ فَإِنَّا مَعْشَرٌ زُهُرُ إِنَّا لَنَشْكُرُ لِلنَّعْمَاءِ إِذْ كُفِرَتْ ... وَعِنْدَنَا بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ مُدَّخَرُ فَأَلْبِسِ الْعَفْوَ مَنْ قَدْ كُنْتَ تَرْضَعُهُ ... مِنْ أُمَّهَاتِكَ إِنَّ الْعَفْوَ مُشْتَهَرٌ يَا خَيْرَ مَنْ مَرَحَتْ كُمْتُ الْجِيَادِ لَهُ ... عَنِ الْهَيَاجِ إِذَا مَا اسْتَوْقَدَ الشَّرَرُ إِنَّا نُؤَمِّلُ عَفْوًا مِنْكَ تُلْبِسُهُ ... هَذِي الْبَرِيَّةَ إِذْ تَعْفُو وَتَنْتَصِرُ فَاعْفُ عَفَا اللَّهُ عَمَّا أَنْتَ رَاهِبُهُ ... يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذْ يُهْدَى لَكَ الظَّفَرُ قَالَ فَلَمَّا سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ هَذَا الشَّعْرَ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكُمْ» , وَقَالَتْ قُرَيْشٌ: مَا كَانَ لَنَا فَهُوَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ , وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: مَا كَانَ لَنَا فَهُوَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ لَمْ يُرْوَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ صُرَدٍ بِهَذَا التَّمَامِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ اللَّهِ

عبیداللہ بن حبیب القیسی سے مروی حدیث ، حضرت ابو جرول زبیر بن صروالجشمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جگہ حنین اور ہوازن کے موقعہ پر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قیدی کر لیا اور آپ قیدیوں کو اور جانوروں کو الگ الگ فرما رہے تھے میں آپ کے پاس آیا اور یہ شعر پڑھنے لگا ۔ 1۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر نگاہ کرم کر کے احسان فرمائیے کیونکہ ہم آپ کی جانب سے نگاہ کرم کی ہی امید رکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں۔2۔یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ اس قوم پر احسان فرمائیے جس کو تقدیر نے ( اپنے اموال سے ) جدا کر دیا ۔ اس کے شملے متغیر ہو کر بکھر گئے ۔ 3۔زمانے نے ہمارے لیے صرف یہی چیز باقی رکھی ہے کہ ہم غمزدہ اور پریشان دلوں پر افسوس میں چیختے ہیں ۔4۔ اے کائنات میں سب سے زیادہ حوصلہ رکھنے والے اگر ان لوگوں کو نعمتیں میسر نہ آئیں تو یہ آزمائش کے وقت بکھر جائیں گے۔ 5،ان خواتین پر کرم کیجئے جن کا آپ دودھ پیتے رہے ہیں یا د کیجیئے جب ان کے پستانوں سے آپ کا منہ دودھ سے بھر جایا کرتا تھا ۔6۔یاد کیجئے جب آپ دودھ پیتے چھوٹے بچے تھے اور وہ خواتین آپ کو صاف ستھرا رکھتی تھیں ۔7۔آپ ہمیں ان لوگوں کی طرح نہ کیجئے جو بکھر گئے اور ان کی عزت جاتی رہی آپ ہم پر مہربانی فرمائیں کیونکہ ہم محتاج لوگ ہیں ۔ 8۔جن نعمتوں کی ناشکری کی جاتی ہے ہم ان کا شکر ادا کرتے ہیں اور آج کے بعد آپ کا احسان ساری زندگی ہم پر رہے گا ۔ 9۔آپ اپنی رضاعی ماؤں کو معاف کر دیجئے جن کا آپ دودھ پیا کرتے تھے اور آپ کے عفودرگزر کی بہت شہر ت ہے ۔ 10۔اے ان لوگوں میں سب سے اچھے جن کے خوبصورت گھوڑے جنگ کے خوب بھڑکنے کے وقت بھی اتراتے ہوئے چلتے ہیں ۔ 11۔ہم آپ سے معافی کے طلبگار ہیں کیونکہ لوگ جب آپ کو برا کہتے تھے آپ تب بھی ان کو معاف کر دیتے تھے بلکہ ان کی مدد بھی کیا کرتے تھے ۔ آپ ہمیں معاف فرما دیں اللہ قیامت کے دن آپ کو عافیت دے گا ۔ جس دن کامیابیاں خود چل کر آپ کے پاس آئیں گی ۔ راوی کہتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اشعار سنے تو فرمایا میں اپنا حصہ اور بنی عبدالمطلب کا حصہ تمہارے لیے چھوڑتا ہوں قریش نے کہا ہمارا حصہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے ۔ انصار کہنے لگے ہمارا حصہ بھی اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہے ۔ یہ حدیث زبیر بن صرد سے اتنی تفصیل کے ساتھ صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبیداللہ بن رماد منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 661

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 662

662 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصِّنَامِ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الْفَاخُورِيُّ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَرْطَاةَ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَلْهَانِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَأُلْفِيَّنَ أَقْوَامًا مِنْ أُمَّتِي يَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَسَنَاتٍ أَمْثَالِ جِبَالِ تِهَامَةَ فَيَجْعَلُهَا اللَّهُ هَبَاءً مَنْثُورًا» , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , صِفْهُمْ لَنَا لِكَيْ لَا نَكُونُ مِنْهُمْ , وَنَحْنُ لَا نَعْلَمُ , فَقَالَ: «أَمَا إِنَّهُمْ مِنْ إِخْوَانِكُمْ , وَلَكِنَّهُمْ أَقْوَامٌ إِذَا خَلَوْا بِمَحَارِمِ اللَّهِ انْتَهَكُوهَا» لَا يُرْوَى عَنْ ثَوْبَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عُقْبَةُ , وَاسْمُ أَبِي عَامِرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى , وَيُقَالُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى

عبید اللہ بن محمد بن ضام الرملی سے مروی حدیث ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کرے کہ میں اپنی امت کے ایسے لوگوں سے ہرگز نہ ملو ں جو قیامت کے دن تہامہ پہاڑوں کے برابر نیکیاں لے کر آئیں گے لیکن اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو برباد کر دے گا ۔ثوبان نے عرض کی آپ ہمیں ان کی نشانیاں بتا دیجئے تاکہ کہیں ہم لا علمی میں ان میں سے نہ ہو جائیں آپ نے فرمایا وہ تمہارے بھائی ہی ہیں لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جب خلوت میں ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی حدود توڑتے ہیں ۔ اس حدیث کو ثوبان سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عقبہ بن علقمہ بیروتی منفرد ہیں اور ابو عامر کا نام " عبدالرحمن بن لحی" ہے اور ان کو عبداللہ بن لحی بھی کہا جاتا ہے ۔

ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ← أَبِي عَامِرٍ الْأَلْهَانِيُّ، ← أَرْطَاةُ بْنُ الْمُنْذِرِ ← عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ الْفَاخُورِيُّ الرَّمْلِيُّ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّنَّامِ الرَّمْلِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 662

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 663

663 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ أَبُو شِبْلٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِمَامٌ جَائِرٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُحَادَةَ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ

ابو شبل عبیداللہ بن عبدا لرحمن بن واقد البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ظالم امام کو ہو گا ۔ اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے صرف ابو حفص نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِيَّةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ← أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أَبِي ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ أَبُو شِبْلٍ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 663

chevron_left Previous
1…141516…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter