المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 640
640 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الدَّقِيقِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ , فَيُقَالُ لَهُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ , فَيَقُولُ: يَا رَبِّ , قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ , فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ " , وَتَلَا ابْنُ عَبَّاسٍ: {وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ} [الطور: 21] الْآيَةَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَالِمٍ إِلَّا شَرِيكٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ غَزْوَانَ
عبداللہ بن یزید بن ابان الدقیقی البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب بندہ جنت میں جائے گا تو اپنے ماں باپ اپنی بیوی بچوں کے بارے میں پوچھے گا اس کو بتایا جائے گا کہ وہ تیرے درجے اور تیرے علم تک نہیں پہنچ پائے وہ کہے گا اے میرے رب میں نے عمل اپنے لیے اور ان کے لیے کیا تھا تو حکم دیا جائے گا اس کے ماں باپ اسکی بیوی اور بچوں کو اس تک پہنچا دیا جائے اس کے بعد عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی ۔ " اور جو ایمان لائے اور انکی اولاد نے ایمان کے ساتھ انکی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملا دی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں ۔( ترجمہ کنز الایمان امام احمد رضا ) ۔اس حدیث کو سالم سے صرف شریک نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن غزوان منفرد ہیں ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← سَالِمٌ الْأَفْطَسُ ← شَرِيکٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ الدَّقِيقِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 640
