Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 616

616 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو الْقَاسِمِ الْحَرْبِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ جُنَاحٍ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَمْرو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى خَلْفَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ رَكْعَتَيْنِ , وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ إِلَّا أَبُو يُوسُفَ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ مَخْلَدٍ

عبداللہ بن شعیب ابو القاسم الحربی البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو نوافل پڑھے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کی اور تمہارے لیے اللہ کے رسول کی ذات میں بہترین نمونہ موجود ہے ۔ اس حدیث کو عبداللہ سے صرف ابو یوسف نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حسن بن مخلد منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← عبد الله بن علي ← أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، ← الْحَسَنُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ جَنَاحٍ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو الْقَاسِمِ الْحَرْبِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 616

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 617

617 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّقْرِيُّ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هَارُونَ بْنِ مُوسَى النَّحْوِيِّ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ: {فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ} [الواقعة: 89] لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ

عبداللہ بن علی بن اسحاق بن ابراہیم الصقری الحربی سے مروی حدیث ، حضرت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ واقعہ کی آیت نمبر 89یوں پڑھی " فروح ویحان " اس حدیث کو شعبہ سے صرف عبداللہ ابن ابی بکر نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، ← بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ← هَارُونُ بْنُ مُوسَی النَّحْوِيُّ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّقْرِيُّ الْحَلَبِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 617

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 618

618 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْشٍ الْأَسَدِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَ وَجَدْتُ فِي سَمَاعِ الْفَرَجِ بْنِ الْيَمَانِ الْكَرْدَلِيِّ , حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ وَمُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ , عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَرْضِ جُهَيْنَةَ «أَنْ لَا تَسْتَنْفَعُوا (تَسْتَمْتِعُوا) مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَطَرٍ وَابْنِ جُحَادَةَ إِلَّا دَاوُدُ , وُجُودًا فِي سَمَاعِ الْفَرَجِ

عبداللہ بن قریش الاسدی البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عکیم جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم جہینہ کے لوگوں کی جانب یہ خط لکھا " مردار کی کھال اور اس کے پٹھوں کو استعمال میں مت لاؤ" نوٹ :۔ مردار کی کھال کو اگر دباغت دے دی جائے تو اس کو استعمال میں لانا جائز ہے ۔ اس حدیث کو مطر اور ابن جحاوہ سے صرف داؤد برقان نے روایت کیا ہے ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ الْجُهَنِيِّ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← مَطَرٍ الْوَرَّاقِ وَمُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ← داود بن الزبرقان ← وَجَدْتُ فِي سَمَاعِ الْفَرَجِ بْنِ الْيَمَانِ الْكَرْدَلِيِّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْشٍ الْأَسَدِيُّ الْبَغْدَادِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 618

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 619

619 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ} [الفتح: 29] قَالَ: «النُّورُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» لَا يُرْوَى عَنْ أُبَيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ

عبداللہ بن محمد ابن خی رواد بن الجراح سے مروی حدیث حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا " سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود" ان کی ملامت ان کے چہروں میں ہے سجدوں کے نشان سے "(ترجمہ کنز ایمان امام احمد رضا )کے بارے میں فرمایا ان کی نشانی سے مراد یہ ہے کہ قیامت کے دن ان کو نور عطا کیا جائے گا۔ یہ حدیث ابن کعب سے صرف اسی اساند کے ہمراہ مروی ہے اس حدیث کو روایت کرنے میں ابوجعفر الرازی منفرد ہیں ۔

أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← أبو جعفر الرازي ← رَوَّاد بْنِ الَجَرَّاح ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 619

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 620

620 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الضَّبِّيُّ الْجَمْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، فِي بَنِي جَمْرَةَ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَخِيهِ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ , عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ , أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» , ثُمَّ يَقُولُ: «إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ , عَنْ رَافِعٍ إِلَّا مُقَاتِلٌ , وَلَا عَنْ مُقَاتِلٍ إِلَّا أَخُوهُ مُصْعَبٌ تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ

عبداللہ بن محمد بن عباس الضبی الجمری البصری سے مروی حدیث ۔ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مجلس سے اس وقت تک نہیں اٹھتے تھے جب تک یہ دعا نہ پڑھ لیتے تھے ، سبحانک اللھم وبحمدک استغفرک واتوب الیک ( اے اللہ تیری ذات پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں میں تیری بارگاہ میں بخشش کا سوال کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ) اس حدیث کو ابو العالیہ کے واسطے سے ، رافع سے صرف مقاتل نے روایت کیا ہے اور مقاتل سے صرف ان کے بھائی مصعب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں یونس ، بن محمد منفرد ہیں ۔

مُقَاتِلٍ إِلَّا أَخُوهُ مُصْعَبٌ تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← رَافِعٍ إِلَّا مُقَاتِلٌ وَلَا ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← «إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ» لَمْ يَرْوِهِ ← سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ثُمَّ ← كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى ← رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← أَخِيهِ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، ← مُصْعَبُ بْنُ حَيَّانَ، ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُؤَدِّبُ، ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الضَّبِّيُّ الْجَمْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، فِي بَنِي جَمْرَةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 620

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 621

621 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَائِنِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَزِيعٍ الْخَصَّافُ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْأُمَوِيُّ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ يَحْيَى بْنِ أَبِي دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ , عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ " نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ: تَعْجِيلُ يَوْمٍ قَبْلَ الرُّؤْيَةِ , وَيَوْمُ الْأَضْحَى , وَيَوْمُ الْفِطْرِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ إِلَّا أَبُو جَنَابٍ , وَلَا عَنْ أَبِي جَنَابٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ بَزِيعٍ

عبداللہ بن اسحاق بن ابراہیم المدائنی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دنوں کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ۔1۔چاند دیکھائی دینے سے پہلے جلد بازی کرتے ہوئے روزہ رکھنا ۔2۔قربانی کے دن کا روزہ رکھنا ۔3۔ عیدالفطر کے دن روزہ رکھنا ۔ اس حدیث کو طلحہ بن مصرف سے صرف ابو جناب نے روایت کیا ہے اور ابو جناب سے صرف سعید بن مسلمہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں احمد بن بزیع منفرد ہیں ۔

أَبِي جَنَابٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ بَزِيعٍ ← طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ إِلَّا أَبُو جَنَابٍ وَلَا ← صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ: تَعْجِيلُ يَوْمٍ قَبْلَ الرُّؤْيَةِ وَيَوْمُ الْأَضْحَى وَيَوْمُ الْفِطْرِ لَمْ يَرْوِهِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← طَلْحَۃَ بن مصرف ← أَبِي جَنَابٍ يَحْيَى بْنِ أَبِي دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ ← سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْأُمَوِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ بَزِيعٍ الْخَصَّافُ الرَّقِّيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَائِنِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 621

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 622

622 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ الْقُومَسِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الْحَيَاءُ وَالْإِيمَانُ مَقْرُونَانِ لَا يَفْتَرِقَانِ إِلَّا جَمِيعًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مَالِكٌ , وَلَا عَنْ مَالِكٍ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ عُبَيْدَةَ

عبداللہ بن محمد بن عبیدہ القومسی سے مروی حدیث ۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حیا اور ایمان دونوں اکٹھے ہوتے ہیں جاتے ہیں تو اکٹھے ہی جاتے ہیں ، اس حدیث کو شعبی سے صرف مالک بن مغول نے روایت کیا ہے اور مالک سے صرف ابو اسحاق فزری نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو ابو اسحاق سے روایت کرنے میں محمد بن عبیدہ منفرد ہیں ۔

اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِي بُرْدَةَ، ← الشَّعْبِيِّ، ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← اَبُوْ اِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ الْقُومَسِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 622

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 623

623 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ السِّمَّرِيُّ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَسَنِ الشَّيْلمَانِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَشَّرْتُ بِلَالًا , فَقَالَ لِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ , بِمَا تُبَشِّرُنِي؟ فَقُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَجِيءُ بِلَالٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَاحِلَةٍ رَحْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ , وَزِمَامُهَا مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ , مَعَهُ لِوَاءٌ , يَتْبَعُهُ الْمُؤَذِّنُونَ فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ حَتَّى إِنَّهُ لَيُدْخِلُ مَنْ أَذَّنَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا يُرِيدُ بِذَلِكِ وَجْهَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا خَالِدٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ

عبداللہ بن محمد بن سعید السمری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دے رہے ہو؟ میں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے بلال قیامت کے دن ایسی سواری پر سوار ہو کر آئے گا ، جس کا کجاوا سونے کا ہو گا ، جس کی لگا میں موتی اور یاقوت کی ہوں گی اس کے پاس ایک جھنڈاہو گا مؤذمین آپ کے پیچھے آرہے ہوں گے اور آپ ان کو لے کر جنت میں چلے جائیں گے حتیٰ کہ جس نے اللہ کی خاطر صرف چالیس دن اذان پڑھی ہو گی وہ بھی جنت میں جائے گا ۔ اس حدیث کو عبیداللہ سے صرف خالد بن اسماعیل نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو روایت کرنے میں حسین بن حسن منفرد ہیں ۔

بَشَّرْتُ بِلَالًا ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← خالد بن اسماعيل المخزومي ← الْحُسَيْنُ بْنُ حَسَنِ الشَّيْلمَانِيُّ، ← عبد الله بن محمَّد بن سعيد السِّمَّري الناقد،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 623

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 624

624 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ، عَنْ عَقِيلٍ الْجَعْدِيِّ، عَنْ أَبِي [ص:373] إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفْلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا ابْنَ مَسْعُودٍ أَيُّ عُرَى الْإِيمَانِ أَوْثَقُ؟» قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: " أَوْثَقُ عُرَى الْإِسْلَامِ: الْوِلَايَةُ فِي اللَّهِ , وَالْحُبُّ فِي اللَّهِ , وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ " , ثُمَّ قَالَ: «يَا ابْنَ مَسْعُودٍ» قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «أَتَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ؟» قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: «فَإِنَّ أَفْضَلَ النَّاسِ أَفْضَلُهُمْ عَمَلًا إِذَا فَقِهُوا فِي دِينِهِمْ» , ثُمَّ قَالَ: «يَا ابْنَ مَسْعُودٍ» قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «أَتَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَعْلَمُ؟» قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " إِنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ أَبْصَرُهُمْ بِالْحَقِّ , إِذَا اخْتَلَفَ النَّاسُ وَإِنْ كَانَ مُقَصِّرًا فِي عَمَلِهِ , وَإِنْ كَانَ يَزْحَفُ عَلَى إِسْتِهِ زَحْفًا , وَاخْتَلَفَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً نَجَا مِنْهَا ثَلَاثٌ , وَهَلَكَ سَائِرُهُنَّ فِرْقَةٌ أَزَتِ الْمُلُوكَ وَقَاتَلُوهُمْ عَلَى دِينِهِمْ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ , فَأَخَذُوهُمْ فَقَتَلُوهُمْ وَنَشَرُوهُمْ بِالْمَنَاشِيرِ , وَفِرْقَةٌ لَمْ تَكُنْ لَهُمْ طَاقَةٌ بِمُوَازَةِ الْمُلُوكِ وَلَا أَنْ يُقِيمُوا بَيْنَ ظَهْرَانِيهِمْ يَدْعُوهُمْ إِلَى دِينِ اللَّهِ وَدِينِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ , فَسَاحُوا فِي الْبِلَادِ وَتَرَهَّبُوا وَهُمُ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ} [الحديد: 27] الْآيَةَ " قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «فَمَنْ آمَنَ بِي وَاتَّبَعَنِي وَصَدَّقَنِي فَقَدْ رَعَاهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا , وَمَنْ لَمْ يَتَّبِعْنِي فَأُولَئِكَ هُمُ الْهَالِكُونَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَقِيلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الصَّعْقُ

عبداللہ بن احمد بن خلا د القطان البصری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا ، آپ نے فرمایا اے ابن مسعود ! ایمان کی کون سی رسی سب سے زیادہ مضبوط ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا اسلام کی سب سے مضبوط رسی یہ ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے تعلق رکھا جائے ، محبت اللہ کے لیے کی جائے ، بغض اللہ کے لیے رکھا جائے پھر آپ نے فرمایا اے ابن مسعود میں نےعرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضرہوں آپ نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ کون سا شخص سب سے افضل ہے ؟ میں نے کہا اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا سب سے بہتر شخص وہ ہے جس کا عمل سب سے افضل ہے جبکہ وہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو پھر آپ نے فرمایا اے ابن مسعود میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوں آپ نے فرمایا کون سا شخص سب سے زیادہ علم رکھنے والا ہے ؟ میں نے کہا اللہ اور اس کار سول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا سب سے زیادہ علم رکھنے والا وہ شخص ہے جو لوگوں کے اختلاف کے وقت حق کی بات سے سے زیادہ بصیرت رکھنے والا ہو اگرچہ اس کا عمل تھوڑا ہی ہو اگرچہ وہ گھسٹ گھسٹ کر چلتا ہو ، تم سے پہلے لوگ 73 فرقوں میں بٹ گئے تھے ان میں سے تین ایسے تھے جو نجات پانے والے ہیں باقی سب ہلاک ہو گئے ۔1۔ ایسی جماعت جو بادشاہوں کے قریب آئی ان کے ساتھ اپنے دین اور عیسی ابن مریم کے دن پر جہاد کیا لیکن بادشاہوں نے ان کو گرفتار کیا ان کو قتل کیا اور آروں کے ساتھ ان کو چیر ڈالا۔2۔ ایسی جماعت جن کو بادشاہوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہ تھی اور نہ ہی ان کے اند یہ ہمت تھی کہ وہ ان کے سامنے کھلم کھلا اللہ تعالیٰ کے دین اور عیسیٰ ابن مریم کے دین کی تبلیغ کر سکیں ، یہ لوگ دوسرے شہروں میں چلے گئے اور الگ تھلگ ہو کر بیٹھ گئے یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ ورھبانیۃ ابتدعوھا ما کتبنا ھا علیھم الاابتغاء رضوان اللہ ۔ " اور راہب بننا تو یہ بات دین میں انہوں نے اپنی طرف سے نکالی ہم نے ان پر مقرر نہ کی تھی ہاں یہ بدعت انہوں نے اللہ کی رضا چاہنے کو پیدا کی پھر اسے نہ نبھانا جیسا اس کے نبھانے کا حق تھا ( ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مجھ پر ایمان لایا اور میری اتباع کی اور میری تصدیق کی اس نے اس کو نبھایا ہے جیسا اس کے نبھانے کا حق تھا اور جس نے میری اتباع نہ کی وہ لوگ ہلاکت میں پڑنے والے ہیں ۔اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف عقیل جعدی نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو روایت کرنے میں صعق بن حزن منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← عَقِيلُ الْجَعْدِي ← الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ ← شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ الْأُبُلِّيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 624

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 625

625 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، بِمَكَّةَ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ عَقِيلٍ الْجَعْدِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «يَا كَعْبُ , أَعَاذَكَ اللَّهُ مِنْ أُمَرَاءَ يَكُونُونَ بَعْدِي» قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: «مَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ , وَلَنْ يَرِدَ عَلَى الْحَوْضِ , وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ , وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَذَاكَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَسَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ , لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ لَحْمٌ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ وَكُلُّ لَحْمٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ , النَّاسُ غَادِيَانِ فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُوبِقُهَا , وَفَادٍ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا , وَالصَّلَاةُ بُرْهَانٌ , وَالصَّوْمُ جُنَّةٌ , وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ النَّارَ الْمَاءُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَقِيلٌ , تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ

عبداللہ بن علی بن جارودی النیشا بوری سے مروی حدیث ، حضرت کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : اے کعب اللہ تعالیٰ تجھے ان حکمرانوں سے بچائے جو میرے بعد ہوں گے میں نےکہایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیسے لوگ ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا جو شخص ان کےپاس جائے ان کے جھوٹ کو سچ قرار دے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے وہ مجھ سے نہیں اور میں ان سے نہیں اور نہ ہی وہ میرے حوض کوثر پر آسکے گا۔ اور جو شخص ان کے پاس نہ جائے ان کے جھوٹ کو سچ قرار نہ دے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے وہ مجھ سے ہے میں اس سے ہوں اور وہ میرے حوض کوثر پر آئے گا وہ گوشت جنت میں نہیں جا سکتا جو حرام سے پلا ہواور ہر وہ گوشت جو حرام سے پلا ہو اس کے لیےآگ زیادہ بہتر ہے ۔ لوگ دو طرح کی صبح کرتے ہیں کوئی شخص خود کو بیچ ڈالتا ہے اور ہلاکت میں پڑھتا ہے اور کوئی شخص اپنے آپ کو قربان کرتا ہے تو وہ اپنے نفس کو آزاد کر لیتا ہے نماز برہان ہے روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو مٹا دیتا ہے ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف عقیل نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں ابراہیم بن طھمان منفرد ہیں ۔

كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ ← عَاصِمٍ الْعَدَوِيِّ، ← اَبِیْ اِسْحَاقَ الْھَمْدَانِیِّ ← عَقِيلُ الْجَعْدِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، بِمَكَّةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 625

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 626

626 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ رَاشِدٍ السُّلَمِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، بِالْبَصْرَةِ , حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مِهْرَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَخِي بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ , عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَنْ أَبَرُّ؟ قَالَ: «أُمَّكَ» قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمَّكَ» قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أُمَّكَ» قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: «أَبَاكَ , ثُمَّ الْأَقْرَبَ , فَالْأَقْرَبَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِهْرَانَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ , وَلَمْ يُسْنِدْ مِهْرَانُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا

عبداللہ بن حسین بن راشد اسلمی النیشا بوری سے مروی حدیث ، حضرت مہران بن حکیم رضی اللہ عنہ جو کہ بہزین حکیم کے بھائی ہیں اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے آپ نے فرمایا تیری ماں میں نے عرض کیا پھر کون؟ آپ نے فرمایا تیری ماں میں نےعرض کیا پھر کون ؟ آپ نے فرمایا تیری ماں میں نےعر ض کیا پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا باپ پھر جوان کے قریبی رشتے دار ہو پھر جو ان کا قریبی روشتے دار ہو ۔ اس حدیث کو مہران سے صرف ابراہیم نے روایت کیا ہے اور مہران بن حکیم نے " ثنا" کہہ کر اس کے علاوہ اور کوئی حدیث روایت نہیں کی ۔

قُلْتُ ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← مِهْرَانَ بْنِ حَكِيمٍ أَخِي بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ رَاشِدٍ السُّلَمِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، بِالْبَصْرَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 626

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 627

627 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى إِلَّا ابْنُ بَزِيعٍ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى

عبداللہ بن عمر بن صفوان التستری سے مروی حدیث ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نےجھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیا لیا وہ اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا۔ اس حدیث کو یحیٰ بن سعید سے صرف ابن بزیع نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو روایت کرنے میں یحیٰ بن غیلان منفرد ہیں ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، ← يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَارُ التُّسْتَرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 627

chevron_left Previous
1…111213…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter