Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 604

604 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ , فَصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا , وَاجْعَلْ صَلَاتَكَ مَعَهُمْ نَافِلَةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ يُونُسَ إِلَّا الزُّبَيْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجٌ

عبداللہ بن عباس الطیاسی البغدادی سے مروی حدیث ۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم پر کچھ ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو نماز کو لیٹ کر کے پڑھیں گے تم اپنی نما زوقت پر پڑھ لیا کرنا اور ان کے ساتھ جب نماز پڑھو تو نفل کی نیت کر لیا کرنا ۔ اس حدیث کو سفیان کے واسطے سے یونس سے صرف ابو احمد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حجاج بن شاعر منفرد ہیں ۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ← حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّيَالِسِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 604

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 605

605 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْقَلْزُمِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحَاسِنُهُمْ أَخْلَاقًا , الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا , الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ , وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُيَيْنَةَ أَخِي سُفْيَانَ إِلَّا يَعْقُوبُ

عبداللہ بن ابی داؤد الجستانی سے مروی حدیث۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشاد فرمایا سب سے کامل وہ ہوتے ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوتے ہیں جو مہمان نواز ہو تے ہیں اور جو خود سے محبت کرتے ہیں اور دوسروں سے اپنے لیے محبتیں وصول بھی کرتے ہیں اور اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے جو نہ دوسروں سے محبت کرتا ہے اور نہ دوسروں سے محبت وصول کرتا ہے ۔ اس حدیث کو سفیان کے بھائی محمد بن عیینہ سے صرف یعقوب ابن ابی عباد نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ← يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْقَلْزُمِيُّ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 605

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 606

606 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيُّ خَطِيبُ الْبَصْرَةِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيَّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَسْوَدُ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ وَحْدَهُ بَعْدَمَا صَلَّى فَقَالَ: «أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ» لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

عبداللہ بن جعفر الہاشمی سے مروی حدیث ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا وہ جماعت ہو جانے کے بعد مسجد میں تنہا نما زپڑھ رہا تھا آپ نے فرمایا کیا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو اس کے ساتھ تعاون کرے اور اس کے ساتھ نماز پڑھے ؟ اس حدیث کو ابو سعید سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، ← سُلَيْمَانَ الْأَسْوَدِ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْهَاشِمِيُّ خَطِيبُ الْبَصْرَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 606

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 607

607 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَا: رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الرَّبِيعِ , وَهَكَذَا رَوَاهُ أَبُو أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ , عَنِ أبِي سَلَمَةَ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَسَعْدٍ , وَرَوَاهُ ابْنُ لَهِيعَةَ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ , عَنْ سَعْدٍ وَهُوَ الصَّوَابُ

عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ اور سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ، اس حدیث کو افریقی عبداللہ بن علی سے صرف ابو یوسف القاضی نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← سَالِمِ بْنِ أَبِي النَّضْرِ ← أَبِي أَيُّوبَ، ← أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي، ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 607

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 608

608 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ الْمُسْتَمْلِي، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو سُلَيْمَانَ الْكُرَيْزِيُّ الزُّبَيْرِيُّ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ: {فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ} [الواقعة: 89] لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادٌ , وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا دَاوُدُ , تَفَرَّدَ بِهِ هَارُونُ

عبداللہ بن ناجیہ البغدادی سے مروی حدیث ،حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ واقعہ کی آیت نمبر89یوں پڑھی، اس حدیث و ایوب سے صرف حماد نے روایت کیا ہے اور حماد سے صرف داؤد ابن سلیمان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ہاروں منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو سُلَيْمَانَ الْكُرَيْزِيُّ الزُّبَيْرِيُّ الْقَاضِي، ← هارون بن سفيان المستملي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 608

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 609

609 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ خَرَجَ مَعَ جِنَازَةٍ حَتَّى تُدْفَنُ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ» , فَقِيلَ: مِثْلُ أَيِّ شَيْءٍ الْقِيرَاطُ؟ قَالَ: «مِثْلُ أُحُدٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ أَبِي أَيُّوبَ الْأَفْرِيقِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ

عبداللہ بن سعد بن یحیٰ الرقی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جو شخص جنازہ کے ساتھ نکلا اور اس کی تدفین تک اس کے ہمراہ رہا اس کو دو قیراط اجر عطا کیا جائے گا۔ آپ سے عرض کی گئی ایک قیراط کتنا ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا احد پہاڑ کے برابر ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن علی ابو ایوب الفریقی سے صرف یزید بن محمد بن سنان نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي حَازِمٍ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ، ← أَبِيهِ ← أَبِي ← أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 609

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 610

610 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدَانِ بْنِ يَزِيدَ الْبَجَلِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ عَوْنٍ الْمَسْعُودِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مِسْكِينٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سَمِعْتُهُ حِينَ يَنْصَرِفُ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ , اغْفِرْ لِي خَطَايَايَ وَذُنُوبِي كُلَّهَا اللَّهُمَّ , انْعَشْنِي , وَاجْبُرْنِي , وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ؛ إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا , وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ» لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ

عبداللہ بن زید ان بن یزید بن الجلی الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ایوب رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے جب بھی تمہارے نبی کے پیچھے نماز پڑھی میں نے آپ کو نماز سے فراغت کے بعد یہ دعا مانگتے ہوئے ہے ۔ (ترجمہ) " اے اللہ میرے تما م گناہوں اور تمام خطاؤں کو معاف فرما اور مجھے ہلاکت سے بچا اور مجھے غنی فرما اور مجھے اچھے اعمال اور اچھے اخلاق کی ہدایت عطا فرما کیونکہ نیکیوں کی ہدایت دینے والا تو ہے اور گناہوں سے بچانے والا بھی تو ہی ہے ۔ اس حدیث کو ابو ایوب سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اس حدیث کو روایت کرنے میں محمد بن حلت منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 610

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 611

611 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ النُّعْمَانِ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ فَرَّ أَحَدُكُمْ مِنْ رِزْقِهِ أَدْرَكَهُ كَمَا يُدْرِكُهُ الْمَوْتُ» لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الصُّدَائِيُّ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی شخص اپنا رزق چھوڑ کر بھاگ جائے تو رزق اس تک اس طرح پہنچ جائے گا جس طرح موت انسان کو پہنچ جاتی ہے ۔ یہ حدیث ابو سعید سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔ اس حدیث کو روایت کرنے میں حسین بن صدائی منفرد ہیں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبِي عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ النُّعْمَانِ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 611

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 612

612 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الْمُؤَدِّبُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ , مَنْ أُصِيبَ مِنْكُمْ بِمُصِيبَةٍ مِنْ بَعْدِي فَلْيَتَعَزَّ بِمُصِيبَتِهِ بِي عَنْ مُصِيبَتِهِ الَّتِي تُصِيبُهُ؛ فَإِنَّهُ لَنْ يُصَابَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِي بَعْدِي بِمِثْلِ مُصِيبَتِهِ بِي» لَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ

عبداللہ بن علی المودب البصری سے مروی حدیث ۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جانب متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا اے لوگو! میرے بعد تم میں سے جس کو کوئی مصیبت پہنچے وہ اپنی مصیبت کا مجھے پہننے والی مصیبت کے ساتھ موازنہ کر کے خود کو حوصلہ دے کیونکہ میرے بعد کسی امتی کو میرے جیسی مصیبت ہرگز نہیں دی جائے گی، اس حدیث کو عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اس حدیث کو روایت کرنے میں عبداللہ بن جعفر منفرد ہیں ۔

عَائِشَةَ ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ الْمُؤَدِّبُ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 612

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 613

613 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طُوَيْتٍ الرَّمْلِيُّ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ , حَدَّثَنَا رَوَّادٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , ح وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدُكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ , فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ , عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا رَوَّادٌ , وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ , عَنْ سُمَيٍّ

عبداللہ بن محمد بن طویت الرملی البز از سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سفر کا ایک ٹکڑا ہے یہ تمہیں کھانے پینے اور لذتوں سے روک رکھتا ہے اس لیے جب تم اپنے کام کاج سے فارغ ہو جاؤ تو اپنے گھر واپس جانے میں جلد ی کرو ۔ اس حدیث کو مالک کے واسطے سے ربیعہ سے صرف رواد نے روایت کیا ہے اور یہ حدیث مالک کے واسطے سے سمی سے مشہور ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُمَيٍّ ← وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، ← عَائِشَةَ ← الْقَاسِمِ، ← رَبِیْعَۃَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمِنِ ← مالک بن أنس ← رَوَّادٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طُوَيْتٍ الرَّمْلِيُّ الْبَزَّازُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 613

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 614

614 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْمَاطِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْأُرُزِّيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ فَقَالَ: «وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ , رَيْحَانَةٌ يَشُمُّهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُهُ مُعْتَمِرٌ

عبداللہ بن موسیٰ ابی عثمان الانماطی البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کیا روزہ دار ( اپنی بیوی ) کا بوسہ لے سکتا ہے آپ نے فرمایا اس میں حرج ہی کیا ہے یہ توایک خوشبو ہے جو اس نے سونگھی ہے ۔ اس حدیث کو سلمان سے صرف ان کے بیٹے معتمر نے روایت کیا ہے ۔

سُلَيْمَانَ إِلَّا ابْنُهُ مُعْتَمِرٌ ← «وَمَا بَأْسٌ بِذَلِكَ رَيْحَانَةٌ يَشُمُّهَا» لَمْ يَرْوِهِ ← سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أَبِيهِ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْأُرُزِّيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْمَاطِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 614

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ · حديث 615

615 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ , وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ , وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ مُصَفًّى

عبداللہ بن صقر السکری البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس امت کے مجوسی وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کو جھٹلاتے ہیں یہ یہ اگر بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت کو مت جانا اگر تمہاری اس سے ملاقات ہو تو ان کو سلام مت کہنا ، اگر یہ مر جائیں تو ان کے جنازوں میں شرکت مت کرنا ۔ اس حدیث کو اوزاعی سے صرف بقیہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن مصفیٰ منفرد ہیں ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 615

chevron_left Previous
1…101112…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter