مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ ذِكْرِ مَا خَصَّ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دون سَائِر الأنباء مِنَ الأَشْيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلامُ · حديث 493
493 - حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى ثَنَا عَفَّانُ ثَنَا أَبُو عُوَانَةَ ثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي، بُعْثِتُ إِلَى الأَحْمَرِ وَالأَسْوَدِ، جُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِم وَلم يحل لأَحَدٍ كَانَ قبلي، ونصرت بالعب فَيُرْعَبُ الْعَدُوُّ مِنِّي وَهُوَ مَسِيرَةُ شَهْرٍ، وَقِيلَ لي سل تعطيه، وَاخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي وَهِيَ نَائِلَةٌ مِنْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لِمَنْ لَا يُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا.
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے پانچ چیزیں ایسی ملی ہیں جو کہ مجھ سے پہلے کسی کو نہیں ملیں‘ مجھے سرخ و سیاہ کی طرف مبعوث کیا گیا اور میرے لئے زمین کو مسجد اور پاک بنایا گیا اور میرے لئے مالِ غنیمت حلال کیا گیا اور مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا اور رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی اس طرح کہ دشمن ایک مہینے کی مسافت تک مجھ سے خوف کھاتا ہے اور مجھ سے کہا گیا : مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا اور میں نے اپنی دعا اپنی اُمت کی شفاعت کے لئے بچا کر رکھی ہوئی ہے‘ یہ دعا اگر اللہ نے چاہا تو تم میں سے اس کو ملے گی جس نے اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا ہوگا۔
اَبِیْ ذَرٍّ ← عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← مُجَاهِدٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَفَّانُ، ← أبو يحيى
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 493
