مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ الأَذَانِ · حديث 53
53 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بن سعيد قثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الْحَكِيمِ بْنِ عَبْدِ الله بن قس عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالإِسْلامِ دِينًا، غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ.
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے مؤذن کی اذان سننے کے وقت میں کہا:’’اشهد ان لا الٰه الا اللّٰه وحده لا شريك له وان محمدًا عبده ورسوله رضيت باللّٰه ربا وبمحمدٍ رسولًا وبالاسلام دینًا‘‘(میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں‘وہ اکیلا ہے‘اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں‘میں اللہ تعالٰی کے رب ہونے پر‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں)اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
مَنْ ← رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ ← سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصِ ← عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ← الْحَكِيمِ بْنِ عَبْدِ الله بن قس ← قُتَيْبَةُ بن سعيد قثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 53
