مسند السراج · کتاب ‹ بَابٌ فِي التَّغْلِيظِ عَلَى مَنْ تَرَكَ الصَّلاةَ فِي الْجَمَاعَةِ · حديث 683
683 - أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ مَنْ يَحْطِبُ فَيَحْتَطِبَ ثُمَّ أَمر بِالصَّلَاةِ فينادا لَهما ثُمَّ أَمر رجلا يَقُول فَيَؤُمُّ النَّاسَ ثُمَّ أُخَالِف إِلَى رجل فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سميناً أَو مر مِرْمَاتَيْنَ حَسَنَتَيْنِ لَيَشْهَدُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیاں اکٹھی کرنے والوں کو لکڑیاں اکٹھی کرنے کا حکم دوں‘ پھر نماز کا حکم دوں تو اس کے لئے اذان کہی جائے پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ لوگوں کی امامت کرائے پھر ایسے لوگوں کی طرف جاؤں اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں‘ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کوئی جانتا کہ اسے موٹی ہڈی یا دو عمدہ کھریاں ملیں گی تو ضرور( نماز میں) شامل ہو جاتا۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ← أبو يحيى
Musnad Siraj · The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj › Chapter · Hadith 683
