Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1553

1553 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، وَالطَّائِفَةُ الأُخْرَى مُوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ، ثُمَّ انْصَرَفُوا وَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ مُقْبِلِينَ عَلَى الْعَدُوِّ، وَجَاءَ أُولِئَكَ فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى هَؤُلاءِ رَكْعَةً، وَهَؤُلاءِ رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی یوں کہ ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی‘ اس وقت دوسرا گروہ دشمن کے مد مقابل تھا‘ پھر وہ (نماز پڑھنے والے) واپس پلٹے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے اور وہ (جو پہلے دشمن کے سامنے تھے) آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی‘ اُنہوں نے بھی ایک رکعت قضا کی اور اُنہوں نے بھی ایک رکعت قضا کی۔

ابْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1553

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1555

1555 - حَدَّثَنَا مُحَمَّد بن يحي ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ رَاشِدٍ يَعْنِي النَّعَّامَ بْنَ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم صَلاةَ الْخَوْفِ قُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، صَفًّا مُوَاجَهً الْعَدُوَّ، وَصَفًا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، فَلَمَّا قَامَ انْطَلَقَ الصَّفُّ الَّذِي خَلْفَهُ فَوَاجَهُوا الْعَدُوَّ، وَأَقْبَلَ الصَّفُّ الَّذِينَ كَانُوا مُوَاجِهَ الْعَدُوِّ فَصَفُّوا خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ إِنْسَانٍ مَنَ الصَّفَّيْنِ كِلَيْهِمَا، فَصَلَّى لِنَفْسِهِ رَكْعَةً رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف کا حکم دیا تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں ۔ ایک صف کا رُخ دشمن کی طرف تھا اور ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو جو صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی وہ دشمن کے مقابلے پر چلی گئی اور جو صف دشمن کے مقابل تھی‘ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو دونوں صفوں میں سے ہر ایک نے کھڑے ہو کر اپنی اپنی ایک رکعت پڑھی۔

أَبِيهِ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنِ رَاشِدٍ يَعْنِي النَّعَّامَ بْنَ رَاشِدٍ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ؛ ← محمد بن يحي،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1555

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1557

1557 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ثَنَا هِشَامٌ الدُّسْتُوَائِيُّ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ الدُّسْتُوَائِيُّ عَنْ ا [ي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَخْلٍ فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الظُّهْرِ فَهَمَّ بِهِمُ الْمُشْرِكُونَ فَقَالُوا: دَعُوهُمْ فَإِنَّ لَهُمْ صَلاةً بَعْدَ هَذَا هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَبْنَائِهِمْ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَصَلَّى بِنَا صَلاةَ الْعَصْرِ، فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَكَبَّرُوا جَمِيعًا، وَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ، فَلَمَّا رفع المقدمون رُؤْسهمْ سَجَدَ الآخَرُونَ، فَلَمَّا قَامُوا تَقَدَّمَ الآخَرُونَ وَتَأَخَّرَ الأَوَّلُونَ، ثُمَّ رَكَعُوا جَمِيعًا، فَلَمَّا رفعوا رُؤْسهمْ سجد الَّذين يكون رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخرُونَ قيَاما، فَلَمَّا رفعوا (1) رُؤْسهمْ سَجَدَ الآخَرُونَ، وَاللَّفْظُ لابْنِ عُلَيَّةَ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے تھے‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ظہر کی نماز پڑھائی‘ مشرکوں کو پتہ چل گیا‘ اُنہوں نے کہا: ان کو چھوڑ دو! اس کے بعد ان کی ایک ایسی نماز ہے جو ان کو ان کے بیٹوں سے زیادہ پیاری ہے۔حضرت جبریل علیہ السلام نے آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خبر سے مطلع کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی اپنے پیچھے دو صفیں بنائیں اور سب نے تکبیر کہی اور سب نے رکوع کیا پھر جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل تھے اُنہوں نے سجدہ کیا‘ دوسرے کھڑے رہے‘ جب آگے والوں نے سر اُٹھایا تو پیچھے والوں نے سجدہ کیا‘ جب وہ کھڑے ہوئے تو پیچھے والے آگے آ گئے اور آگے والے پیچھے چلے گئے‘ پھر سب نے رکوع کیا‘ جب اُنہوں نے اپنے سروں کو اُٹھایا تو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل تھے اُنہوں نے سجدہ کیا اور دوسرے کھڑے رہے جب اُنہوں نے سر اُٹھائے تو دوسروں نے سجدہ کیا۔

جَابِرٍ ← ا [ي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← ابْنُ عُلَيَّةَ، ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1557

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1559

1559 - حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى أَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ثَنَا أَبَانٌ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَنُودِيَ بِالصَّلاةِ فَصَلَّى لِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ وَتَأَخَّرُوا، ثُمَّ صَلَّى بِالطَّائِفَةِ الأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ، فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے اور نماز کے لئے اذان دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں اور وہ پیچھے چلے گئے‘ پھر دوسرے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعتیں ہوگئیں اور قوم (صحابہ) کی دو رکعتیں ہوئیں۔

أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← أَبَانُ، ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ← أبو يحيى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1559

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1561

1561 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی‘ پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر کی۔

صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← سُفْيَانَ، ← ابْنُ فُضَيْلٍ، ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1561

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1563

1563 - أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى مَالِكٌ (1) ثَنَا قَبِيصَةُ ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ، فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ مِنْهُمْ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةٌ، ثُمَّ ذَهَبَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ وَهُؤَلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً رَكْعَةً، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا كَانَ خَوْفًا أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ صَلَّى قَائِما وراكباً يومي إِيمَاءً. _________ (1) كَذَا فِي الأَصْل، وَلم أتنبه عَلَيْهِ: وَالْمَعْرُوف من مشائخ الإِمَام السراج أَبُو يحيى الْبَزَّاز وَالله أعلم. [1561] إِسْنَاده صَحِيح، مُكَرر 1558. [1562] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه أَحْمد (ج2 ص132) عَن أبي الْمُغيرَة عَن الْأَوْزَاعِيّ بِهِ. [1563] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص278) من طَرِيق يحيى بن آدم عَن سُفْيَان بِهِ، وَحَدِيث قبيصَة عِنْد الطَّحَاوِيّ (ج1 ص215) وَالْبَيْهَقِيّ (ج3 ص260) .

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دن نمازِ خوف پڑھی‘ ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور دشمن کے درمیان آ گیا‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر یہ اُن کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر یہ اُن کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو ہر گروہ نے اپنی اپنی ایک رکعت مکمل کی اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب اس سے زیادہ ہو تو سواری پر یا کھڑے اشارے سے نماز پڑھیں۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← سُفْيَانَ، ← قَبِيصَةُ، ← أَبُو يَحْيَى مَالِكٌ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1563

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1565

1565 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ أَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ طَائِفَةٌ، وَطَائِفَةٌ مُوَاجَهَةٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ صَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً أُخْرَى.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی کہ ایک گروہ (ساتھ تھا) اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے میں‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ پلٹ گئے تو دوسرا گروہ آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں گروہوں میں سے ہر شخص نے اپنے طور پر دوسری رکعت پڑھی۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نافع مولى عبد الله ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ← الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1565

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1567

1567 - حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ الْفَقِيرُ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ سُئِلَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي السّفر أقصرهما، قَالَ: لَا، إِنَّ الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ لَيْسَتَا بِقَصْرٍ، إِنَّمَا الْقَصْرُ وَاحِدَةٌ عِنْدَ الْقِتَالِ، ثُمَّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَامَتْ خَلْفَهُ طَائِفَةٌ، وَطَائِفَةٌ مُوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِالَّذِينَ خَلْفَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ سَجَدَ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ إِنَّهُمُ انْطَلَقُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِكَ الَّذِينَ فِي وُجُوهِ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتْ تِلْكَ الطَّائِفَةُ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجَدَ بِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي خَلْفَهُ وَسَلَّمَ أُوَلَئِكَ.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سفر میں دو رکعتوں کی قصر کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: سفر میں دو رکعتوں میں قصر نہیں ہوتی ‘ دو رکعتوں کی قصر ایک رکعت ہوتی ہے‘ جنگ کے وقت۔ پھر فرمایا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو نماز کی اقامت کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک گروہ آپ کے پیچھے کھڑا ہوا اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے میں۔ تو جو گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھا اس کو ایک رکعت پڑھائی پھر ان کو دو سجدے کرائے پھر یہ واپس پلٹے اور جو دشمن کے سامنے گروہ تھا اس کی جگہ کھڑے ہو گئے اور وہ گروہ آ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رکوع اور سجود سے ایک رکعت پڑھائی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا اور دونوں گروہوں نے بھی سلام پھیر دیا۔

الرَّكْعَتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَقْصُرُهُمَا؟ ← جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ سُئِلَ ← يَزِيدُ الْفَقِيرُ أَنَّهُ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← أَبُو الْأَشْعَثِ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1567

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1569

1569 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْطَحَّانُ ثَنَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ "صَالِحِ بْنِ" (1) خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ: وَيَصُفُّهُمْ صَفَّيْنِ صَفٌّ خَلْفَهُ، وَصَفٌّ مُوَاجِهَةَ الْعَدُوِّ، فَيُكَبِّرُ فَيُصَلِّي الصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى مَقَامِ إِخْوَانِهِمْ، وَيُقْبِلُ الآخَرُونَ فَيَدْخُلُونَ فِي الصَّلاةِ بِتَكْبِيرَتَيْنِ.

حضرت سہل بن ابی حثمہ نمازِ خوف کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام لوگوں کی دو صفیں بنائے گا‘ ایک صف اس کے پیچھے ہو گی اور ایک صف دشمن کے مقابلے میں‘ پھر امام تکبیر کہہ کر اپنے سے متصل گروہ کو ایک رکعت پڑھائے گا پھر یہ اپنے بھائیوں کی جگہ چلے جائیں گے اور دوسرے آ جائیں گے اور دو تکبیروں کے ساتھ نماز میں داخل ہو جائیں گے۔

سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، ← صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ← الحسين بن يزيد الطحان

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1569

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1571

1571 - حَدَّثَنَا أَبُو عَوْفٍ ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ثَنَا شُعْبَةُ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّهُ قَالَ: صَلاةُ الْخَوْفِ: يَقُومُ طَائِفَةٌ بَيْنَ يَدَيِ الإِمَامِ وَطَائِفَةٌ خَلْفَهُ، فَيُصَلِّي الَّذِي خَلْفَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَقْعُدُ مَكَانَهُ حَتَّى يصلونَ رَكْعَةً وسجدتين، ثمَّ يتحولون إِلَى مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ، ثُمَّ يَتَحَوَّلُ أَصْحَابُهُمْ إِلَى مقَام هؤاء، فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ يَقْعُدُ مَكَانَهُ حَتَّى يُصَلُّوا رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ.

حضرت سہل بن ابی حثمہ فرماتے ہیں کہ نمازِ خوف کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گروہ امام کے سامنے کھڑا ہو اور ایک گروہ امام کے پیچھے‘ تو جو پیچھے ہیں امام اُن کو ایک رکعت پڑھائے گا پھر اپنی جگہ بیٹھا رہے گا یہاں تک کہ یہ کھڑے ہو کر اپنی دوسری رکعت پڑھ لیں‘ پھر یہ واپس اپنے ساتھیوں کی جگہ پر چلے جائیں گے اور وہ ان کی جگہ آ جائیں گے تو امام ان کو ایک رکعت پڑھائے گا پھر اپنی جگہ بیٹھا رہے گا کہ یہ گروہ بھی اپنی ایک رکعت پڑھ لے پھر امام سلام پھیر دے گا۔

سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّهُ ← صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← شعبة ومالك بن أنس ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو عَوْفٍ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1571

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1573

1573 - حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ السَّكُونِيُّ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ الْخَوْلانِيُّ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعَ (1) مَعَهُ نَاسٌ مِنْهُمْ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، فَتَأَخَّرَ الَّذِينَ سَجَدُوا مَعَهُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَهُمْ، وَأَتَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَرَكَعُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدُوا وَالنَّاسُ كُلُّهُمْ فِي صَلاةٍ يُكَبِّرُونَ وَلَكِنْ يَحْرُسُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا. _________ (1) فِي الأَصْل: ركعوا. [1572] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه الْبَيْهَقِيّ (ج3 ص285) من طَرِيق زَكَرِيَّا بن يحيى الْبَاهِلِيّ وَغَيره عَن بشر بن عمر بِهِ. [1573] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه البُخَارِيّ فِي أَبْوَاب صَلَاة الْخَوْف (ج1 ص129) من طَرِيق حَيْوَة بن شُرَيْح عَن مُحَمَّد بن حَرْب بِهِ.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور لوگوں نے بھی تکبیر کہی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور کچھ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوئے تو جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کیا تھا وہ پیچھے ہو گئے اور اپنے بھائیوں کی حفاظت کی اور دوسرا گروہ آیا اور اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا اور سجدہ کیا اور سارے لوگ نماز میں تھے‘ تکبیر کہتے تھے لیکن ایک دوسرے کی حفاظت کرتے تھے۔

عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← الزُّبَيْدِيِّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ الْخَوْلانِيُّ ← أَبُو هَمَّامٍ السَّكُونِيُّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1573

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1575

1575 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا ثَوْرِيٌّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِذِي قَرَدٍ، فَصَفَّ صَفًّا خَلْفَهُ، وَصَفًّا مُوَازِيَ الْعَدُوِّ، قَالَ: فَصَلَّى بِالصَّفِّ الَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ ذَهَبَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، وَجَاءَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ جَمِيعًا، ثُمَّ انْصَرَفَ فَكَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَانِ، وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنَ الْفَرِيقَيْنِ رَكْعَةٌ.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ ذی قرد میں نمازِ خوف پڑھائی کہ ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی اور ایک صف دشمن کے مقابلے میں تھی تو جو صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی اس کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر یہ ان کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر سب نے سلام پھیر دیا اور پلٹ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو رکعتیں ہوئیں اور ان میں سے ہر گروہ کی ایک رکعت ہوئی۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ← ثَوْرِيٌّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَھْلِ بْنِ عَسْکَرٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1575

All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter