مسند السراج · الْجُزْءِ الثَّانِي عَشْرَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ السَّرَّاجِ بِأَجْزَاءِ الْقُشَيْرِيِّ وَغَيْرِهِ ‹ بَابُ مَنْ نَسِيَ صَلاةً فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا · حديث 1357
1357 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ثَنَا سُفْيَانُ ثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدٍ، وَقَالَ مَرَّةً: عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهَا ثَنَا، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ: أَلا رَجُلٌ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ، لَا نَرْقُدُ عَنِ الصَّلاةِ، فَقَالَ بِلالٌ: أَنَا، فَاسْتَنَدَ إِلَى بَعِيرِهِ وَاسْتَقْبَلَ الْفَجْرَ، وَضَرَبَ اللَّهُ عَلَى آذَانِهِمْ فَلَمْ يَسْتَيْقِظُوا إِلا بِحَرِّ الشَّمْسِ فِي وُجُوهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا بِلالُ! مَا هَذَا؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخَذَ بِنَفْسِي الَّذِي أَخَذَ بِنَفْسِكَ، قَالَ: فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِي مَكَانِهِ بِأَصْحَابِهِ ثُمَّ قَالَ: اقْتَادُوا بِنَا مِنْ هَذَا الْمَكَانِ، وَصَلُّوا الصُّبْحَ فِي مَكَانٍ آخَرَ، وَقَالَ: مَنْ نسي صَلَاة فيصلها إِذَا ذكرهَا، قَالَ قالله: (أقِم الصَّلاةَ لِذِكْرِي) (طه: 14) .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں تھے تو ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے آخری حصے میں آرام کے لئے ٹھہر گئے‘ فرمایا: کیا کوئی شخص رات کو ہماری حفاظت کرے گا کہ ہم نماز سے سوئے نہ رہیں۔ تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں (حفاظت کروں گا) پس حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اپنے اونٹ کے ساتھ ٹیک لگائی اور طلوعِ فجر کی طرف متوجہ ہوئے‘ پس وہ نہ جاگے مگر ان کے چہروں پر دھوپ پڑنے کی وجہ سے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! کیا ہوا؟ عرض کی: یا رسول اللہ ! میری روح کو اسی ذات نے خوابیدہ کر دیا جس نے آپ کی روح مبارک کو سلا دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے ساتھ اس جگہ دو رکعتیں پڑھیں‘ پھر فرمایا: اس جگہ سے کوچ کرو اور دوسری جگہ صبح کی نماز پڑھو اور فرمایا : جو نماز پڑھنا بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے‘ اللہ تعالٰی نے فرمایا: ”اور میری یاد کے لئے نماز قائم کرو‘‘ (طٰہٰ:۱۴)۔
بِلَالٍ ← الصَّلَاةِ ← أَلا رَجُلٌ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ، لَا نَرْقُدُ ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسَ ذَاتَ لَيْلَةٍ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهَا ← سَعِيدٌ، ← مُرَّۃُ ← سَعِيدٌ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ،
Musnad Siraj · The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others › Chapter · Hadith 1357
