مسند السراج · الْجُزْء الثَّانِي من الثَّانِي بأجزاء الْخفاف ‹ بَابٌ فِي السُّكُونِ فِي الصَّلاةِ · حديث 727
727 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَحَدَّثَنَا زِيَادُ بن أَيُّوب قثا يَعْلَى بن عبيد جمعياً قَالا: ثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ خلف رَسُول لله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمْنَا: السَّلامُ عَلَيْكُمْ مَرَّتَيْنِ يُشِيرُ أَحَدُنَا بِيَدَهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَرْمُونَ بَأَيْدِيهِمْ فِي الصَّلاةِ كَأَنَّهُمْ أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ، إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخْذِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز کا سلام پھیرتے تو دو مرتبہ السلام علیکم کہا کرتے‘ ہم میں سے کوئی ساتھ کبھی اپنے ہاتھ سے دائیں طرف اور بائیں طرف اشارہ بھی کر دیتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کسی کو کیا ہو گیا ہے کہ نماز میں اپنے ہاتھوں کو یوں مارتے ہیں گویا کہ وہ شریر گھوڑوں کی دُمیں ( دُم کی جمع) ہیں‘ تم میں سے ہر کسی کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھے‘ پھر دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرے۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْقِبْطِيَّةِ، ← مِسْعَرٍ، ← زِيَادُ بن أَيُّوب قثا يَعْلَى بن عبيد جمعياً ← مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،
Musnad Siraj · The second part of the second part with the pumice parts › Chapter · Hadith 727
