Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1552

1552 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ - عَنْ صَلاةِ الْخَوْفِ وَكَيْفَ السُّنَّةُ - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ صَلاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ فَصَفَّ وَرَاءَهُ طَائِفَةٌ مِنَّا، وَأَقْبَلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ، فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ مِثْلَ نِصْفِ صَلاةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَأَقْبَلُوا عَلَى الْعَدُوِّ، فَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَفُّوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ فَصَلَّى لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، قَالَ نَافِعٌ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ فَإِنْ كَانَ خَوْفٌ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ فَلْيُصَلُّوا قِيَامًا وَرُكْبَانًا حَيْثُ جِهَتُهُمْ. _________ [1551] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص277) عَن يحيى بن أَيُّوب وقتيبة وَعلي بن حجر ثَلَاثَتهمْ عَن إِسْمَاعِيل بِهِ. [1552] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه عبد الرَّزَّاق (ج2 ص507) وَعنهُ أَحْمد (ج2 ص150) وَمن طَرِيقه أَبُو عوَانَة (ج2 ص357) وَرَوَاهُ الدَّارقطني (ج2 ص59) من طَرِيق الْحسن بن أبي الرّبيع بِهِ.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے نمازِ خوف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی تھی فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو ہم میں سے ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنالی اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے پر آ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور دو سجدے کئے جس طرح صبح کی نماز آدھی ہوتی ہے پھر وہ ( پہلا گروہ) پھر کر دشمن کے مقابلے میں آ گئے اور دوسرے گروہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف بنائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو دونوں گروہوں میں سے ہر شخص نے خود رکوع اور دو سجدے کر کے اپنی رکعت مکمل کی۔حضرت نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ذکر کیا کہ اگر خوف اس سے زیادہ ہو تو کھڑے کھڑے اور سوار ہو کر نماز پڑھیں جدھر بھی ان کا رخ ہو۔

سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← صَلَاةِ الْخَوْفِ وَكَيْفَ السُّنَّةُ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1552

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1554

1554 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ قَطُّ أَمْ لَا؟، وَكَيْفَ صَلاهَا إِنْ كَانَ صَلاهَا وَفِي أَيِّ مَغَازِيهِ كَانَ ذَلِكَ، وَكَيْفَ السُّنَّةُ فِي ذَلِكَ الَيَوْمِ؟، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَتُهُ قَبْلَ نَجْدٍ فَوَازَيْنَا الْعَدُوَّ وَصَافَفْنَاهُمْ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى لَنَا فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنَّا مَعَهُ، وَأَقْبَلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ، فَرَكَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفُوا، وَكَانُوا مَكَانَ الطَّائِفَةِ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ فَرَكَعَ بِهِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَرَكَعَ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ.

شعیب‘ امام زہری کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اُنہوں نے (امام زہری سے) پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی نمازِ خوف پڑھی ہے کہ نہیں؟ اگر پڑھی ہے تو کیسے پڑھی ہے اور کس غزوہ میں پڑھی ہے اور اس وقت طریقہ کیا تھا؟ امام زہری نے کہا: مجھے سالم نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نجد کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ میں شرکت کی‘ ہم دشمن کے سامنے آ گئے اور جنگ کی صفیں بن گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی اس طرح کہ ہم میں سے ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ایک گروہ دشمن کے سامنے ہو گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے‘ ان کو رکوع اور دو سجدے کرا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ واپس پلٹ گئے اور جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی ان کی جگہ چلے گئے اور جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی وہ آ گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی رکوع اور دو سجدے کرا کے ایک رکعت پڑھا دی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو ہر مسلمان نے کھڑے ہو کر خود رکوع اور سجدے کر کے دوسری رکعت مکمل کی۔

سَأَلْتُ هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلاةَ الْخَوْفِ قَطُّ أَمْ لَا؟، وَكَيْفَ صَلاهَا ← الزُّهْرِيِّ، ← شُعَيْبٌ، ← أَبُو الْيَمَانِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1554

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1556

1556 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ وَكَانَ الْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَصَفَفْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّيْنِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ جَمِيعًا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا مَعَهُ جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَاسْتَوَى قَائِمًا، فَسَجَدَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نُحُورِ الْعَدُوِّ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَالْصَفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَقَامُوا انْحَدَرَ الْمُؤَخَّرُ (1) بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ، وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ، ثُمَّ كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَاسْتَوَى قَائِمًا فَسَجَدَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ الَّذِي كَانَ مُؤَخَّرًا فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّجُودَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ، فَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمُوا جَمِيعًا، كَمَا يَصْنَعُ حَرَسُكُمْ هَؤُلاءِ بِأُمَرَاءِهِمْ.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی اس حال میں کہ دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا تو نماز کی اقامت کہی گئی‘ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہم سب نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو ہم سب نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اُٹھایا اور سیدھے کھڑے ہو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل صف والوں نے سجدہ کیا‘ پچھلی صف دشمن کے مقابلے میں آ گئی‘ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ کھڑی صف نے سجدہ کر لیا تو آگے والی صف پیچھے چلی گئی اور پیچھے والی صف آگے آ گئی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور ہم سب نے بھی رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک (رکوع سے ) اُٹھایا‘ سیدھے کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے ساتھ متصل صف نے جو پہلی رکعت میں پیچھے تھی‘ اُس نے سجدہ کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ متصل صف نے سجدہ کر لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور سب نے سلام پھیر دیا۔ (حضرت جابر نے فرمایا:) جس طرح آج کل تمہارے محافظ سرداروں کے ساتھ کرتے ہیں۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءٍ، ← عَبْد الْمَلِكِ؛ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1556

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1558

1558 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكُونَ، وَهُمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَصَلَّى بِهِمْ مِثْلَ مَا وَصَفَ مُجَاهِدٌ: قَالَ جَابِرُ: كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکوں کا سامنا ہو گیا‘ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور قبلہ کے درمیان تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی جس طرح کہ حضرت مجاہد نے بیان کیا ہے‘ حضرت جابر نے فرمایا: جیسے تمہارے سردار کرتے ہیں۔

جَابِرُ: كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ. ← لَقِيَ النَّبِيُّ الْمُشْرِكُونَ، وَهُمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَصَلَّى بِهِمْ مِثْلَ مَا وَصَفَ مُجَاهِدٌ: ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← سُفْيَانَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1558

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1560

1560 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ هِشَامٍ ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ فِي غَزْوَةِ السَّابِعَةِ غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ أَظُنُّهُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ذَهَبُوا، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ساتویں غزوہ‘ غزوہ ذات الرقاع میں نمازِ خوف پڑھائی‘ میرا گمان ہے کہ چار رکعتیں پڑھائیں‘ ان کو (ایک گروہ کو) دو رکعتیں پڑھائیں وہ چلے گئے‘ پھر وہ (دوسرا گروہ) آ گئے ان کو دو رکعتیں پڑھائیں۔

جَابِرٍ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ هِشَامٍ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1560

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1562

1562 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنِي الأَوْزَاعِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ ك صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ طَائِفَةٌ مِنَّا، وَطَائِفَةٌ مَوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِالطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً ثُمَّ انْصَرْفُوا، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ صَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی‘ ہم میں سے ایک گروہ اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے میں‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں گروہوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ پلٹ گئے اور دوسرا گروہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں گروہوں میں سے ہر ایک شخص نے ایک رکعت پڑھی۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی أَنَّهُ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ← الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1562

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1564

1564 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ثَنَا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ثَنَا ابْنُ قَعْنَبٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلاةِ الْخَوْف قَالَ: يتَقَدَّم الإِمَام وَطَائِفَةٌ مِنَ النَّاسِ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً، وَيَكُونُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ وَلَمْ يُصَلُّوا، فَإِذَا صَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً اسْتَأْخَرُوا مَكَانَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا، وَلَمْ يُسَلِّمُوا فَيُصَلُّونَ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ يَنْصَرِفُ الإِمِامُ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَيَقُومُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ فَيُصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، وَذَكَرَ فِيهِ كَلامًا، قَالَ نَافِعٌ: لَا أَدْرِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ إِلا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

حضرت نافع کہتے ہیں کہ جب حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نمازِ خوف کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: امام آگے بڑھے اور لوگوں میں سے ایک گروہ بھی اور امام ان کو ایک رکعت پڑھائے اور ایک گروہ ان کے اور دشمن کے درمیان رہے اور نماز نہ پڑھے‘ جب ان لوگوں نے ایک رکعت پڑھ لی جو امام کے ساتھ تھے تو وہ پیچھے ان کی جگہ پر آ جائیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی اور سلام نہ پھیریں‘ اب یہ امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھیں گے پھر امام پلٹ جائے اس حال میں کہ اس نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں اور دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کھڑا ہو اور اپنے طور پر ایک رکعت پڑھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس بارے میں مزید گفتگو کی تھی۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا۔

نَافِعٍ ← مَالِكٍ، ← ابْنَ قَعْنَبٍ، ← أبو يحيى ← مَالِكٍ، ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ؛ ← عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ*،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1564

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1566

1566 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ صَلَّى بِالطَّائِفَةِ الأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، وَصَلَّى بِكُلِّ طَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ. _________ [1564] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه البُخَارِيّ فِي التَّفْسِير سُورَة الْبَقَرَة قَول الله عز وَجل فَإِن خِفْتُمْ فرجالاً أَو ركباناً (ج2 ص650) عَن عبد الله بن يُوسُف عَن مَالك بِهِ. وَهُوَ عِنْد مَالك (ج1 ص371) . [1565] إِسْنَاده صَحِيح، مُكَرر رقم: 1562. [1566] إِسْنَاده صَحِيح، مُكَرر رقم: 1559.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو گروہوں میں سے ایک کو دو رکعتیں پڑھائیں پھر دوسرے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں‘ اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعتیں پڑھیں اور ہر گروہ نے دو رکعتیں۔

أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، ← يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَھْلِ بْنِ عَسْکَرٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1566

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1568

1568 - حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ثَنَا أَبِي ثَنَا مُوسَى ابْن أَعْيَنَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ "قَالَ سُئِلَ" (1) عَنْ صَلاةِ الْخَوْفِ فَقَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَامَتْ طَائِفَةٌ مَعَهُ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَقَدَّمَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ صَلَّى كُلُّ رَجُلٍ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ.

حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نمازِ خوف کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو رکوع اور دو سجدے کرائے پھر دوسرا گروہ آگے آیا‘ ان کو ایک رکعت پڑھائی اور دو سجدے کرائے‘ پھر ہر شخص نے خود ایک رکعت اور دو سجدے کئے۔

صَلاَةِ الخَوْفِ ← سُئِلَ ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← الحارث بن عمير ← موسى ابن أعين ← أَبِي ← أَبُو مُسْلِمٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1568

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1570

1570 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقُومُ الإِمَامُ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ وَيَقُومُ صَفٌّ خَلْفَهُ، وَصَفٌّ مُوَازِي الْعَدُوِّ فَيُصَلِّي بِهَؤُلاءِ رَكْعَةً، قَالَ: فَإِذَا صَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً قَامُوا مَكَانَهُمْ، وَالإِمَامُ قَائِمٌ، فَقَضَوْا رَكْعَةً، ثُمَّ ذَهَبُوا هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ أُولَئِكَ، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ قَامُوا مَكَانَهُمْ فَقَضَوْا رَكْعَةً.

حضرت سہل بن ابی حثمہ جو کہ صحابیٔ رسول ہیں‘ فرماتے ہیں: نمازِ خوف میں امام کھڑا ہوگا اور ایک صف اس کے پیچھے کھڑی ہو گی اور ایک صف دشمن کے مقابلے میں‘ امام اُن کو ایک رکعت پڑھائے گا جب یہ ایک رکعت پڑھ لیں گے تو یہ اپنی جگہ کھڑے ہو جائیں گے اور امام کھڑا رہے گا لیکن یہ اپنی دوسری رکعت پڑھ لیں گے پھر یہ دشمن کے سامنے چلے جائیں گے اور وہ آ جائیں گے‘ امام ان کو ایک رکعت پڑھائے گا پھر یہ بھی اپنی جگہ کھڑے ہو کر ایک رکعت پوری کر لیں گے۔

سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، وَكَانَ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ← صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَھْلِ بْنِ عَسْکَرٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1570

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1572

1572 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرٍ ثَنَا وُهَيْبٌ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَلاةِ الْخَوْفِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَرَكَعَ وركعنا جَمِيعًا الصفين كِلاهُمَا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَخَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، بَقِيَتِ الأُخْرَى قِيَامًا يَحْرُسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سَجْدَتَيْهِ وَخَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّر الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَيُقَدَّمُ الْمُؤَخَّرُ وَرَكَعَ وَرَكَعُوا جَمِيعًا، وَسَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَثَبَتَ الأُخْرَى قِيامًا يَتَحَرَّسُونَ إِخْوَانَهُمْ، فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف کا حکم دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہم بھی پیچھے دو صفوں میں کھڑے ہو گئے‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور ہم دونوں صفوں نے رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا اور سجدے میں چلے گئے اور آپ سے متصل صف نے بھی سجدہ کیا‘ دوسری صف کھڑی اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتی رہی‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں سے فارغ ہوئے تو پچھلی صف سجدے میں چلی گئی اور دو سجدے کئے پھر کھڑے ہوئے تو پیچھے والی صف آگے آ گئی اور آگے والی پیچھے چلی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور سب نے رکوع کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے متصل صف نے سجدہ کیا اور دوسری کھڑی اپنے بھائیوں کی حفاظت کرتی رہی‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے تو اُنہوں نے سجدہ کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ ← وُهَيْبٌ، ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ؛ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1572

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1574

1574 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالَ إِسْحَاقُ: أَنَا وَكِيعٌ ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِذِي قَرَدٍ، فَصَلَّى النَّاسُ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، صَفًّا مُوَازِيَ الْعَدُوِّ، وَصَفًّا خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِالصَّفِّ الَّذِي يَلِيهِ رَكْعَةً، ثُمَّ نَكَصَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، وَهَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ ذی قرد میں نمازِ خوف پڑھائی اور لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفوں میں پڑھی‘ ایک صف دشمن کے سامنے تھی اور ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی تو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل صف تھی اس کو ایک رکعت پڑھائی پھر یہ ان کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دوسری رکعت پڑھائی۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ، ← إِسْحَاقُ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1574

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter