Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 385

385 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلا يَدَعَنَّ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِنْ أَبِي فَلْيُقَاتِلُهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پرھ رہا ہو تو کسی کو اپنے آگے سے نہ گزرنے دے‘ اگر وہ انکار کرے تو اس سے لڑے کہ وہ شیطان ہے۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 385

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 386

386 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرٍ ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ وَمُوسَى قَالا: ثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ أَنَّ رَجُلًا ذَهَبَ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَمَنَعَهُ، فَذَهَبَ لِيَعُودَ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً فِي صَدْرِهِ، وَكَانَ مِنْ حَشَمِ مَرْوَانَ فَشَكَا إِلَى مَرْوَانَ مَا صَنَعَ بِهِ، فَلِقِيَهُ مَرْوَانُ، فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ ضَرَبْتَ فُلانًا؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا: إِذَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُكُمْ فَأَرَادَ أَحَدٌ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلْيَمْنَعْهُ فَإِنَّ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ، فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ، فَإِنَّمَا فَعَلْتُ ذَلِكَ بِالشَّيْطَانِ.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بندہ آپ کے سامنے سے گزرنے لگا‘ آپ اُس وقت نماز پڑھ رہے تھے تو آپ نے اس کو منع کیا ( یعنی روکا ) وہ گزرنے کے لئے دوبارہ آیا تو آپ نے اس کے سینے میں منکّا لگایا ۔ وہ مروان کے نوکروں میں سے تھا‘ اس نے جا کر مروان سے شکایت کی جو اس کے ساتھ ہوا تو مروان آپ کو ملا اور کہا کہ آپ نے فلاں کو کیوں مارا ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی تمہارے سامنے سے گزرنے کی کوشش کرے تو چاہیے کہ نمازی اس کو منع کرے‘ اگر انکار کرے تو اس سے لڑے کہ بے شک وہ شیطان ہے‘ تو میں نے ایسا شیطان کے ساتھ کیا ہے۔

زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ← الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ وَمُوسَى ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرٍ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 386

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 387

387 - حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ صَفْوَانَ بْنَ سَلِيمٍ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ يُحَدِّثَانِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلا يَدَعَنَّ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو کسی کو اپنے آگے سے نہ گزرنے دے‘ پس اگر وہ انکار کرے تو اس سے لڑے کہ بے شک وہ شیطان ہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← صَفْوَانَ بْنَ سَلِيمٍ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ يُحَدِّثَانِ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← أَبُو الأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 387

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 388

388 - حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمد بن افرج الْحِمْصِيُّ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ صَدَقَةَ بْنَ يَسَّارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلا يَدَعَنَّ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِنْ أَبَى فَلَيُقَاتِلْهُ فَإِنَّ مَعَهُ الْقَرِينُ.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو کسی کو آگے سے نہ گزرنے دے‘ پھر اگر وہ نہ رُکے تو اس سے لڑے کیونکہ اس کے ساتھ اس کا ساتھی شیطان ہے۔

رَسُولِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ، ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ← أَبُو عُتْبَةَ أَحْمد بن افرج الْحِمْصِيُّ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 388

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 389

389 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الله بن عَمْرو عمر بن زارة قَالا: ثَنَا عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْجِدَارِ مَمَرُّ الشَّاةِ.

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ اور دیوار کے درمیان بکری کے گزرنے جتنا فاصلہ ہوتا تھا۔

کَانَ بَیْنَ مُصَلَّی النَّبِیِّ وَبَیْنَ الْجِدَارِ مَمَرُّ الشاۃ۔(8:5) ← سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ← أَبِي ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ← عَبْدُ الله بن عَمْرو عمر بن زارة

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 389

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 390

390 - حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالا: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ عَنْ بِسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَرْسَلَهُ أَبُو جُهَيْمٍ بن أُخْتِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ فَسَأَلَهُ مَا سَمِعْتَ فِي الَّذِي يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي فَحَدَّثَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لأَنْ يَقُومَ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: وَلا أَدْرِي، قَالَ: أَرْبَعِينَ سَنَةً أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا أَوْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا.

حضرت بسر بن سعید بیان کرتے ہیں کہ ان کو حضرت ابوجہیم نے حضرت زید بن خالد الجہنی کے پاس مسئلہ پوچھنے کے لئے بھیجا‘ اُنہوں نے جا کر حضرت زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جو نمازی کے آگے سے گزرے‘ آپ نے اس کے بارے میں کیا سنا ہے؟ تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے بسر بن سعید کو حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نمازی کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہے کہ بندہ چالیس تک کھڑار ہے ۔ (ابوالنضر ) راوی کہتے ہیں: مجھے یہ معلوم نہیں کہ اُنہوں نے (بسر بن سعید نے) چالیس سال کہے تھے یا چالیس مہینے یا چالیس دن۔

بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ← سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 390

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 391

391 - حَدَّثَنَا هَارُونُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بِسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالْمُصَلِّي مَا عَلَيْهِمَا لَكَانَ يَقِفُ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ أَبُو النَّضْرِ: فَلا أَدْرِي قَالَ، أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَو سنة.

حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر نمازی اور جائے نماز کے آگے سے گزرنے والا جانے کہ اس پر کتنا بڑا گناہ ہے تو وہ آگے سے گزرنے کی نسبت چالیس سال کھڑے رہنے کو شمار کرے۔ ابوالنضر کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ اُنہوں (بسر ) نے چالیس سال کہا یا چالیس مہینے یا چالیس دن۔

زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، ← بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ← أَبِي النَّضْرِ ← الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، ← ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ ← هَارُونُ:

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 391

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 392

392 - حدثناعثمان بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ أَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنِ ابْنِ عَجْلانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ مَرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ غُلامٌ مِنْ آلِ مَرْوَانَ فَأَخَّرَهُ أَبُو سَعِيدٍ فَلَمْ يَتَأَخَّرِ الْغُلامُ فَدَفَعَهُ فَوَقَعَ، فَأَعْلَمَ الْغُلامُ مَرْوَانَ فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ، فَأَدْنَى مَجْلِسَهُ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ ابْنَ أَخِيكَ يَذْكُرَ أَنَّكَ قَاتَلْتُهُ قَالَ أَبُو سعيد: سمت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا مَرَّ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ أَحَدٌ وَأَنْتُم تصلونَ فامنعون، فَإِنْ أَبَى إِلا أَنْ تُقَاتِلُوهُ فَإِنَّمَا تُقَاتِلُونَ الشَّيْطَانَ.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے سے آلِ مروان میں سے لڑکے نے گزرنے کی کوشش کی تو آپ نے اس کو پیچھے مگر وہ پیچھے نہ ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے دھکا دیا تو وہ گر پڑا۔ اس لڑکے نے جا کر مرونا کو بتایا تو مروان نے آپ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا‘ جب آپ آئے تو اُس نے کہا کہ اے ابوسعید! آپ کا بھتیجا کہہ رہا ہے کہ تم نے اس کو مارا ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب تم نماز پڑھ رہے ہو اور کوئی تمہارے سامنے سے گزرنے لگے تو اس کو روکو‘ اگر وہ باز نہ آئے تو تم اس سے لڑو کیونکہ تم (اس وقت) شیطان سے لڑ رہے ہو گے۔

أَبِيهِ ← ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ، ← أَبُو الْأَسْوَدِ، ← حدثناعثمان بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 392

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 393

393 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثَنَا أَبُو النَّضْرِ هِشَامُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَبْدُ السَّلامِ بْنُ مطهر، وَاللَّفْظ السعيد قَالُوا: ثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ مُغِيرَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو صَالِحٍ: أَلا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إِلَى شَيْءٍ يَسْتُرُهُ فَأَرَادَ أَحَدٌ [أَنْ] يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْه فَلْيَدْفَعْ بَيْنَ يَدَيْ نَحْرَيْهِ فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّهُ شَيْطَانٌ.

حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ ابوصالح نے مجھ سے کہا کہ میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنی ہے‘ وہ یہ کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی کسی چیز کو سترہ بنا کر نماز پڑھے اور پھر کوئی اس نمازی کے آگے سے گزرنے کی کوشش کرے تو اسے چاہیے کہ اس کو سینے سے روکے‘ اگر باز نہ آئے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبُو سَعِيدٍ ← من أبي سعيد الخدري ← لِي أَبُو صَالِحٍ: أَلا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ مُغِيرَةَ ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَبْدُ السَّلامِ بْنُ مطهر، وَاللَّفْظ السعيد ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← أَبُو النَّضْرِ هِشَامُ بْنُ الْقَاسِمِ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 393

مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُرُورِ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي وَالتَّغْلِيظُ فِيهِ · حديث 394

394 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ يُونُسَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ كَانَ يُصَلِّي فَمَرَّ رَجُلٌ مِنْ آلِ مَعِيطٍ بَين يَدَيْهِ فيمنعه إِلا أَنْ يَسْعَى فَمَنَعَهُ فَأَبَى، فَدَفَعَ فِي صَدْرِهِ، وَمَرْوَانُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْمَدِينَةِ فَشَكَا، فَذَكَرَ ذَلِكَ مَرْوَانُ لأَبِي سَعِيدٍ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا مَرَّ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَمْنَعْهُ مَرَّتَيْنِ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ، فَإِنَّمَا هَوُ شَيْطَانُ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُهُ فَأَبَى أَنْ يَنْتَهِي.

حضرت ابوصالح بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے تو آلِ محیط میں سے ایک شخص آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے سے گزرنے لگا‘ آپ نے اس کو روکا‘ اس نے پھر کوشش کی‘ آپ نے پھر روکا‘ لیکن وہ باز نہ آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے سینے میں مکا لگایا‘ اس وقت مروان مدینے کا گورنر تھا تو اُس شخص نے جا کر مروان سے آپ رضی اللہ عنہ کے مارنے کی شکایت کی۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی سامنے سے گزرے تو اس کو دو مرتبہ منع کرو‘ اگر وہ باز نہ آئے تو اس سے لڑائی کرو کیونکہ وہ شیطان ہے اور بے شک میں اس کو روکتا تھا مگر یہ باز نہ آیا۔

اَبِیْ صَالِحٍ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← يُونُسَ ← أَبُو عَبْدِ الْوَارِثِ ← أَبِي عَبْدِ الصَّمَدِ ← عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ

Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 394

All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter