مسند السراج · كِتَابُ ‹ بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ · حديث 1
1 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ثَنَا رَوْحُ بْنُ عبَادَة ثَنَا مالك بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قَاسِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالْبَيْدَاءِ أَوْ بِذَاتِ الْجَيْش انْقَطع عقدلي، قَامَ (2) رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْتِمَاسِهِ (3) وَأَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ، وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ وَلَيْسَ عِنْدَهُمْ مَاءٌ، فَأَتَى النَّاسُ أَبَا بَكْرٍ فَقَالُوا: أَلا تَرَى إِلَى عَائِشَةَ حَبَسَتِ النَّاسَ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَقَالَ: مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ طَعَنَ بِيَدِهِ عَلَى خَاصِرَتِي فَمَا مَنَعَنِي مِنَ التَّحَرُّكِ إِلا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ وَاضِعًا رَأْسَهُ عَلَى فَخِذِي فَقَامَ " رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَصْبَحَ عَلَى غَيْرِ مَاءٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ آيَةَ التَّيَمُّمِ" (1) فَبَعَثْتُ الْبَعِيرَ (2) الَّذِي كُنْتُ عَلَيْهِ فَوَجَدْنَا الْعِقْدَ تَحْتَهُ.
ہمیں حدیث بیان کی اسحاق بن ابراہیم الحنظلی نے‘ ہمیں حدیث بیان کی روح بن عبادہ نے‘ ہمیں حدیث بیان کی مالک بن انس نے از عبدالرحمٰن بن قاسم از والد خودکہ اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ سفر میں تھے یہاں تک کہ جب ہم مقامِ بیداء یا ذاتِ جیش پر پہنچے تو میرا ہار ٹوٹ گیا۔ اور دوسرے لوگوں نے اس کو تلاش کرنا شروع کیا ۔ اس جگہ پانی نہیں تھا اور نہ ہی لوگوں کے پاس پانی تھا‘ پس لوگ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ دیکھو! عائشہ نے لوگوں کو وہاں روک دیا ہے جہاں پانی نہیں ہے تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آئے اور جو اللہ نے چاہا وہ کہا‘ پھر اپنے ہاتھ سے میرے پہلو میں مارنے لگے‘ پس مجھے حرکت کرنے سے کسی چیز نے نہیں روکا مگر یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میری گود میں سرانور رکھ کر آرام فرما رہے تھے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے آرام کی وجہ سے میں نے حرکت نہیں کی ) پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ٹھہرے رہے یہاں تک کہ صبح اس حالت میں کی کہ پانی نہیں تھا‘ تو اللہ تعالٰی نے آیت تیمّم نازل فرما دی پھر جس اونٹ پر میں تھی‘ اس کو اٹھایا گیا تو ہمیں اس کے نیچے سے ہار مل گیا۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← عبد الرحمن بن قاسم ← مالک بن أنس ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ،
Musnad Siraj · Book › Chapter · Hadith 1
