Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الزَّايِ ‹ مَنِ اسْمُهُ زَيْدٌ · حديث 463

463 - حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُهْتَدِي الْمَرْوَزِيُّ أَبُو حَبِيبٍ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أُمِرْتُ بِالنَّعْلَيْنِ وَالْخَاتَمِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ , وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے جوتے اور انگوٹھی پہننے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس حدیث کو یونس سے صرف عمر بن ہارون نے روایت کیا ہے اور سعید بن یعقوب سے روایت کرنے میں ابو حبیب منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ← عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، ← سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ ← زَيْدُ بْنُ الْمُهْتَدِي الْمَرْوَزِيُّ أَبُو حَبِيبٍ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 463

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الزَّايِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الزُّبَيْرُ · حديث 464

464 - حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْفَقِيهُ الضَّرِيرُ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدَيْهِ (يَدِهِ) صُرَّتَانِ إِحْدَاهُمَا مِنْ ذَهَبٍ , وَالْأُخْرَى مِنْ حَرِيرٍ , فَقَالَ: «هَذَانِ حَرَامٌ عَلَى الذُّكُورِ مِنْ أُمَّتِي , حَلَالٌ لِلْإِنَاثِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ الْبَجَلِيُّ الْكُوفِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دو تھیلیاں تھیں، ایک میں سونا تھا اور دوسری میں ریشم ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے لئے حرام ہیں اور عورتوں کے لیے حلال ہیں۔ اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے صرف عمرو بن جریر البجلی الکوفی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں داؤد بن سلیمان منفرد ہیں ۔

عُمَرَ، ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← عمرو بن جريرٍ، ← دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَدِّبُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 464

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الزَّايِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الزُّبَيْرُ · حديث 465

465 - حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ أَبُو نُوحٍ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّمَا وَالٍ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ , فَلَمْ يَنْصَحْ لَهُمْ , وَلَمْ يَجْهَدْ لَهُمْ لِنُصْحِهِ وَجَهْدِهِ لِنَفْسِهِ كَبَّهُ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْقِلٍ إِلَّا السَّرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو نُوحٍ

عبدالرحمن بن معقل بن یسار اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کو مسلمانوں کے کسی بھی کام کا ذمہ دار بنایا جائے اور وہ ان کے لئے خیر خواہی نہ کرے اور نہ ہی ذاتی طور پر ان کی خیر خواہی کی کوشش کرے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو اوندھا کر کے دوزخ میں ڈالے گا۔ اس حدیچ کو عبدالرحمن بن معقل سے صرف سری نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو نوح منفرد ہیں ۔

أَبِيهِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، ← السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَی ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ أَبُو نُوحٍ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ← الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 465

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعْدٌ · حديث 466

466 - حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، إِمَامُ مَسْجِدِ الرَّقَّةِ , حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَنَاجَشُوا , وَلَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ , وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ , وَلَا يَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ , وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْفَأَ مَا فِي إِنَائِهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سودے میں محض ریٹ بڑھانے کے لئے بولی مت دو جبکہ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور کوئی آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور شہری ، دیہاتی کے لئے سودا نہ کرے ، اور اپنے بھائی کے رشتہ پر رشتہ کا پیغام نہ دے ۔ اور عورت اپنی بہن کی طلاق کے بارے میں سوال نہ کرے تاکہ جو کچھ اس کے برتن میں ہے وہ اس کو گرا کرے ۔ اس حدیث کو زہری کے بھتیجے سے صرف در اور دی نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← عَمِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ، ← عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ← مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ، ← سَعْدُ بْنُ يَحْيَى الرَّقِّيُّ، إِمَامُ مَسْجِدِ الرَّقَّةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 466

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعْدُونَ · حديث 467

467 - حَدَّثَنَا سَعْدُونَ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ الْعَكَّاوِيُّ بِمَدِينَةِ عَكَّا حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو مُعَاوِيَةَ النَّحْوِيُّ، عَنْ فِرَاسِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ فِرَاسٍ إِلَّا شَيْبَانُ تَفَرَّدَ بِهِ سُهَيْلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پیٹ کے بچے کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے ۔ اس حدیث کو فراس سے صرف شیبان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سہیل بن عبدالرحمن منفرد ہیں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← فِرَاسِ بْنِ يَحْيَى، ← شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ, أَبُو مُعَاوِيَةَ النَّحْوِيُّ، ← أَبِي ← سَعْدُونَ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ الْعَكَّاوِيُّ بِمَدِينَةِ عَكَّا

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 467

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 468

468 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: «مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ؟» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ: «قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ , وَتُؤْذِيهُمْ مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي , وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ الْبَصْرِيُّ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب آ کر بیٹھ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : اے فلاں تو نے جمعہ کیوں نہیں پڑھا؟ اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری خواہش تھی کہ میں خود کو یہاں پر رکھوں جہاں پر آپ مجھے دیکھ رہے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے تجھے دیکھا ہے تو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا اور ان کو تکلیف دیتا ہوا آیا ہے ، جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی ، اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی ، اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی ۔ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف قاسم العجلی البصری نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف موسی بن خلف نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سعید منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← القاسم العجلي، ← مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 468

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 469

469 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا , وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا» قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ , وَأَقُولُ أَنَا: مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ

عروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورت کی برکتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس کا رشتہ آسانی سے مل جائے اور اس کا مہر بھی ہلکا ہو۔ عروہ فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں کہ عورت کی سب بے پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر بہت زیادہ ہو۔ اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے صرف اسامہ بن زید نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابن مبارک اور عبداللہ بن وہب نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← حِبَّانُ بْنُ مُوسَی الْمَرْوَزِيُّ ← سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 469

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 470

470 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ الدِّمَشْقِيُّ الْإِسْكَافُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ فَهُوَ قِمَارٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا الْوَلِيدُ تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے دوڑ کے لئے دو گھوڑوں کے درمیان اپنا گھوڑا دوڑایا، اگر اس کو یہ یقین ہے کہ جیت اسی کی ہو گی تو یہ جوا ہے ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف سعید نے روایت کیا ہے اور قتادہ سے صرف ولید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ہشام بن ابی خالد منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← قَتَادَةَ ← سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، ← سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ الدِّمَشْقِيُّ الْإِسْكَافُ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 470

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 471

471 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ لِخَمْسٍ: لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ , وَلِلِقَاءِ الزَّحْفَيْنِ , وَلِنُزُولِ الْقَطْرِ , وَلِدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ , وَالْأَذَانِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا حَفْصٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ

أَبِيهِ ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← حفص بن سليمان ← عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْوَاسِطِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 471

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 472

472 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُلَيْمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكَرَةَ أَبُو هَمَّامٍ الْبَكْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَدَعِ الْخَنَا وَالْكَذِبَ فَلَا حَاجَةَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ( روزہ رکھا اور فحش اور جھوٹ نہ چھوڑا ، اللہ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ۔ اس حدیث کو ابن جریج سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن عمر الخطابی منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 472

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 473

473 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ (الذَّارِعُ) الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " سَجَدَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِتَنْزِيلِ السَّجْدَةِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا لَيْثٌ , وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا مُعْتَمِرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , وَلَمْ يَرْوِ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنِ الْحَارِثِ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز فجر میں تنزیل السجدہ والی سورت کا سجدہ کیا ۔ اس حدیث کو عمرو بن مرہ سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا ۔ اور نہ لیث سے معتمر کے سوا کسی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عمرو بن علی منفرد ہیں ۔ اور عمرو بن مرہ نے حارث سے اس حدیث کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی ۔

عَلِيٍّ، ← الْحَارِثِ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← ليث بن أبي سليم ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ← سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ (الذَّارِعُ) الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 473

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 474

474 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ لِأُمِّهِ , حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ , فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ , فَلَمْ يَجِدِ الْقَوْمُ مَا يَتَوَضَّئُونَ بِهِ , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا نَجِدُ مَا نَتَوَضَّأُ بِهِ , فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ , فَجَاءَ بِقَدَحِ مَاءٍ يَسِيرٍ , فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ مَدَّ أَصَابِعَهُ عَلَى الْقَدَحِ فَتَوَضَّئُوا كُلُّهُمْ حَتَّى بَلَغُوا مَا يُرِيدُونَ قَالَ أَنَسٌ: كَانُوا قَرِيبًا مِنْ سَبْعِينَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا مَحْبُوبٌ تَفَرَّدَ بِهِ حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی سفر میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ صحابہ کرام بھی موجود تھے نماز کا وقت ہو گیا لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس وضو کرنے کے لئے پانی نہ تھا ، عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کے لئے پانی نہیں ہے ، ایک آدمی گیا اور ایک لوٹے میں تھوڑا سا پانی لے آیا ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے وضو کیا پھر اپنی انگلیاں اس لوٹے کے اوپر پھیلا دیں ، تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے وضو کیا اور جو ارادہ رکھتے تھے اس کو پورا کیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس دن ستر کے قریب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے ۔ اس حدیث کو یونس سے صرف محبوب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حبیب بن بشر منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← محبوب بن الحسن ← حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ، لِأُمِّهِ ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 474

chevron_left Previous
1…979899100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter