Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 19

19 - حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ الرَّقِّيُّ الْفَقِيهُ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «قَالَ لِي جِبْرِيلُ بَشِّرْ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ» يَعْنِي قَصَبَ اللُّؤْلُؤِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ

ابوسلمہ احمد بن عبدالرحمٰن بن یونس الرقی الفقیہ سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ ابن ابی اوفی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے جبرائیل امین نے یہ خوشخبری سنائی کے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنت میں موتیوں کے ایسے محلل میں رکھا گیا ہے جس میں نہ شوروغل ہے نہ تھکاوٹ ۔’’ سلیمان بن شیبانی ‘‘ سے یہ حدیث صرف ’’ابوبکر ‘‘ نے روایت کی ہے اور ’’ابوبکر ‘‘ سے روایت کرنے میں ’’محمد بن ابی ثمینہ ‘‘منفرد ہیں۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی ← سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ، ← أَبُو سَلَمَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يُونُسَ الرَّقِّيُّ الْفَقِيهُ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 20

20 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَنْطَاكِيُّ قَرْقَرْةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ مَرْفُوعًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا أَبُو أُسَامَةَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ

احمد بن یحیٰی الانطا کی قر قرہ سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جانور کے پیٹ کے بچے (کو الگ سے ذبح نہیں کیا جائے گا بلکہ اس )کا ذبح یہی ہے کہ اس کی ماں کو ذبح کیا جائے ۔ اس حدیث کو ’’عبید اللہ ‘‘سے روایت کرنے میں میں ’’ابو اسامہ ‘‘ اکیلے ہیں اور اور ابو اسامہ سے سے روایت کرنے میں ’’عبداللہ بن نصر ‘‘ منفرد ہےہیں۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← أَبُو أُسَامَةَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَنْطَاكِيُّ قَرْقَرْةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 21

21 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جُوصَا الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ وَابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا بَقِيَّةُ , وَلَا عَنْ بَقِيَّةَ إِلَّا أَبُو تَقِيٍّ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ جُوصَا وَكَانَ مِنْ ثِقَاتِ الْمُسْلِمِينَ وَجُلَّتِهِمْ

احمد بن عمیر بن جوصا الد مشقی سے مروی حدیث: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو پھر فرض نماز کے علاوہ اور کوئی نماز جائز نہیں ہے۔ یہ حدیث ’’ابن ثوبان ‘‘سے صرف ’’بقیہ ‘‘نے روایت کی ہے اور ’’بقیہ ‘‘سے صرف ’’ابوتقی‘‘ نے روایت کی ہے ۔اور ان سے روایت کرنے میں ’’ابن جوصا‘‘ منفرد ہیں۔آپ ثقہ اور بزرگ مسلمانوں میں سے ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ وَابْنِ ثَوْبَانَ، ← بَقِيَّةُ ← أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلَكِ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا الدِّمَشْقِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 21

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 22

22 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ حَبِيبٍ الْبَيْرُوتِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ , وَلَا عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْمُصَفَّى

احمد بن بشر بن حبیب البیروتی سے مروی حدیث: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ اس حدیث کو ’’عاصم ‘‘ سے صرف ’’حکم بن عطیہ ‘‘نے روایت کیا ہے اور ’’حکم بن عطیہ ‘‘سے صرف ’’عباس بن اسماعیل البصری‘‘ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’ابن مصطفی ‘‘منفرد ہیں ۔

الْحَكَمِ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْمُصَفَّى ← عَاصِمٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ وَلَا ← «طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» لَمْ يَرْوِهِ ← النَّبِيِّ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ← الْحَكَمِ بْنِ عَطِيَّةَ ← الْعَبَّاسُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْهَاشِمِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ← أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ حَبِيبٍ الْبَيْرُوتِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 22

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 23

23 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُورَانِيُّ بِمَدِينَةِ الْحَدِيثَةِ بِالْجَزِيرَةِ , حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحَرْبُ خُدْعَةٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَلِيٌّ تَفَرَّدَ بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ

احمد بن محمد البو رانی سے مروی حدیث : ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنگ دھوکہ ہے ۔ اس حدیث کو ’’ہشام ‘‘سے صرف ’’علی ‘‘نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’جعفر بن محمد ‘‘منفرد ہیں۔

هِشَامٍ إِلَّا عَلِيٌّ تَفَرَّدَ بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← «الْحَرْبُ خَدْعَةٌ» لَمْ يَرْوِهِ ← النَّبِيِّ ← عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَدَائِنِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُورَانِيُّ بِمَدِينَةِ الْحَدِيثَةِ بِالْجَزِيرَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 23

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 24

24 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ بْنِ طُعْمَةَ الْحَلَبِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلَا يُغْمِضْ عَيْنَيْهِ» ، لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ الْجَزَرِيُّ الْحَرَّانِيُّ

احمد بن المسیب بن طعمہ الحلبی سے مروی حدیث : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی نماز پڑھے تو اپنی آنکھیں بند نہ کرے ۔اس حدیث کو ’’عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ ‘‘ سے اس اسنادکے ہمراہ صرف ’’موسی ٰبن اعین الجزری الحرانی‘‘ نے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوْسٍ ← ليث بن أبي سليم ← مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَحْمَدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ بْنِ طُعْمَةَ الْحَلَبِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 24

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 25

25 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ السُّلَمِيُّ بِمَدِينَةِ جُونِيَّةَ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حِصْنِ بْنِ حَسَّانَ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ هَاشِم الْبَيْرُوتِيُّ ٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ فِي رَبْعٍ أَوْ حَائِطٍ، لَا يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَبِيعَهُ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ فَيَأْخُذَ أَوْ يَدَعَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عُمَرُ، وَتَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ

احمد بن محمد بن عبید سلمی سے مروی حدیث : حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہرشر کت والے گھر یا باغ میں شعفہ کیا جاسکتا ہے ، پہلے شریک کو اس کی پیشکش کی جائے گی ، وہ خریدنا چاہتا ہے تو خرید لے ، وہ اگر چھوڑ دے تب کسی دوسرے کے ہاتھ بیچا جا سکتا ہے ۔ یہ حدیث ’’او زا عی‘‘ سے صرف ’’عمرو بن ہاشم البیروتی ‘‘ نے روایت کی ہے۔ اور ان سے روایت کرنے میں ’’اسماعیل بن حسن بن حسان ‘‘منفرد ہیں۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ حِصْنِ بْنِ حَسَّانَ الْقُرَشِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ السُّلَمِيُّ بِمَدِينَةِ جُونِيَّةَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 25

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 26

26 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَّارُ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا نَدِمْتُ عَلَى شَيْءٍ مَا نَدِمْتُ عَلَى أَنِّي لَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرِّيحِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقُلْتُ: قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْهَا , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , الرِّيحُ مِمَّ هِيَ؟ فَقَالَ: «مِنْ رُوحِ اللَّهِ يَبْعَثُهَا بِالرَّحْمَةِ , وَيَبْعَثُهَا بِالْعَذَابِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شِبْلٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ

احمد بن اسماعیل الصفار الرملی سے مروی حدیث : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا : مجھے کبھی کسی بات پر اتنی ندامت نہیں ہوئی جتنی ندامت اس بات پر کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ’’ ریح ‘‘ (یعنی آندھی) کے بارے میں نہ پوچھ سکا، میں نے کہا : میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تھا ، میں نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ’’ریح ‘‘ (یعنی آندھی) کیا چیز ہے آپ ﷺنے فرمایا یہ اللہ تعالی کی روح ہے ، اس کے ساتھ اللہ تعالی رحمت بھیجتا ہے اور اسی کے ساتھ عذاب بھیجتا ہے ۔ اس حدیث کو ’’شبل‘‘ سے صرف ’’زید بن ابی الزرقاء‘‘نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں انکا بیٹا منفرد ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَيْرٍ، ← شِبْلِ بْنِ عَبَّادٍ ← أَبِي ← ھَارُوْنُ بْنُ زَیْدِ بْنِ اَبِیْ الزَّرْقَاءِ ← أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَارُ الرَّمْلِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 26

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 27

27 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ التَّمِيمِيُّ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِيِّ , عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَجَاءَ رَجُلٌ قَدْ تَوَضَّأَ وَفِي قَدَمِهِ مَوْضِعٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبْ فَأَتِمَّ وُضُوءَكَ» , فَفَعَلَ لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ

احمد بن عبد الوہاب تمیمی المصیصی سے مروی حدیث : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں موجود تھا ، ایک آدمی آیا اس نے وضو کیا ، اس کے قدموں کی ایک جگہ خشک رہ گئی ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جاؤ اپنا وضو مکمل کرو ، اس نے ایسا ہی کیا ۔ یہ حدیث اس اسناد کے ہمراہ صرف ’’حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ‘‘سے ہی مروی ہے ، اور ان سے روایت کرنے میں ’’ مغیرہ بن سقلاب‘‘ منفرد ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 27

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 28

28 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَخْتَرِيُّ الرَّمْلِيُّ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنُ مَوْهَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُلَامَسَةِ , وَنَهَى عَنِ الشِّغَارِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ

احمد بن محمد بن علی الجنتری الرملی المودب سے مروی حدیث: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ (جنس کے بدلے زمین کرایہ پر دینا )، مزابنہ (درختوں پر موجود پھلوں کا سودا پیمائش کے حساب سے کرنا )، ملاسہ ( کپڑے کو چھو کر بیع کو واجب جاننا)، اور شغار (کسی کی بہن یا بیٹی سے نکاح کرنا اور اس کے حق مہر میں اپنی بیٹی یا بہن کا نکاح عورت کے کسی رشتہ دار کے ساتھ کردینا ) سے منع فرمایا ہے ۔ یہ حدیث ’’صفوان بن سلیم ‘‘ سے صرف ’’یزید بن عیاض ‘‘ نے روایت کی ہے اور ’’صفوان ‘‘ سے روایت کرنے میں ’’ابن وہب ‘‘ منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← يَزِيدَ بْنِ عِيَاضٍ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَخْتَرِيُّ الرَّمْلِيُّ الْمُؤَدِّبُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 28

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 29

29 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصٍ النَّصِيبِيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صِيَاحُ الْمَوْلُودِ حِينَ يُولَدُ نَزْغَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا شَيْبَانُ

احمد بن محمد بن ابی حافص النصیبی سے مروی حدیث : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پیدائش کے وقت بچے کا چیخنا شیطان کی چوبھ کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ یہ حدیث ’’ابو عوانہ ‘‘ سے صرف ’’شیبان ‘‘ نے روایت کی ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصٍ النَّصِيبِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 29

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 30

30 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ بِحَرَّانَ , حَدَّثَنَا عَمِّي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُسَرِّحٍ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ , «فَقَبَّلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ» , وَقَالَ: «مَا أَدْرِي أَنَا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ أُسَرُّ , أَمْ بِفَتْحِ خَيْبَرَ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ

احمد بن خالد بن مسرح الحرانی سے مروی حدیث : حضرت عون بن ابی حجیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ حضرت جعفر ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ سرزمین حبشہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور فرمایا : مجھے نہیں پتا کہ جعفر کے آنے کی مجھے زیادہ خوشی ہے یا فتح خیبرکی زیادہ خوشی ہے ۔ اس حدیث کو ’’مسعر‘‘سے صرف ’’مخلد بن یزید ‘‘نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’ولید بن عبدالملک ‘‘ منفرد ہیں۔

أَبِيهِ ← عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ← عَمِّي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُسَرَّحٍ، ← أحمد بن خالد بن مسرح الحراني

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 30

chevron_left Previous
1…616263…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter