Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 844

844 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الصَّبِيُّ عَلَى شُفْعَةٍ حَتَّى يُدْرِكَ , فَإِذَا أَدْرَكَ إِنْ شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعِ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ

محمد بن زبیر الابلی سے مروی حدیث، حضرت جعفر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا بچے کو شفعہ کا حق ہے یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائے تو اس کو اختیار ہے چاہے تو وہ شفعہ والی جگہ لے لے چاہے تو چھوڑ دے ۔ اس حدیث کو صدقہ سے صرف عبداللہ بن بزیع نے روایت کیا ہے اور عبداللہ سے صرف عبداللہ بن رشید نے کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں جعفر بن محمد منفرد ہیں ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، ← صدقة بن أبي عمران ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 844

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 845

845 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ: " التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ , وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ , السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ , السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ , أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ لَمْ يَرْوِهِ مَرْفُوعًا عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ

محمد بن عثمان ابن ابی سوید البصری سے مروی حدیث ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ تشہد تعلیم فرمایا ۔ اس حدیث کو ابن عون سے مرفوعاً صرف عثمان بن ہیثم نے روایت کیا ہے ۔

آله وسلم،‏‏‏‏ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← ابْنِ عَوْنٍ ← عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَذِّنُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُوَيْدٍ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 845

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 846

846 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ السُّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ حِقٍّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ , عَنْ أَخِيهِ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَذَمِيِّ، عَنِ الْجَارُودِ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , وَفِي الظَّهْرِ قِلَّةٌ , فَتَذَاكَرْنَا مَا يَكْفِينَا مِنَ الظَّهْرِ , فَقُلْتُ: ذَوْدٌ نَأْتِي عَلَيْهِنَّ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ , فَنَسْتَمْتِعُ بِظُهُورِهِنَّ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ»

محمد بن عبدالسلام السلمی البصری سے مروی حدیث ، حضرت جارود عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور سواریوں کی قلت تھی ۔ ہم آپس میں گفتگو کرنے لگے کہ کون سے چیز ہماری سواریوں میں کفایت کرے گی میں نے کہا کچھ اونٹ ہیں ہم رات کے کسی حصے میں ان کے پاس جائیں اور ان کی سواری کے طور پر استعمال کریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کی گمشدہ چیز کو استعمال کرنا آگ میں جلنے کے مترادف ہے ۔

الْجَارُودِ الْعَبْدِيِّ، ← أَبِي مُسْلِمٍ الْجَذْمِيِّ، ← أَخِيهِ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ← أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، ← هِلَالُ بْنُ حَقٍّ ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← محمد بن يحيى بن ميمون العتكي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ السَّلَمِيُّ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 846

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 847

847 - وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ الْجَارُودِ أَبِي الْمُنْذِرِ الْعَبْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَجَدْتَ الضَّالَّةَ فَلَا تُغَيِّبْ , وَلَا تَكْتُمْ؛ فَإِنْ عُرِفَتْ فَأَدِّهَا وَإِلَّا فَهُوَ مَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهُ مَنْ يَشَاءُ» لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ هِلَالِ بْنِ حِقٍّ قَاضِي الْبَصْرَةِ إِلَّا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ

محمد بن عبدالسلام السلمی البصری سے یہ حدیث بھی مروی ہے ۔ اسی اسناد کے ہمراہ جارود ابوالمنذ رالعبدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تمہیں کوئی گمشدہ چیز ملے اس کو غائب نہ کرو اور اس کو چھپاؤ بھی نہیں اگر تم اس کو پہچانتے ہوے تو ادا کر دو ورنہ وہ اللہ کا مال ہے وہ جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ۔ ان دونوں حدیثوں کو ہلال بن حق قاضی بصری سے صرف معتمربن سلیمان نے روایت کیا ہے اور ان سے محمد بن یحییٰ بن میمون منفرد ہیں ۔

الْجَارُودِ أَبِي الْمُنْذِرِ الْعَبْدِيِّ ← وَبِإِسْنَادِهِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 847

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 848

848 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَردَانَ أَبُو إِسْحَاقَ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِهَابٍ الْقَزْوِينِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَذَلِكَ كُلَّ اللَّيْلِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ

ابو بکر محمد بن کروان ابو اسحاق الجریری البصری سے مروی حدیث، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا رات میں ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ اس میں بندو اپنے اللہ سے جو کچھ بھی مانگے اللہ پاک اس کو عطا کر تا ہے اور یہ ساعت ہر رات میں آتی ہے ۔ اس حدیث کو مطرف سے صرف عمر و بن ابی قیس نے روایت کیا ہے ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي سُفْيَانَ ← الْاَعْمَشِ ← مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ← عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ← كَثِيرُ بْنُ شِهَابٍ الْقَزْوِينِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ كَردَانَ أَبُو إِسْحَاقَ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 848

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 849

849 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ النِّبْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ بَيَانٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ سِمَاكَ بْنَ حَرْبٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَثَلُ الْمُدَاهِنِ فِي أَمْرِ اللَّهِ وَالْقَائِمِ فِي حُقُوقِ اللَّهِ كَمَثَلِ قَوْمٍ رَكِبُوا سَفِينَةً فَأَصَابَ رَجُلٌ مِنْهُمْ مَكَانًا فَقَالَ: يَا هَؤُلَاءِ , طَرِيقُكُمْ وَمَمَرُّكُمْ عَلِيُّ , وَإِنِّي ثَاقِبٌ ثُقْبًا هَا هُنَا فَأَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَأَسْتَقِي مِنْهُ وَأَقْضِي فِيهِ حَاجَتِي " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «فَإِنْ هُمْ تَرَكُوهُ هَلَكَ وَأَهْلَكَهُمْ , وَإِنْ أَخَذُوا عَلَى يَدَيْهِ نَجَا وَنَجَوْا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ الصَّفَّارِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ

محمد بن خالد الراسبی ابو عبداللہ البصری النبلی سے مروی حدیث ، حضرت نعمان بن بشر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اللہ تعالیٰ کے احکام میں چشم پوشی کرنے والے اور حقوق اللہ کو قائم کرنے والے ان کی مثال یوں ہے جیسے کچھ لوگ ایک کشتی میں سوار ہوئے ہوں ۔ ان میں سے ایک شخص کسی ایک جگہ پر ٹھہرا ہوا اور وہ کہے اے لوگو یہ تمہارا راستہ ہے اور تم یہاں سے گزرتے ہو میں یہاں پر سوراخ کردیتا ہوں یہیں وضو کروں گا اور یہیں سے پانی استعمال کروں گا اور اپنی حاجات کو پورا کروں گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر وہ لوگ اس کو چھوڑ دیں گے تو وہ خود بھی ہلاک ہو گا اور انکو بھی ہلاک کر ے گا اور اگر اس کا ہاتھ پکڑ کر اس کو روک دیں گے تو وہ بھی نجات پاجائے گا اور باقی لوگ بھی بچ جائیں گے۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف شعیب بن یمان صغار نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مھلب بن علاء منفرد ہیں ۔

النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← شُعْبَةُ، ← شُعَيْبُ بْنُ بَيَانَ الصَّفَّارُ، ← مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّاسِبِيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ النِّبْلِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 849

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 850

850 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ (يَزْدَادَ) التُّوزِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ لُوَيْنٌ , حَدَّثَنَا خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُعْفِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَعَهَا ابْنَاهَا , فَسَأَلَتْهُ , فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ , لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةٌ , فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةً , فَأَكَلَاهَا , ثُمَّ نَظَرَا إِلَى أُمِّهِمَا , فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ نِصْفَيْنِ , وَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نِصْفَ تَمْرَةٍ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَحِمَهَا اللَّهُ بَرَحْمَتِهَا ابْنَيْهَا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا خَدِيجٌ , وَلَا يُرْوَى عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن داؤد التوزی البصری سے مروی حدیث ، حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اس کے ہمراہ اس کے دو بچے بھی تھے اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تین کھجوریں عطاء فرمائیں ان میں سے ہر ایک کے لیے ایک کھجور اس خاتون نے اپنے دونوں بچوں کو ایک ایک کھجور دی اور انہوں نے وہ کھالی ۔ کھجور کھانے کے بعد وہ بچے دوبارہ اپنی ماں کی جانب دیکھنے لگے ان کی ماں نے اس ایک کھجور کے دو حصے کیے اور دونوں میں سے ہر ایک کو آدھی آدھی کھجور دے دی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر فرمایا اللہ تعالیٰ ماؤں پر رحم کرتا ہے کیونکہ یہ اپنے بچوں پر رحم کر تی ہیں۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف خدیج نے روایت کیا ہے او ر حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کو صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 850

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 851

851 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَازِنِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو دَاوُدَ الْمَحْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ , عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ» لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ

محمد بن حسان المازنی البصری ابو العباس سے مروی حدیث، حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی عورت تین دن سے زیادہ کا سفر اپنے شوہر یا کسی محرم کے بغیر ہر گز نہ کرے ۔ اس حدیث کو عدی بن حاتم سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سلیمان بن یزید منفرد ہیں ۔

عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ، ← عَامِرٌ الشَّعْبِيُّ ← أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ ← علي بن يزيد الصدائي ← سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو دَاوُدَ الْمَحْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَازِنِيُّ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 851

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 852

852 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا الشَّاهِدُ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَعْثُرَ عَاقِلٌ إِلَّا رَفَعَهُ , ثُمَّ لَا يَعْثُرَ إِلَّا رَفَعَهُ , ثُمَّ لَا يَعْثُرَ إِلَّا رَفَعَهُ، حَتَّى يَصِيرَ إِلَى الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَ

محمد بن عبدالرحمن محمد بن منصور البصری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ بالغ آدمی کو ئی گناہ کر بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو معاف کر دیتا ہے وہ پھر گناہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ پھر اس کو معاف کر دیتا ہے وہ پھر گناہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو معاف کر دیتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں پہنچا دیتا ہے ۔ اس حدیث کو ابراہیم بن میسرہ سے صرف محمد بن مسلم نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف محمد بن عمر رومی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو یوسف منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوْسٍ ← اِبْرَاھِیْمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الرُّومِيُّ الْبَاهِلِيُّ، ← يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 852

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 853

853 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَعْلَبٍ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْعَبْدَ لَيَكْذِبُ الْكَذِبَةَ , فَيَتَبَاعَدُ مِنْهُ الْمَلَكُ مَسِيرَةَ مِيلٍ مِنْ نَتْنِ مَا جَاءَ بِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ

محمد بن عبدالرحمن ثعلب الخومی البصری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا بندہ ایک جھوٹ بولتا ہے تو اس کو جھوٹ سے پھیلنے والی بدبو کی وجہ سے ( رحمت کا ) فرشتہ ایک میل تک دور ہو جاتا ہے ۔ اس حدیث کو نافع سے صرف ابن ابی رواد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالرحیم بن ہارون منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عَبْد الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ هَارُونَ الْوَاسِطِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَعْلَبٍ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 853

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 854

854 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْبَصْرِيُّ الْعُصْفُرِيُّ، حَدَّثَنَا قَرِينُ بْنُ سَهْلِ بْنِ قَرِينٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدَّيْنِ , وَلَا وَجَعَ إِلَّا وَجَعُ الْعَيْنِ» لَا يَرْوِيهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ

محمد بن یونس بصری العصفری سے مروی حدیث ۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی پریشانی نہیں ہے سوائے دین کی پریشانی کے اور کوئی تکلیف نہیں ہے سوائے آنکھوں کی تکلیف کے ۔ اس حدیث کو محمد بن منکدر سے صرف ابن ابی ذئب نے روایت کیا ہے اور ا ن سے روایت کرنے میں سبل بن قرین منفرد ہیں ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذِئْبٍ، ← أَبِي ← قَرِينُ بْنُ سَهْلِ بْنِ قَرِينٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْبَصْرِيُّ الْعُصْفُرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 854

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 855

855 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِيَادٍ الْأَبْزَارِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: خَطَبَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيَعْتَذِرَنَّ اللَّهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى آدَمَ ثَلَاثَ مَعَاذِيرَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: «يَا آدَمُ , لَوْلَا أَنِّي لَعَنْتُ الْكَذَّابِينَ , وَأَبْغَضْتُ الْكَذِبَ وَالْخُلْفَ , وَأُعَذِّبُ عَلَيْهِ لَرَحِمْتُ الْيَوْمَ وَلَدَكَ أَجْمَعِينَ مِنْ شِدَّةِ مَا أَعْدَدْتُ لَهُمْ مِنَ الْعَذَابِ , وَلَكِنْ حَقَّ الْقَوْلُ مِنِّي لَأَنْ كُذِّبَتْ رُسُلِي وَعُصِيَ أَمْرِي (رُسُلِي) , لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ» , وَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: «يَا آدَمُ , اعْلَمْ أَنِّي لَا أُدْخِلُ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ النَّارَ أَحَدًا , وَلَا أُعَذِّبُ بِالنَّارِ إِلَّا مَنْ قَدْ عَلِمْتُ بعِلْمِي أَنِّي لَوْ رَدَدْتُهُ إِلَى الدُّنْيَا لَعَادَ إِلَى شَرِّ مَا كَانَ مِنْهُ (فِيهِ) , وَلَمْ يَرْجِعْ , وَلَمْ يَعْتَبْ» , وَيَقُولُ اللَّهُ: «يَا آدَمُ , قَدْ جَعَلْتُكَ حَكَمًا بَيْنِي وَبَيْنَ ذُرِّيَّتِكَ , قُمْ عِنْدَ الْمِيزَانِ , فَانْظُرْ مَا يُرْفَعُ إِلَيْكَ مِنْ أَعْمَالِهِمْ , فَمَنْ رَجَحَ مِنْهُمْ خَيْرُهُ عَلَى شَرِّهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فَلَهُ الْجَنَّةُ حَتَّى تَعْلَمَ أَنِّي لَا أُدْخِلُ مِنْهُمُ النَّارَ إِلَّا ظَالِمًا» لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ , وَهَذَا الْحَدِيثُ يُؤَيِّدُ قَوْلَ مَنْ قَالَ: إِنَّ الْحَسَنَ قَدْ سَمِعَ مِنَ أَبِي هُرَيْرَةَ بِالْمَدِينَةِ , وَقَدْ رَأَى الْحَسَنُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ

محمد بن یحییٰ بن زیاد البصری سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن آدم علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے تین عزر رکھے گا ۔1۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا اگر ایسی بات نہ ہوتی کہ میں نے جھوٹ بولنے والوں پر لعنت کی ہے اور میں جھوٹی قسم سے بغض رکھتا ہوں اور میں ان پر عذاب دیتا ہوں تو آج میں آپ کی تمام اولاد کو اس شدید عذاب سے بچا دیتا جو میں نے ان کے لیے تیار کررکھا ہے لیکن میری جانب سے میری بات ہو کر رہے گی کہ اگر میرے رسولوں کے جھٹلایا گیا اور میرے حکم کی نافرمانی کی گئی تو میں دوزخ کو جنات اور انسانوں سے بھر دوںگا ۔ 2۔ اور اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا اے آدم تم جان لو کہ میں تمہاری اولاد میں سے کسی کو بھی آگ میں نہیں ڈالوں گا اور کسی کو آگ کا عذاب نہیں دوں گا سوائے اس شخص کے جس کے بارے میں اپنے علم سے یہ جانتا ہوں کہ اگر میں اس کو دوبارہ دینا میں بھیج دوں تو یہ پہلے سے بھی زیادہ برے کام کرےگا اور لوٹ کر نہیں آئے گا اور اپنی اصلاح نہیں کرے گا ۔3۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے آدم میں نے آپ کو اپنے اور تمہاری اولاد کے درمیان فیصلہ کرنے والا بنایا ہے ۔ آپ اٹھ کر میزان کے پاس جائیے اور دیکھیے ان کے کون کون سے اعمال بھاری ہیں ان میں سے جس شخص کی نیکیاں گناہوں کے مقابلے میں ایک ذرے کے برابر بھی ہوں اس کے لیے جنت ہے ۔ یہ تمام عذر اللہ تعالیٰ اس کے لیے بیان فرمائے گا تاکہ جان لیا جائے کہ دوزخ میں صرف ظالم کو داخل کیا جائے گا۔ اس حدیث کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالا علی بن حماد منرد ہیں ۔ اور یہ حدیث اس محدث کے قول کی تائید کرتی ہے جس نے یہ کہا حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مدینہ منورہ میں سماع کیا ہے اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 855

chevron_left Previous
1…303132…100
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter