Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 840

840 - حَدَّثَنَا زِيَادُ بن أَيُّوب قثنا هشيم قثنا غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْهُمْ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بن سعيد قثنا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ انْصِرَافِهِ عَنِ الصَّلاةِ: لَا إِلهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنْعَتْ وَلا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ قِيلَ وَقَالَ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ وَعَنْ مَنْعٍ وَهَاتِ وَعُقُوقِ الأُمَّهَاتِ وَعَنْ وَأْدِ الْبَنَاتِ.

حضرت ورّاد جو کہ مغیرہ بن شعبہ کے کاتب ہیں‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کی طرف لکھ کر بھیجا کہ انہیں (حضرت معاویہ کو) ایسی چیز لکھ کر بھیجو جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ تو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف لکھ کر بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پھرنے کے وقت یہ پڑھتے تھے: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں‘ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے‘ اے اللہ ! جو تُو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جوتو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہیں دے گی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اعتراضات کرنے سے اور کثرتِ سوال سے اور مال کو ضائع کرنے سے اور بغیر ضرورت مانگنے سے اور ماؤں کی نافرمانی سے اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے منع فرماتے تھے۔

إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ‏:‏ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ ← وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← قُتَيْبَةُ بن سعيد قثنا هُشَيْمٌ ← احِدٍ مِنْهُمْ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، ← زِيَادُ بن أَيُّوب قثنا هشيم قثنا غَيْرُ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 840

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 841

841 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أبي رَجَاء قثنا الْحَسَنُ بن إِبْرَاهِيم أكشيب (1) ثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ عَبَدَةَ هُوَ ابْنُ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ وَرَّادٍ. _________ (1) كَذَا فِي الأَصْل، وَلَعَلَّه الْحُسَيْن بن إِبْرَاهِيم أشكاب من رجال التَّهْذِيب، وَالله أعلم. [840] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه البُخَارِيّ فِي الْأَذَان فِي بَاب الذاكر بعد الصَّلَاة (ج1 ص117) من طَرِيق سُفْيَان، وَفِي الِاعْتِصَام فِي بَاب مَا يكره من كَثْرَة السُّؤَال (ج2 ص1083) من طَرِيق أبي عوَانَة، وَفِي الرقَاق فِي بَاب مَا يكره من قيل وَقَالَ (ج2 ص958) من طَرِيق هشيم كلهم عَن عبد الْملك بِهِ، وَرَوَاهُ مُسلم (ج1 ص218) من طَرِيق سُفْيَان قَالَ: نَا عَبدة بن أبي لبَابَة وَعبد الْملك كِلَاهُمَا عَن وراد بِهِ. [841] إِسْنَاده ضَعِيف، لِأَن ابْن أبي رَجَاء ضَعِيف ضعفه الدَّارقطني كَمَا فِي اللِّسَان (ج5 ص261) وَلم أجد تَرْجَمَة الْحسن بن إِبْرَاهِيم الأشكيب وَإِن كَانَ هُوَ الْحسن بن إبراه أشكاب فَهُوَ ثِقَة وَقد أخرجه البُخَارِيّ فِي الْقدر فِي بَاب لَا مَانع لما أعْطى الله (ج2 ص979) عَن مُحَمَّد بن سِنَان عَن فليح بِهِ، صَدُوق كثير الْخَطَأ كَمَا فِي التَّقْرِيب (ص418) فَالْحَدِيث حسن بِهَذَا الْإِسْنَاد وَقد تَابعه ابْن جريج عَن الطَّبَرَانِيّ (ج20 ص391) .

حضرت ورّاد کی یہ روایت ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 841

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 842

842 - وَحَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى ثَنَا رَوْحُ بن عبَادَة قثنا ابْن عَوْنٍ قَالَ: أَنْبَأَنِي أَبُو سَعِيدٍ قَالَ: أَنْبَأَنِي وَرَّادٌ كَاتِبُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ اكْتبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ حَفِظْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ إِذَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ قَالَ: لَا إِلهَ إِلا اللَّهُ، وَأَظُنُّهُ قَالَ: وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ.

حضرت ورّاد کاتب مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کی طرف لکھا کہ مجھے ایسی چیز لکھ کر بھیجو جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد کی ہو تو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی نماز پڑھ کر فارغ ہوتے تو پڑھتے : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ میرا گمان ہے کہ یہ بھی پڑھتے تھے: وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے‘ اے اللہ! جو تُو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تُو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہیں دے گی۔

لَا إِلهَ إِلا اللَّهُ، وَأَظُنُّهُ ← كَانَ إِذَا فَفَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ ← مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ اكْتبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ حَفِظْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، ← أَبُو سَعِيدٍ ← رَوْحُ بن عبَادَة قثنا ابْن عَوْنٍ ← أبو يحيى

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 842

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 843

843 - حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى قَالَ: وَأَنَا رَوْحُ بن عبَادَة قثنا ابْن جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ ابْن أَبِي لُبَابَةَ أَنَّ وَرَادًا مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ كَتَبَ إِلَى مُعَاوِيَةَ كَتَبَ ذَلِكَ الْكِتَابَ وَرَّادٌ إِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يُسَلِّمُ بِنَحْوِهِ.

عبدہ بن ابولبابہ کہتے ہیں کہ حضرت ورّاد جو کہ مغیرہ بن شعبہ کے مولٰی ہیں‘ اُنہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا‘ یہ خط ورّاد نے لکھا کہ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ اسی کی مثل حدیث ذکر کی۔

النَّبِيَّ حِينَ يُسَلِّمُ بِنَحْوِهِ. ← ذَلِكَ الْكِتَابَ وَرَّادٌ إِنِّي ← إِلَى مُعَاوِيَةَ ← عَبْدَةُ ابْن أَبِي لُبَابَةَ أَنَّ وَرَادًا مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ← وَأَنَا رَوْحُ بن عبَادَة قثنا ابْن جُرَيْجٍ ← أبو يحيى

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 843

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 844

844 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ: أَنَا مُغِيرَةُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَى الْمُغِيرَةِ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ عِنْدَ انْصِرَافِهِ مِنَ الصَّلاةِ: لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ.

ورّاد کاتب مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ کی طرف لکھا کہ میری طرف ایسی حدیث لکھ کر بھیجو جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے حضرت معاویہ کی طرف لکھا کہ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھ کر پھرنے کے وقت یہ کہتے سنا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کے لئے بادشاہی ہے اور سب تعریفیں اس کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ یہ دعا تین مرتبہ پڑھتے تھے۔

إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ إِنِّي ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← إِلَی الْمُغِيرَةِ أَنْ اکْتُبْ إِلَيَّ بِحَدِيثٍ ← وَرَّادٍ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ ← الشَّعْبِيِّ، ← مُغِيرَةَ، ← هُشَيْمٌ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 844

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 845

845 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ قَالا: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنَا مِسْعَرُ بْنُ كَدَامٍ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُور الرَّمَادِي قثنا أَبُو نُعَيْمٍ ثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: أَخْبرنِي وراد كتاب الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: كَتَبَ الْمُغِيرَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلاةِ: لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ، فَسَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَقُولُ بَعْدَ ذَلِكَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَذَا وَكَذَا.

ورّاد کاتب مغیرہ بن شعبہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف یہ لکھ بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد یوں کہا کرتے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اس کے لئے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔ پس اس کے بعد میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں یوں کہا ہے۔

الْمُغِيرَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ ← وراد كتاب الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← مِسْعَرٍ، ← مِسْعَرُ بْنُ كَدَامٍ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُور الرَّمَادِي قثنا أَبُو نُعَيْمٍ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعْدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 845

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 846

846 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ: أَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْر عَن وَارِد كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ: لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ.

ورّاد کاتب مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا کہ میری طرف ایسی حدیث لکھ کر بھیجو جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو ان کی طرف حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے لکھ بھیجا کہ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر نماز کے بعد یوں کہتے سنا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‘ اسی کے لئے بادشاہی ہے اور اسی کے لئے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے‘ اے اللہ ! جو تُو عطا کرے اسے کوئی منع کرنے والا نہیں اور جو تُو روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہیں دے گی۔

رَسُولِ اللَّهِ ← إِلَيْهِ الْمُغِيرَةُ إِنِّي ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنِ اكْتُبْ إِلَيَّ بِحَدِيثٍ ← وَارِد كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← شريك بن عبد الله ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 846

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 847

847 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن عمر قثنا أَبُو أُسَامَةَ، وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَنَا أَبُو أُسَامَةَ ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ الْبَنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَمَسَ شَيْئًا، لَا نَفْهَمُهُ وَلا يُخْبِرُنَا بِهِ، فَقُلْنَا لَهُ ذَاتَ يَوْمٍ: إِنَّكَ إِذا صليت همسك شَيْئًا وَلا تُخْبِرُنَا بِهِ قَالَ: أَفَطِنْتُمْ لِذَاكَ؟ إِنِّي ذَكَرْتُ نَبِيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ حَيَّرَهُ أَمر قومه، فَنَظَرت ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: مَنْ يُكَلِّمُ فِي هَؤُلاءِ أَوْ مَنْ يُقَاتِلُ هَؤُلاءَ أَوْ كَلِمَةٌ تُشْبِهُهَا فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ أَنِ اخْتَرْ لِقَوْمِكَ إِحْدَى ثَلاثٍ أما إِنَّه لسلط عَلَيْهِمْ عَدُوَّهُمْ أَوِ الْجُوعَ أَوِ الْمَوْتَ، فَاسْتَشَارَ قَوْمَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالُوا: نَكِلُ ذَلِكَ إِلَيْكَ أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ: قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّى وَكَانُوا إِذَا فَزِعُوا، فَزِعُوا إِلَى الصَّلاةِ فَقَالَ: يَا رَبُّ أَمَّا الْعَدُو وَالْجُوعُ فَلا وَلَكِن الْمَوْت، فلسط عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ ثَلاثَ أَيَّامٍ فَمَاتَ مِنْهُم سبعين أَلْفًا فَهَمْسِي الَّذِي تَرَوْنَ أَنِّي (1) أَقُولُ: اللَّهُمَّ بِكَ أُقَاتِلُ وَبِكَ أُحَاذِرُ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِكَ.

حضرت صہیب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا مانگتے تو کچھ آہستہ آہستہ بولتے ہمیں سمجھ نہ آتی اور نہ ہی اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بتاتے‘ ایک دن ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا مانگتے ہیں تو اس میں کچھ آہستہ بھی بولتے ہیں اور اس بارے میں ہمیں بتاتے بھی نہیں۔ تو ارشاد فرمایا تم اس سے کیا سمجھے ہو؟ مجھے ایک نبی علیہ السلام کا واقعہ یاد آیا جن کو ان کی قوم کے معاملے نے حیران کر دیا تو ایک دن اُنہوں نے غور کیا تو فرمایا: ان کے بارے میں کون گفتگو کرے گا یا ان سے کون لڑے گا؟ ان دونوں سے ملتا جلتا جملہ کہا تو اللہ تعالٰی نے اس نبی علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی کہ اپنی قوم کے لئے تین چیزوں میں سے ایک کو اختیار فرما لیجئے یا ان پر دشمن مسلط ہوگا یا ان پر بھوک مسلط ہو گی یا ان کی موت تو اللہ کے نبی نے اس بارے میں اپنی قوم سے مشورہ طلب کیا تو اُنہوں نے کہا: ہم یہ فیصلہ آپ کے سپرد کرتے ہیں کہ آپ اللہ کے نبی ہیں تو اُنہوں نے کھڑے ہو کر دعا مانگی اور وہ جب خوف زدہ ہوتے تو دعا سے مدد چاہتے۔ پس اللہ کے نبی نے کہا: اے اللہ ! دشمن اور بھوک نہیں اور لیکن موت تو اللہ تعالٰی نے تین دن کے لئے ان پر موت کو مسلط کر دیا تو ان میں سے ستّر ہزار مر گئے‘ پس (اے صحابہ!) میرا آہستہ دعا مانگنا جو تم دیکھتے ہو تو میں کہتا ہوں: اے اللہ ! میں تیرے لئے لڑتا ہوں اور تجھ سے ڈرتا رہتا ہوں اور نیکی کرنے کی طاقت اور گناہ سے بچنے کی طاقت تیرے سوا کوئی نہیں دیتا۔

صُھَیْبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← أَبُو أُسَامَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بن عمر قثنا أَبُو أُسَامَةَ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 847

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 848

848 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبَنَّانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ حُنَيْنٍ هَمَسَ شَيْئًا فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ، فَقَالَ: أَقُولُ: اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاذِرُ وَبِكَ أُصَاوِلُ وَبِكَ أُقَاتِلُ.

حضرت صہیب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایامِ حنین میں جب دعا مانگتے تو کچھ آہستہ آہستہ بھی بولتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ ایسا کرتے ہیں جو پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا تو فرمایا کہ میں کہتا ہوں : اے اللہ! میں تجھ سے ڈرتا ہوں اور تیرے لئے حملہ کرتا ہوں اور تیرے لئے لڑتا ہوں۔

صُھَیْبٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 848

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 849

849 - أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ أَحْمَدَ فِيمَا كتب إِلَى فثنا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَنَا أُسَامَةُ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ يَقُولُ: قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ لَا مُؤَخِّرَ لِمَا قَدَّمَ وَلا مُقَدِّمَ لِمَا أَخَّرَ، وَلا مُعْطِي لِمَا مَنَعَ وَلا مَانِعَ لِمَا أَعْطَى، وَلا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، وَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

محمد بن کعب کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر فرمایا کہ بے شک جس کو اللہ نے مقدم کیا اس کو مؤخر کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو اس نے مؤخر کر دیا اس کو مقدم کرنے والا کوئی نہیں‘ جس کو اس نے روک دیا اسے دینے والا کوئی نہیں اور جسے اس نے عطا کیا اس کو روکنے والا کوئی نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہیں دے گی اور اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے‘ اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے ۔ اس کے بعد حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے یہ کلمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنے ہیں۔

مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، ← أُسَامَةُ، ← ابْنُ وَهْبٍ، ← إِلَيَّ- ← عِيسَى بْنُ أَحْمَدَ فِيمَا

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 849

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 850

850 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن سعيد قثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ثَنَا عُثْمَان بِحَكِيم الأَنْصَارِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَامَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى هَذِهِ الأَعْوَادِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خيرا يفقه فِي الدِّينِ.

حضرت محمد بن کعب القرظی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی منبر پر یوں کہتے سنا: اے اللہ ! جو تُو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جوتُو روکے اسے عطا کرنے والا کوئی نہیں‘ اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اُسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔

رَسُولَ اللَّهِ عَلَى هَذِهِ الأَعْوَادِ ← مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَامَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ ← عُثْمَان بِحَكِيم الأَنْصَارِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بن سعيد قثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 850

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقَوْلِ بَعْدَ السَّلامِ · حديث 851

851 - حَدَّثَنَا زِيَادُ بن أَيُّوب نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَن عُثْمَان بِحَكِيم قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ الْقُرَظِيَّ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: فِي دُبُرِ الصَّلَوَاتِ إِذَا انْصَرَفَ: اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلا يَنْفَعُ ذَا (1) الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ.

محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازیں پڑھنے کے بعد یہ پڑھتے سنا: اے اللہ! جسے تُو عطا کرے اسے کوئی روکنے والانہیں اور جسے تُو منع کرے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں اور کسی دولت مند کو تیرے مقابلے پر دولت نفع نہیں دے گی۔

رَسُولِ اللَّهِ ← مُعَاوِيَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، ← عُثْمَان بِحَكِيم ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 851

chevron_left Previous
1…707172…132
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter