مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الأَمْرِ بِتَوْجِيهِ الْمُصَلِّي نَحْوَ الْمَسْجِدِ وَاتِّخَاذِهِ قِبْلَةً · حديث 517
517 - حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالا: ثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ثَنَا إِسْرَائِيلُ عَن أبي إحساق عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشْرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشْرَ شَهْرًا ثُمَّ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ وَكَانَ يُحِبُّهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ (قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ) (الْبَقَرَة: 144) قَالَ: فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ (1) اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ مِنَ الأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الَمَقْدِسِ فَقَالَ: يَشْهَدُ أَنْ قَدْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ (2) صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَانْحَرَفُوا إِلَى الْكَعْبَةِ وَهُمْ رُكُوعٌ.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں سولہ مہینے یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی طرف رُخ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پسند بھی فرماتے تو اللہ تعالٰی نے میں آیت نازل فرمائی : ’’ ہم دیکھ رہے ہیں بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا تو ضرور ہم تمہیں پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے‘ ابھی اپنا منہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف‘‘ (البقرہ:۱۴۴)۔ راوی فرماتے ہیں کہ وہ شخص جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی وہ انصار کے پاس سے گزرا کہ اس وقت انصاری صحابہ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نمازِ عصر کے رکوع میں تھے تو اُس شخص نے کہا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اس حالت میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رُخ مبارک کعبہ کی طرف تھا تو وہ صحابہ بھی رکوع میں ہی کعبہ کی طرف پھر گئے۔
الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أبي إحساق ← اِسْرَائِیْلُ ← وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ← هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى،
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 517
