حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی اُم سلیم کے پاس آتے اور نماز کا وقت ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری چٹائی پر نماز پڑھتے‘ وہ چھوٹی چٹائی ہوتی تھی تو میں اس پر پانی چھڑکتا تھا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1212
اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھی پھر فرمایا: اے عائشہ! مجھ سے یہ چھوٹی چٹائی اُٹھا دو‘ مجھے ڈر ہے کہ لوگ فتنے میں پڑیں گے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1213
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو دو انگلیوں سے اشارہ کر رہا تھا‘ اس نے ایک کو اکٹھا کر لیا تو پھر باقی ایک انگلی سے اشارہ کر کے احد احد کہہ رہا تھا۔
فَقَبَضَ عَلَى إِحْدَيْهِمَا ← نَظَرَ النَّبِيُّ إِلَى رجل يدعوا بإصبيعه ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ سِيرِينَ، ← مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْن بن هِشَامٍ ← مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ الْجَرْمِيُّ ← أَبُو يحيى مُحَمَّد بن عبد الرَّحِيم الْبَزَّارُ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1214
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر سلام پھیرتے یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی کو دیکھتا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1215
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دائیں طرف سلام پھیرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےرخسار مبارک کی سفیدی کو دیکھتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں طرف سلام پھیرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی کو دیکھتے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1216
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1217
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بائیں طرف والا رخسار ظاہر ہوتا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1218
ربیع بن خیثم بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو دائیں طرف اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر سلام کرتے سنا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1219
واسع بن حبان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتاؤ کہ کیسی ہوتی تھی؟ تو اُنہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے جب بھی سرمبارک رکھتے اور جب بھی سر مبارک اُٹھاتے اور دائیں طرف سلام پھیرتے وقت کہتے السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! اور بائیں طرف سلام پھیرتے وقت کہتے :السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1220
حضرت وائل بن حضر حصرمی بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکبیر کہتے دیکھا‘ جب جھکتے تو تکبیر کے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے۔ مجھ سے ایک شخص نے کہا: یہاں تک کہ آپ کا چہرہ ظاہر ہوتا تھا‘ تو کہا کہ میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو فرمایا کہ اس کا ذکر کرتے تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1221
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اشیاء کو نہیں بھولا بے شک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں دائیں طرف اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر سلام پھیرنا نہیں بھولا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1222
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی جب وضو کرے‘ پھر مسجد آئے اور مسجد کے قریب اس کو نماز لے آتی ہے اور وہ صرف نما ز کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ جو بھی قدم اُٹھاتا ہے اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے اور ایک خطا مٹا دی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے تو جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے وہ نماز میں ہوتا ہے اور تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں : اے اللہ! اس پر رحم فرما! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس کی توبہ قبول فرما جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1223