حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے‘ فرمایا: کھڑے ہو جاؤ تاکہ ہم تم کو نماز کے وقت کے علاوہ نماز پڑھائیں‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ایک شخص نے حضرت ثابت سے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہاں کھڑا کیا فرمایا: اپنی دائیں طرف ان کو کیا۔ (حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب گھر والوں کے لئے دنیا اور آخرت کی سب بھلائیوں کی دعا فرمائی۔ میری ماں نے کہا: یا رسول اللہ! (انس ) آپ کا چھوٹا سا خادم ہے‘ اس کے لئے دعا فرمائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ہر بھلائی کی دعا کی‘ آخر میں میرے لئے یہ دعا مانگی کہ اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ فرما اور اس میں اس کے لئے برکت عطا فرما۔ ہاشم نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی صلب سے ایک سو چھبیس بچے ہوئے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1200
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور ان کی ایک عورت کی امامت کی اس طرح کہ حضرت انس کو اپنے دائیں طرف کیا اور عورت کو ان سے تھوڑ اسا نیچے‘ یا فرمایا کہ عورت کو اپنے پیچھے کھڑا کیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1201
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1202
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور ان میں سے ایک عورت کی امامت کی تو حضرت انس رضی اللہ عنہ کو اپنے دائیں طرف کیا اور عورت کو اس کے پیچھے کھڑا کیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1203
اُم المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھجور کی چھوٹی چٹائی ہوتی تھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز پڑھتے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1204
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے گھر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھائی گئی تو آپ نے اس پر دو رکعتیں پڑھیں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1205
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی تو اُم سلیم اور اُم حرام ان کے پیچھے تھیں بچھونے پر۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← وَأَنا سريح بْنُ النُّعْمَانِ ← أبو يحيى
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1206
1207 - أَخْبَرَنِي أَبُو يحيى قثنا عبيد الله بن مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ قثنا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى بِسَاطٍ تَطَوُّعًا تَشَكُّرًا.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چٹائی پر نفل کے طور پرشکرانے کی نماز پڑھی۔
أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← أَبُو يحيى قثنا عبيد الله بن مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ قثنا حَمَّادٌ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1207
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1208
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھ رہے تھے اور اس پر سجدہ کر رہے تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1209
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھ رہے تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1210
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھ رہے تھے اور اس پر سجدہ کر رہے تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1211