Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Sunday, Jumada I 8, 1448 AH · Oct 18, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 972

972 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَبُو عَمَّارٍ ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا جِبْرِيلُ جَاءَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ، فَصَلَّى لَهُ صَلاةَ الصُّبْحِ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ صَلَّى لَهُ الظّهْر حِين زاعت الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى لَهُ الْعَصْرَ حِينَ رَأَى الظِّلَّ مِثْلَهُ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَرُبَتِ الشَّمْسُ وَحَلَّ فِطْرُ الصَّائِمِ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ حِينَ ذَهَبَ شَفَقُ اللَّيْلِ، ثُمَّ جَاءَهُ الْغَدُ صَلَّى (1) لَهُ الصُّبْحَ فَأَسْفَرَ بِهَا قَلِيلًا، ثمَّ صلى الله لَهُ الظُّهْرَ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَهُ، ثُمَّ صَلَّى لَهُ الْعَصْرَ حِينَ كَانَ الظِّلُّ مِثْلَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى لَهُ الْمَغْرِبَ بِوَقْتٍ وَاحِدٍ حِينَ غَرُبَتِ الشَّمْسُ، وَحَلَّ فِطْرُ الصَّائِمِ، ثُمَّ صَلَّى لَهُ الْعِشَاءَ حِينَ ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنَ اللَّيْلِ ثُمَّ قَالَ: الصَّلاةُ مَا بَيْنَ صَلاتِكَ أَمْسُ وَصَلاتِكَ الْيَوْمُ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جبریل ہے تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لئے آئے ہیں‘ پس جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز اس وقت پڑھائی جب فجر طلوع ہوگئی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل گیا‘ پھر جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز پڑھائی جس وقت سایہ ایک مثْ تھا‘ پھر مغرب کی نماز پڑھائی جب سورج غروب ہو گیا اور روزہ دار کا روزہ افطار کرنا جائز ہو گیا‘ پھر عشاء کی نماز پڑھائی جب رات کی سرخی زائل ہو گئی۔ پھر جبریل اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز پڑھائی جب کچھ اُجالا ہو گیا تھا پھر ظہر کی نماز پڑھائی جب سایہ ایک مثل تھا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کی نماز پڑھائی جب سایہ دو مثل ہو گیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کی نماز ایک ہی وقت پر پڑھائی‘ جب سورج غروب ہو گیا اور روزہ دار کا روزہ افطار کرنا جائز ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء کی نماز پڑھائی جب رات کا کچھ حصہ گزر گیا‘ پھر فرمایا: نماز کا وقت آپ کی کل کی نماز اور آج کی نماز کے درمیان ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ← الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی ← الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَبُو عَمَّارٍ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 972

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 973

973 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدثنِي أَبُو قثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الصُّبْحِ فَغَلَسَ بِهَا فَصَلَّى الْغَدَاةَ فَأَسْفَرَ بِهَا قَلِيلًا ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ صَلاةِ الْغَدَاةِ؟ الصَّلاةُ فِيمَا بَيْنَ صَلاتِي أَمْسُ وَصَلاتِي الْيَوْمُ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھی اور اگلے دن صبح کی نماز پڑھی تو کچھ اجالے میں پڑھی پھر فرمایا: صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟ صبح کی نماز کا وقت میری کل کی نماز اور آج کی نماز کے درمیان ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبُو سَلَمَةَ ← أَبُو قثنا مُحَمَّدُ بْنُ ← سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 973

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 974

974 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ عَنِ الثَّوْرِيِّ عَنْ عَلْقَمَةَ ابْن مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ فَقَالَ: صَلِّي مَعنا هذَيْن، فلماذا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِلالًا فَأَذَّنَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءٌ نَقِيَّةُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ، فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّانِي أَمَرَهُ فَأَذَّنَ الظُّهْرَ فَأَبْرَدَ بِهَا فَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا، وَصَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ بَعْدَ مَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، وَصَلَّى الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ؟ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: وَقْتُ صَلاتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ.

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے نماز کا وقت پوچھا تو فرمایا تم دو دن ہمارے ساتھ نماز پڑھ کر دیکھ لو‘ جب آفتاب نصف النہار سے ڈھل گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دینے کا حکم دیا‘ اُنہوں نے اذان دی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو اُنہوں نے ظہر کی اقامت کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی اقامت کا حکم دیا‘ اُنہوں نے اقامت کہی اس کے بعد ابھی سورج بلند اور سفید تھا پھر غروبِ آفتاب کے بعد مغرب کی اقامت کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز کی اقامت کا حکم دیا تو اُنہوں نے شفق غائب ہونے کے بعدا قامت کہی‘ پھر طلوعِ فجر کے بعدا قامت کہی‘ جب دوسرا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو حضرت بلال نے ظہر کی اذان کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر خوب ٹھنڈے وقت میں پڑھی اور عصر کی نماز پہلے دن سے مؤخر کر کے عصر کی نماز پڑھی جس وقت سورج بلند تھا اور مغرب کی نماز شفق غائب ہونے سے پہلے پڑھی اور تہائی رات کے بعد عشاء کی نماز پڑھی اور سفیدی پھیل جانے کے بعد فجر کی نماز پڑھی‘ پھر فرمایا: وہ شخص کہاں ہے جو نماز کے اوقات کے بارے میں پوچھ رہا تھا ؟ اس شخص نے عرض کیا: حاضر ہوں! یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: جو اوقات تم نے دیکھے ان کے درمیان تمہاری نمازوں کا وقت ہے۔

وَقْتِ الصَّلاةِ. ← أَبِيهِ ← سُلَيْمَانَ بْنُ بُرَيْدَةَ ← علقمة ابن مَرْثَدٍ، ← الثَّوْرِيُّ ← إسحاق بن يوسف الأزرق ← مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 974

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 975

975 - حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ، وَحَدَّثَنَا زِيَادُ بن أَيُّوب قثنا أَبُو نُعَيْمٍ ثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَتَى سَائِلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا فَأَمَرَ بِلالًا فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ وَالنَّاسُ لَا يَكَادُ يَعْرِفُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ وَالْقَائِلُ يَقُولُ: انْتَصَفَ النَّهَارُ أَوْ لَمْ، وَكَانَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ وَقَعَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حِينَ انْصَرَفَ، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ كَادَتْ، ثُمَّ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنَ الْعَصْرِ ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا، وَالْقَائِلُ يَقُولُ: احْمَرَّتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ أخر الْمغرب حى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَاءَ حَتَّى كَانَ عِنْدَ ثُلُثِ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَصْبَحَ فَدَعَا السَّائِلَ فَقَالَ: الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ.

حضرت ابوموسٰی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک سائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں کے وقت کے بارے میں پوچھا‘ اس کو کوئی جواب نہیں دیا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھائی‘ جب فجر طلوع ہو گئی اس وقت ( اندھیرے کی وجہ سے) لوگ ایک دوسرے کو پہچان نہیں رہے تھے پھر سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر پڑھائی‘ کہنے والا کہتا تھا: نصف النہار ہو چکا ہے اور آپ اس کو خوب جانتے تھے پھر ابھی سورج بلند تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی پھر سورج غروب ہونے کے بعد مغرب پڑھائی پھر شفق غائب ہونے کے بعد عشاء کی نماز پڑھائی‘ پھر دوسرے دن فجر کی نماز اس قدر دیر سے پڑھائی کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد کہنے والے کہتے تھے کہ سورج نکل چکا ہے یا نکلنے والا ہے‘ پھر ظہر کو مؤخر فرمایا یہاں تک کہ وہ عصر کے قریب ہو گئی‘ پھر عصر کو اتنا تاخیر سے پڑھایا کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد کہنے والے کہتے تھے کہ سورج پیلا پڑ گیا‘ پھر مغرب کی نماز اس قدر دیر سے پڑھائی کہ شفق ڈوبنے کے قریب ہو گئی پھر عشاء کی نماز تہائی رات کے قریب پڑھائی‘ پھر سائل کو بلا کر فرمایا: ان دو وقتوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

أَبِيهِ ← أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي مُوسَی ← بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ ← زِيَادُ بن أَيُّوب قثنا أَبُو نُعَيْمٍ ← بَدْرِ بْنِ عُثْمَانَ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← أبو يحيى

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 975

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 976

976 - حَدَّثَنَا أَبُو همام قثنا إِسْمَعِيل بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالا: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ الْفَجْرُ فَأَمَرَ بِلالًا فَأَذَّنَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أَخَّرَ حَتَّى أَسْفَرَ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الصَّلاةَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَقَامَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَيْنَ هَذَا وَهَذَا وَقْتُ. _________ [975] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص223) من طَرِيق عبد الله بن نمير ووكيع كِلَاهُمَا عَن بدر بن عُثْمَان بِهِ، وَحَدِيث عبيد الله بن مُوسَى وَأبي نعيم عِنْد أبي عوَانَة (ج1 ص375) . [976] إِسْنَاده صَحِيح، وَهُوَ مُكَرر رقم: 962، 963.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فجر کے وقت کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو اُنہوں نے اذان دی جب فجر طلوع ہو گئی‘ پھر اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی پھر جب اگلا دن آیا یہاں تک کہ اُجالا ہو گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو نماز قائم کی جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: سائل کہاں ہے؟ تو وہ شخص کھڑا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس اور اس کے درمیان فجر کا وقت ہے۔

أَنَسٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ← حُمَيْدٍ ← أَبُو همام قثنا إِسْمَعِيل بْنُ جَعْفَرٍ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 976

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 977

977 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا معمر بن الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَاغَتِ الشَّمْسُ.

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی جب سورج ڈھل گیا۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← معمر بن الزُّهْرِيِّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 977

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 978

978 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ هِلالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غزَاة فحسبه الْمُشْرِكُونَ عَنْ صَلاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ حَتَّى مَسَّى بِهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اللَّهُمَّ امْلأْ أَجْوَافَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا كَمَا حَبَسُونَا عَنِ الصَّلاةِ الْوُسْطَى.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ کے لئے نکلے تو مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ظہر اور عصر کی نماز سے روک رکھا یہاں تک کہ شام ہو گئی (یعنی سورج غروب ہو گیا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ ! ان کے پیٹوں اور قبروں کو آگ سے بھر دے جیسے اُنہوں نے ہمیں درمیانی نماز سے روکے رکھا۔

الصَّلَاة الْوُسْطَى، ← رَسُولُ اللَّهِ اللَّهُمَّ امْلأْ أَجْوَافَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا كَمَا حَبَسُونَا ← صَلاةِ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ حَتَّى مَسَّى بِهَا ← خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ فِي غزَاة فحسبه الْمُشْرِكُونَ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ← عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ← عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ*،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 978

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 979

979 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ثَنَا عَفَّانُ ثَنَا ثَابِتٌ وَهُوَ أَبُو زيد قثنا هِلالٌ أَبُو خَبَّابٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَاتَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَدُوًّا لَهُ فَلَمْ يَفْرُغْ حَتَّى "نَاءَ بِالْعَصْرِ" (1) عَنْ وَقْتِهَا فَلَمَّا نَظَرَ فَرَأَى ذَلِكَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ حَبَسَنَا عَنْ صَلاةِ الْوُسْطَى فَامْلأْ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا وَامْلأْ قُلُوبَهُمْ نَارًا أَوْ نَحْوِ ذَا.

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن سے جنگ کی جب فارغ ہوئے تو عصر کا وقت گزر گیا تھا تو دیکھا تو فرمایا: اے اللہ! جس نے ہمیں درمیانی نماز سے روکا ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے اور ان کے دلوں کو آگ سے بھر دے یا اسی طرح فرمایا۔

صَلاةِ الْوُسْطَى فَامْلأْ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا وَامْلأْ قُلُوبَهُمْ نَارًا أَوْ نَحْوِ ذَا. ← وَقْتِهَا فَلَمَّا نَظَرَ فَرَأَى ذَلِكَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ مَنْ حَبَسَنَا ← قَاتَلَ النَّبِيُّ عَدُوًّا لَهُ فَلَمْ يَفْرُغْ حَتَّى "نَاءَ بِالْعَصْرِ" ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← ثَابِتٌ وَهُوَ أَبُو زيد قثنا هِلالٌ أَبُو خَبَّابٍ ← عَفَّانُ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 979

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 980

980 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالا: ثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ بِقَدْرِ مَا يَذْهَبُ رَجُلٌإِلَى بَنِي الْحَارِثِ بِقَدْرِ مَا يَنْحَرُ جَزُورًا.

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اتنے وقت پر پڑھتے کہ ایک شخص بنی حارث کی طرف اونٹ نحر کرنے کے وقت کے برابر جاتا۔

عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ التَّيْمِيِّ أَنَّ أَنَسًا ← فُلَيْحٌ، ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ← سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 980

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 981

981 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فرج ثَنَا إِسْمَعِيل بْنُ عُلَيَّةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قَالَتْ أَمُّ سَلَمَةَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُ.

حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے ظہر میں جلدی فرماتے تھے اور تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عصر میں جلدی کرتے ہو۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← إِسْمَعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ فَرَجٍ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 981

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 982

982 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةُ ثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِلَّهِ مَلائِكَةٌ يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ فَإِذَا كَانَ [صَلاةُ الْفَجْرِ نَزَلَتْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ فَشَهِدُوا مَعَكُمُ الصَّلاةَ جَمِيعًا، ثُمَّ صَعَدَتْ مَلائِكَةُ] (1) اللَّيْلِ وَمَكَثَ مَعَكُمْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ: مَا تَرَكْتُمْ عِبَادِي يَصْنَعُونَ؟ فَيَقُولُونَ: جِئْنَا وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَتَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَإِذَا كَانَ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ نَزَلَتْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ فَشَهِدُوا مَعَكُمُ الصَّلاةَ جَمِيعًا ثُمَّ صَعَدَتْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ وَمَكَثَتْ مَعَكُمْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ، فَشَهِدُوا مَعَكُمُ الصَّلاةُ جَمِيعًا، ثُمَّ صَعَدَتْ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَكَثَتْ مَعَكُمْ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، فَقَالَ: فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ، مَا تَرَكْتُمْ عِبَادِي يَصْنَعُونَ: فَيَقُولُونَ: جِئْنَاهُمُ النَّهَارَ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَتَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، قَالَ: فَحَسِبْتُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ: فَاغْفِرْ لَهُمْ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے کچھ فرشتے باری باری تم میں آتے رہتے ہیں جب فجر کی نماز کا وقت ہوتا ہے تو دن کے فرشتے اُترتے ہیں‘ سارے تمہارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے ہیں پھر رات کے فرشتے چلے جاتے ہیں اور تمہارے ساتھ دن کے فرشتے ٹھہرتے ہیں‘ ان (رات کے فرشتوں) سے اللہ تعالٰی پوچھتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ میرے بندوں کو کسی حالت پر چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ کہتے ہیں: جب ہم آئے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ہم نے ان کو چھوڑا‘ وہ اس وقت بھی نماز پڑھ رہے تھے جب عصر کی نماز کا وقت ہوتا ہے تو رات کے فرشتے اُترتے ہیں اور سارے تمہارے ساتھ نماز میں شمال ہوتے ہیں‘پھر دن کے فرشتے اوپر جاتے ہیں اور رات کے فرشتے تمہارے ساتھ ٹھہرتے ہیں‘ تمہارے ساتھ نماز میں شامل ہوتے ہیں پھر رات کے فرشتے اوپر چلے جاتے ہیں اور دن کے فرشتے تمہارے ساتھ ٹھہرتے ہیں‘ تو فرمایا کہ ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہم ان کے پاس دن میں آئے تو وہ نماز پڑھا رہے تھے اور ہم نے ان کو اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ فرمایا: میرا خیال ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی مغفرت فرما دے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 982

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابٌ فِي مَوَاقِيتِ الصَّلاةِ وَمَا جَاءَ فِيهِ مِنَ الآثَارِ · حديث 983

983 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أبي طَالب قثنا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ عَنْ أَبِي عُوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَجْتَمِعُ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ وَصَلاةِ الْعَصْرِ، فَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ فَتَصْعَدُ مَلائِكَةُ اللَّيْلِ وَتَلْبَثُ مَلائِكَةُ النَّهَارِ، وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاةِ الْعَصْرِ وَتَصْعَدُ مَلائِكَةُ النَّهَار، فيسألهم بهم: كَيْفَ تركْتُم عبَادي؟ فيقوولن: أَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَتَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَاغْفِرْ لَهُمْ يَوْمَ الدُّينِ.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات اور دن کے فرشتے فجر کی نماز اور عصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں‘ پس وہ فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اس طرح کہ رات کے فرشتے اوپر چڑھ جاتے ہیں اور دن کے فرشتے ٹھہرے رہتے ہیں اور عصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں کہ دن کے فرشتے اوپر چڑھ جاتے ہیں تو ان کا رب ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا ہے؟ وہ کہتے ہیں : ہم ان کے پاس اس حال میں آئے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ہم نے ان کو اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے‘ ان کی قیامت کے دن مغفرت فرما دے۔

النَّبِيِّ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبِي عَوَانَةَ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ أبي طَالب قثنا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 983

chevron_left Previous
1…818283…132
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter