حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اور ان کے ساتھی سے فرمایا : جب نماز کا وقت آ جائے تو اذان دو اور اقامت کہو پھر تم میں سے بڑا اقامت کرے۔ خالد نے کہا کہ میں نے ابوقلابہ سے کہا کہ قرأت کہاں گئی ؟ تو اُنہوں نے کہا کہ وہ دونوں قرأت میں برابر تھے۔
مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ: ← أَبِي قِلَابَةَ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← إِسْمَعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ← محمد بن الفرج
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1296
حضرت عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قوم کی امامت وہ شخص کرے جس نے ان میں سے پہلے ہجرت کی ہو‘ اگر وہ سب ہجرت میں برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہے (وہ امامت کرے) اگر وہ عمر میں بھی برابر ہوں تو سب سے اچھی قرأت والا امامت کرے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1297
حضرت ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور نماز پڑھائی اور فرمایا: میرا نماز پڑھنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن میں تم کو دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا‘ پس ذکر کیا کہ وہ پہلی رکعت میں بیٹھے‘ جب اُٹھنے کا ارادہ کیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1298
حضرت ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں نماز ضرور پڑھاؤں گا اور میرا نماز کا ارادہ نہیں ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ تم کو دکھاؤں کہ میں نے کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا۔ ابوقلابہ نے کہا کہ حضرت مالک پہلی رکعت میں بیٹھے‘ جب دوسرے سجدے سے سر اُٹھایا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1299
حضرت ابوقلابہ کہتے ہیں کہ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لاتے تھے اور فرماتے: کیا میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں! پس مالک بن حویرث نے نماز کے وقت کے علاوہ میں نماز پڑھی تو جب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے اپنا سر اُٹھایا تو سیدھے بیٹھ گئے پھر زمین پر جم کر بیٹھے پھر کھڑے ہوئے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1300
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں جب دوسری رکعت سے (یعنی رکوع سے) سر اُٹھاتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! ولید بن ولید‘ سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزوروں (مسلمانوں) کو مکہ میں نجات دے‘ اے اللہ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف (علیہ السلام) کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1301
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1302
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کے حق میں یا خلاف دعا کرنے کا ارادہ فرماتے تو رکوع کے بعد قنوت پڑھتے اور بسا اوقات سمع اللہ لمن حمده ربنا ولک الحمد پڑھ کر یہ دعا مانگتے : اے اللہ ! ولید بن ولید‘ سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ربیعہ کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں کچھ عرب کے قبیلوں کے خلاف دعا فرماتے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی نے یہ آیت نازل فرما دی:’’ ليس لك من الامر شيء الٰی آخرہٖ‘‘ (آل عمران: ۱۲۸) ۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1303
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دعا مانگتے تھے‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد پڑھتے تو سجدہ میں جانے سے پہلے سیدھا کھڑے ہو کر دعا مانگتے : اے اللہ ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطافرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کرتے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1304
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازِ فجر کی قرأت سے فارغ ہو جاتے تو تکبیر کہتے اور (رکوع کر کے ) اپنا سر مبارک اُٹھاتے تو کہتے: سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد‘ پھر کھڑے کھڑے میں دعا کرتے :اے اللہ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ !مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے‘ اے اللہ !لحیان اور رعل اور ذکوان اور عصیۃ پر لعنت بھیج کہ اُنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر ہمیں یہ خبر پہنچی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا ترک کر دی‘ قرآن کی اس آیت کے نازل ہونے کی وجہ سے: ’’ليس لك من الامر شيء‘‘ (آل عمران: ۱۲۸)۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← يونس ابن يزيد ← ابْنُ وَهْبٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1305
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں آخری رکعت سے سر اُٹھاتے تو یہ پڑھتے : اللہم ربنا لک الحمد ! اے اللہ ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما اے اللہ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما دے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1306
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازِ عشاء کی آخری رکعت سے سر اُٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے‘ قنوت پڑھتے اور یہ دعا مانگتے : اے اللہ ! ولید کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال‘ اے اللہ! ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1307