Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 868

868 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثَنَا أَبُو عَاصِم الْعَقَدِيُّ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بن سعيد قثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالُوا: ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونَ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عقيل بن يَحْيَى بْنِ يَعْمُرٍ عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ الدَّيْلِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ بِالأُجُورِ يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ بِفُضُولِ أَمْوَالِهِمْ، قَالَ: أَفَلَيْسَ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ مَا تَصَدَقُونَ؟ إِنَّ بِكُلِّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةً، وَبِكُلِّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةً، وَبُكِلِّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةً، وَبُكِلِّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةً، أَمْرٌ بِالْمُعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌّ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَبِضْعُ أَحَدُكُمْ صَدَقَةٌ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! يَأْتِي أَحَدُنَا شَهْوَتَهُ وَيَكُونُ لَهُ فِيهَا أَجْرٌ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ لَوْ وَضَعَهَا فِي الْحَرَامِ أَلَيْسَ كَانَ يَكُونُ عَلَيْهِ وِزْرًا، أَوْ قَالَ: الْوِزْرُ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَكَذَلِكَ إِذَا وَضَعَهَا فِي الْحَلالِ كَانَ يَكُونُ لَهُ الأَجْرُ. _________ (1) فِي الأَصْل: فِي. [867] إِسْنَاده حسن، وَلم أَجِدهُ من طَرِيق شَيبَان بِهِ. [868] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم فِي الزَّكَاة فِي بَاب بَيَان أَن اسْم الصَّدَقَة يَقع على كل نوع من الْمَعْرُوف (ج1 ص324) عَن عبد الله بن أَسمَاء عَن مهْدي بن مَيْمُون بِهِ.

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دولت مند لوگ ثواب کے ساتھ برتری لے گئے‘ وہ نمازیں پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں اور وہ روزے رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں اور وہ اپنے مالوں کا کثرت کے ساتھ صدقہ کرتے ہیں تو ارشاد فرمایا: کیا اللہ نے تمہارے لئے وہ چیز نہیں بنائی جو تم صدقہ کرتے ہو؟ بے شک ہر مرتبہ سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے‘ تکبیر کہنا صدقہ ہے‘ لا الہٰ الا اللہ کہنا صدقہ ہے‘ الحمدللہ کہنا صدقہ ہے‘ نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور بُرائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور تم میں سے کوئی بیوی سے جماع کرے تو یہ صدقہ ہے۔ صحابہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم میں سے کوئی شہوت کی وجہ سے جماع کرے پھر بھی اس کے لئے صدقہ ہے؟ فرمایا : اگر شہوت کو پورا کرنے کے لئے حرام طریقہ اختیار کرو تو کیا گناہ نہیں ہو گا؟ عرض کی : کیوں نہیں ! تو فرمایا: اسی طرح ( یعنی حرام طریقہ اختیار کرنے پر گناہ ہے تو ) جب حلال طریقے سے جماع کرے تو اس کے لئے اجر ہے۔

قِيلَ ← اَبِیْ ذَرٍّ ← أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، ← يَحْيَى بْنِ عقيل بن يَحْيَى بْنِ يَعْمُرٍ ← وَاصِلٍ، ← مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بن سعيد قثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ← أَبُو عَاصِم الْعَقَدِيُّ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 868

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 869

869 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ أَتُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَهَبَ أهل الدُّثُور بالأموال بالدرجات العلى وَالنَّعِيمِ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالُوا: يُصَلُّونَ كَمَا نصلي، ويصمون كَمَا نَصُومُ، وَيَتَصَدَّقُونَ وَلا نَتَصَدَّقُ، وَيَعْتِقُونَ وَلا نَعْتِقُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَلا أُعَلِّمُكُمْ شَيْئًا تُدْرِكُونَ بِهِ مَنْ سَبَقَكُمْ، وَتَسْبِقُونَ بِهِ مَنْ بَعْدَكُمْ، وَلا يَكُونُ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنْكُمْ إِلا مَنْ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُمْ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: تُسَبِّحُونَ تكبرون وَتَحْمَدُونَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ مَرَّةٍ قَالَ: أَبُو صَالِحٍ: ثُمَّ رَجَعَ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: سَمِعَ إِخْوَانُنَا مِنْ أَهْلِ الأَمْوَالِ بِمَا فَعَلْنَا فَفَعَلُوا مِثْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چند غریب مہاجرین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزر ہوئے : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دولت مند اپنے مالوں کے ذریعے اونچے اونچے درجات اور نعمتیں لے گئے‘ ارشاد فرمایا: وہ کیسے؟ تو عرض کی : وہ نمازیں پڑھتے ہیں جیسے ہم نمازیں پڑھتے ہیں اور وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں اور وہ صدقہ کرتے ہیں جبکہ ہم صدقہ نہیں کرتے اور وہ غلام آزاد کرتے ہیں جبکہ ہم غلام آزاد نہیں کرتے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ سکھاؤں جس کے ذریعے تم سبقت لے جانے والوں کو جا ملو اور بعد میں آنے والوں سے تم سبقت لے جاؤ اور تم سے بہتر کوئی نہیں ہو گا مگر جس نے تمہاری طرح کا عمل کیا؟ ان غریب مہاجرین نے عرض کیا: کیوں نہیں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !تو ارشاد فرمایا: تم ہر نماز کے بعد سبحان اللہ‘ الحمد للہ اور اللہ اکبر‘۳۳ ‘۳۳ مرتبہ کہو۔ابوصالح نے کہا: اس کے بعد غریب مہاجرین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹے تو کہا کہ ہم نے اپنے مالدار بھائیوں کو یہ کہتے سنا کہ جو ہم نے کیا اُنہوں نے اسی طرح کیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرما دے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ أَتُوا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالُوا: ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُمَيٍّ ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 869

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 870

870 - حَدَّثَنَا الْحسن بن داؤد ثَنَا بَكْرُ بْنُ صَدَقَةَ عَنِ ابْنِ عَجْلانَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ وَسُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ وَالْأَمْوَال بالدرجات العلى وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ، قَالَ: كَيْفَ؟ فَقَالُوا: يَعْتِقُونَ وَلا نَجِدُ مَا نَعْتِقُ، وَيُنْفِقُونَ وَلا نَجِدُ مَا نُنْفِقُ، وَيَتَصَدَّقُونَ وَلا نَجِدُ مَا نَتَصَدَّقُ، قَالَ: أَفَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَمْرٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ وَفُزْتُمْ مَنْ بَعْدَكُمْ، قَالُوا: بَلَى، قَالَ: تُسَبِّحُونَ وَتَحْمَدُونَ وَتُكَبِّرُونَ عَلَى إِثْرِ كُلِّ صَلاةٍ مَكْتُوبَةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، فَلَمَّا فَعَلُوا ذَلِكَ سَمِعَ الأَغْنِيَاءُ بِذَلِكَ فَقَالُوا مِثْلَ مَا قَالُوا، فَجَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ قَالُوا مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غریب مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر کہنے لگے: دولت مند اور مالدار اونچے اونچے درجات اور دائمی نعمتیں لے گئے۔ ارشاد فرمایا: وہ کیسے؟ عرض کرتے ہیں؟ وہ غلام آزاد کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس ایسی چیز نہیں جس سے ہم غلام آزاد کریں اور وہ صدقہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس صدقہ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری ایسی چیز کی طرف رہنمائی نہ کروں کہ جس کو کرلو تو سبقت لے جانے والے کو پالو اور اپنے بعد آنے والوں سے تم کامیاب ہو جاؤ۔ اُنہوں نے کہا: کیوں نہیں! تو ارشاد فرمایا: ہر فرض نماز کے بعد سبحان اللہ اور الحمد للہ اور اللہ اکبر‘ ۳۳ ‘۳۳ مرتبہ پڑھو۔ جب غربیوں نے یہ عمل کیا تو امیروں نے یہ سنا تو اُنہوں نے بھی یہ عمل کیا تو غریب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرتے ہیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! امیروں نے بھی یہی پڑھا ہے‘ تو ارشاد فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا کرے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، وَسُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← بَكْرُ بْنُ صَدَقَةَ، ← الْحسن بن داؤد

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 870

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 871

871 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى وَسَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالا: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ يَذْكُرُ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ وَالْأَمْوَال بالدرجات العلى وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ، يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُوَن كَمَا نَصُومُ، وَلَهُمْ فُضُولٌ مِنْ أَمْوَالٍ يَحُجُّونَ وَيَعْتَمِرُونَ وَيُجَاهِدُونَ وَيَتَصَدَّقُونَ قَالَ: فَقَالَ: أَفَلا أُحَدِّثُكُمْ بِأَمْر إِن أخدتم بِهِ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ وَلَمْ يُدْرِكْهُ أَحَدٌ بَعْدَكُمْ، وَكُنْتُمْ خَيْرَ مَنْ أَنْتُمْ بَيْنَ ظَهْرَانِيهِ إِلا أَحَدٌ عَمِلَ مَا عَمِلْتُمْ تُسَبِّحُونَ وَتَحْمَدُونَ وَتُكَبِّرُونَ خَلْفَ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ فَاخْتَلَفْنَا بَيْنَنَا فَقَالَ بَعْضُنَا: نُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَنَحْمَدُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَنُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ: نقُول: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، حَتَّى تَكُونَ مِنْهُم كُلهنَّ ثَلَاث وَثَلاثين.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چند غریب مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے : یا رسول اللہ ! دولت مند اپنے مالوں کے ساتھ اونچے اونچے درجات اور دائمی نعمتیں لے گئے‘ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں لیکن انہیں مالی فضیلت ہے جس سے وہ حج‘ عمرہ‘ جہاد اور صدقہ کرتے ہیں‘ فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ اس پر عمل کرو تو سبقت لے جانے والوں کو جاملو اور تمہارے بعد کوئی تمہیں نہ مل سکے اور اپنے معاصرین میں تم بہتر ہو جاؤ‘ مگر جو اسی طرح عمل کرے‘ تم ہر نماز کے بعد سبحان اللہ اور الحمدللہ اور اللہ اکبر تینتیس تینتیس (۳۳‘۳۳) مرتبہ کہا کرو‘ پھر ہم میں اختلاف پڑ گیا‘ بعض کہنے لگے: ہم سبحان اللہ تینتیس مرتبہ‘ الحمد للہ تینتیس مرتبہ اور اللہ اکبر چونتیس مرتبہ کہا کریں۔ پھر میں حاضرِ بارگاہِ اقدس ہوا تو فرمایا: تم سبحان اللہ‘ الحمدللہ‘ لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہا کرو یہاں تک کہ ان میں سے ہر ایک تینتیس تینتیس مرتبہ ہو جائے۔

جَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ فَقَالُوا: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُمَيٍّ ← عُبَيْدَ اللَّهِ يَذْكُرُ ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى وَسَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 871

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 872

872 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَدٍ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ غَفَرْتُ لَهُ ذنُوبه وَإِن كَانَ مِثْلُ زَبَدِ الْبَحْرِ. _________ [871] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه الشَّيْخَانِ من طَرِيق مُعْتَمر بِهِ كَمَا مر تَحت رقم: 869. [872] إِسْنَاده صَحِيح أخرجه مَالك (ج2 ص26) وَمن طَرِيقه البُخَارِيّ فِي الدَّعْوَات فِي بَاب فضل التَّسْبِيح (ج2 ص948) وَرَوَاهُ مُسلم فِي الدَّعْوَات فِي بَاب فضل التهليل وَالتَّسْبِيح وَالدُّعَاء (ج2 ص344) عَن يحيى بن يحيى عَن مَالك بِهِ، وطرفه الأول: من قَالَ: لَا إِلَه إِلَّا الله وَحده لَا شريك لَهُ الحَدِيث، وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيّ (ج4 ص250) وَالنَّسَائِيّ فِي عمل الْيَوْم وَاللَّيْلَة (ج6 ص207) وَابْن مَاجَه (ص279) قَوْله: سُبْحَانَ الله وَبِحَمْدِهِ، الحَدِيث.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے سبحان اللہ و بحمدہٖ سو مرتبہ پڑھا اُس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے‘ اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُمَيٍّ ← مالک بن أنس ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَدٍ الْمُحَارِبِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْوَرَّاقُ وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 872

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 873

873 - حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ثَنَا سُرَيْحُ بْنُ النَّعَّامِ أَبُو الْحَسَنِ جَمِيعًا قَالا: ثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَبَّحَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ مَرَّةً، وَكَبَّرَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ مَرَّةً، وَحَمَدَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ مَرَّةً وَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْء قدير، خف الصَّلاةِ، غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذُنُوبَهُ وَإِنْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس مرتبہ اللہ اکبر اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ پڑھا اور پھر یہ کہا:’’لا الٰه الا اللّٰه وحده‘ لا شريك لهـه‘ لـه الـمـلـك ولـه الحمد على کل شیء قدیر‘‘ اللہ اس کے گناہوں کو بخش دے گا اگرچہ سمندر کی جھاگ سے زیادہ ہوں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ← اَبِیْ عُبَیْدٍ، ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← فُلَيْحٌ، ← سُرَيْحُ بْنُ النَّعَّامِ أَبُو الْحَسَنِ جَمِيعًا ← أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ← سليمان بن عبد الجبار

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 873

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 874

874 - وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى الْبَزَّازُ ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنُ قَعْنَبٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت دوسری سند سے بھی مروی ہے لیکن مرفوع نہیں ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ ← عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، ← أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ← وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى الْبَزَّازُ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 874

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 875

875 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الأَحْمَسِيُّ (1) وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ خَالِدٍ الْفَحَّامُ: قَالا: ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّد عَن عرو بْنَ قَيْسٍ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تُسَبِّحُ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَتَحْمَدُهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَتُكَبِّرُهُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ.

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تُو ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہا کر۔

کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ ← عرو بْنَ قَيْسٍ ← أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الأَحْمَسِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ خَالِدٍ الْفَحَّامُ:

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 875

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 876

876 - حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ يَعْنِي عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: معقابات لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ، يُسَبِّحُ وَيُكَبِّرُ وَيَحْمَدُ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاةٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، التَّسْبِيحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَالتَّحْمِيدُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَالتَّكْبِيرُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ.

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تسبیحات جو باری باری پڑھی جاتی ہیں ان کا پڑھنے والا نقصان نہیں اٹھاتا‘ سبحان اللہ اور اللہ اکبر اور الحمد للہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ کہے سبحان اللہ تینتیس مرتبہ اورالحمد للہ تینتیس مرتبہ اور اللہ اکبر چونتیس مرتبہ ہے۔

النَّبِيِّ ← كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ يَعْنِي ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← الْحَكَمِ ← مَنْصُورٌ، ← جَرِيرٌ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 876

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 877

877 - حَدثنَا إِسْحَق بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! أَصْحَابُ الأَمْوَالِ سَبَقُونَا سَبْقًا بَيِّنًا، يُصَلُّونَ وَيَصُومُونَ كَمَا نُصَلِّي وَنَصُومُ، وَعِنْدَهُمْ أَمْوَالٌ يَتَصَدَّقُونَ وَلَيْسَتْ عِنْدَنَا أَمْوَالٌ نَتَصَدَّقُ بِهَا، قَالَ: أَفَلا أُخْبِرُكُمْ بِعَمَلٍ إِنْ أَخَذْتُمْ أَدْرَكْتُمْ مَنْ كَانَ قَبْلَكَ وَفُزْتَ مَنْ يَكُونُ بَعْدَكَ، إِلا مَنْ عَمِلَ مِثْلَ عَمَلِكَ تُسَبِّحُ خِلافَ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَتُكَبِّرُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدُ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ.

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دولت مند ہم سے واضح برتری لے گئے ہیں‘ وہ نمازیں پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں جس طرح ہم نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور ان کے پاس مال ہے جس سے وہ صدقہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس مال نہیں جس سے ہم صدقہ کر سکیں۔ تو ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے ایسا عمل نہ بتاؤں کہ جس کو تُو کرے تو اپنے سے آگے والوں کو جاملے اور جو تیرے بعد آئیں گے اُن سے بڑھ جائے مگر جو یہی تیری طرح عمل کرے‘ تُو ہر نماز کے بعد سبحان اللہ تینتیس مرتبہ اور اللہ اکبر تینتیس مرتبہ اور الحمد للہ چونتیس مرتبہ پڑھا کر۔

قُلْتُ ← اَبِیْ ذَرٍّ ← أَبِيهِ ← بِشْرِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ ← عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، ← إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 877

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 878

878 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بَسْطَامٍ ثَنَا يَزِيدُ بن زُرَيْع قثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْ تَسْأَلُهُ خَادِمًا وَشَكَتْ إِلَيْهِ الْعَمَلَ فَقَالَ ك مَا أَلْفَيْتِيهِ (1) عِنْدَنَا، أَفَلا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ خَادِمٍ تُسَبِّحِينَ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدِينَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتُكَبِّرِينَ أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ حِينَ تَأْخُذِينَ مَضْجَعَكِ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کثرتِ کام کی شکایت کی اور خادم مانگا تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جو تیرے لئے خادم سے بہتر ہو‘ جب بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس مرتبہ سبحان اللہ‘ تینتیس مرتبہ الحمد للہ‘ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔

أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ جَاءَتْ تَسْأَلُهُ خَادِمًا وَشَكَتْ إِلَيْهِ الْعَمَلَ ← أَبِيهِ ← سُهَيْلٍ، ← يَزِيدُ بن زُرَيْع قثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ← أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 878

مسند السراج · الْجُزْءُ التَّاسِعُ مِنْ أَجْزَاءِ أَبِي الْقَاسِمِ الْقُشَيْرِيِّ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّسْبِيحِ بَعْدَ (1) الصَّلاةِ · حديث 879

879 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ أَنَا الأَوْزَاعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي حَسَّانُ ابْن عَطِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَائِشَة قَالَ: حدني أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! ذَهَبَ أَصْحَابُ الدُّثُورِ بِالأُجُورِ، يُصَلُّونَ كَمَا نصلي، يَصُومُونَ كَا نَصُومُ، وَلَهُمْ فُضُولُ أَمْوَالٍ يَتَصَدَّقُونَ بِهَا وَلَيْسَ لَنَا مَا نَتَصَدَّقُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِذَا أَنْتَ قُلْتَهُنَّ أَدْرَكْتَ مَنْ سَبَقَكَ وَلَمْ يَلْحَقْكَ أَحَدٌ مِنْ بَعْدِكَ إِلا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِ عَمَلِكَ، قَالَ: تُكَبِّرُ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتَحْمَدُهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَتُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ وَتَخْتِمُهَا (2) بِلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دولت مند اجر میں سبقت لے گئے‘ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں اور وہ روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں‘ ان کے پاس مال ہے جسے وہ صدقہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے پاس مال نہیں جسے ہم صدقہ کر سکیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ جب تو ان کو پڑھے تو اپنے سے سبقت لے جانے والوں کو جا ملے اور تیرے بعد والے تجھے نہ مل سکیں مگر جو تیری طرح عمل کریں۔ فرمایا: ہر نماز کے بعد اللہ اکبر تینتیس مرتبہ اور الحمد للہ تینتیس مرتبہ اور سبحان اللہ تینتیس مرتبہ کہو اوران کے آخر پر لا الٰه الا اللّٰه وحده لا شريك لهـه‘ لـه الـمـلـك ولـه الحمد على کل شیء قدیر کہو۔

أَبُو الدَّرْدَاءِ ← حدني أَبُو هُرَيْرَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ اَبِیْ عَائِشَۃَ، ← حَسَّانُ ابْن عَطِيَّةَ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ← الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Musnad Siraj · The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri › Chapter · Hadith 879

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter