مسند السراج · کتاب ‹ بَابٌ فِي تَأْخِيرِ الصَّلاةِ فِي الْوَقْتِ · حديث 641
641 - حَدثنَا داؤد بْنُ رَشِيدٍ أَبُو الْفَضْلِ ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَبُهُ قَالَ: فِي غَزَاةٍ قَالَ: فَإِمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بعذق فَقطع، وإماكان مَقْطُوعًا قدهاج وَرَقُهُ، وَبِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضِيبٌ يَضْرِبُهُ وَوَرَقُهُ يَتَنَاثَرُ فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا مَثَلُ هَذَا؟ كَمَثَلِ الْمُؤْمِنِ إِذَا قَامَ إِلَى صَلاتِهِ جُمِعَتْ خَطَايَاهُ فَجُعِلَتْ فَوْقَ رَأْسِهِ فَإِذَا خَرَّ سَاجِدًا تَنَاثَرَتْ عَنْهُ يَمِينًا وَشِمَالًا.
حضرت انس بن مالک اور حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ حضرت انس نے ’’غزوہ میں‘‘ کے الفاظ بھی بولے تھے تو یا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شاخ دار ٹہنی کا حکم دیا تو وہ کاٹ لی گئی یا وہ کئی ہوئی تھی‘ اس کے پتے خشک تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک کٹی ہوئی شاخ اس کو مار رہے تھے اور اس کے پتے جھڑ رہے تھے تو ارشاد فرمایا: کیا جانتے ہو کہ اس کی مثال کیا ہے؟ یہ مؤمن کی مثل ہے کہ جب بندۂ مؤمن نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کی خطائیں جمع ہو جاتی ہیں اور اس کے سر کے اوپر ہوتی ہیں‘ جب وہ سجدے کے لئے جھتا ہے تو خطائیں دائیں بائیں گر جاتی ہیں۔
فِي غَزَاةٍ ← كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ أَحْسَبُهُ ← أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ← عتبة بن أبي حكيم ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ أَبُو الْفَضْلِ،
Musnad Siraj · The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj › Chapter · Hadith 641
