مسند السراج · کتاب ‹ بَابُ وَقْتِ صَلاةِ الْعِشَاءِ · حديث 600
600 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَنَا جَرِيرٌ، وَثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً جَيْشًا حَتَّى ذَهَبَ نِصْفُ اللَّيْلِ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَ: قَدْ صَلَّى النَّاسُ ورقدوا وَأَنْتُم تنْظرُون هَذِهِ الصَّلاةُ أَمَا إِنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات لشکر کو تیار کیا یہاں تک کہ آدھی رات یا اس کے قریب وقت گزر گیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے اور ارشاد فرمایا کہ لوگ نماز پڑھ کر سو گئے اور تم اس نماز کا انتظار کر رہے ہو‘ بے شک تم ضرور اس وقت تک نماز میں رہو گے جب تک تم اس کا انتظار کرتے رہو گے۔
جَابِرٍ ← اَبِیْ مُوْسیٰ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ← جَرِيرٌ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ،
Musnad Siraj · The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj › Chapter · Hadith 600
