مسند السراج · کتاب ‹ بَابٌ فِي تَأْخِيرِ الصَّلاةِ فِي الْوَقْتِ · حديث 636
636 - حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ؟ إِذَا كَانَتْ عَلَيْكَ أُمَرَاءٌ يُمِيتُونَ الصَّلاةَ أَوْ قَالَ: يُؤَخِّرُونَ الصَّلاةَ، قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةُ لوَقْتهَا فَإِن أدرتها مَعَهُمْ فَصَلِّ فَإِنَّهَا لَكَ نَافِلَةٌ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تیرے اوپر ایسے بادشاہ مسلط ہوں گے جو کہ نماز کو فوت کر دیں گئے‘ یا فرمایا کہ نماز کو مؤخر کر دیں گے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز اپنے وقت میں پڑھو‘ پس (پھر) اگر تُو نماز کوان کے ساتھ پالے تو پڑھ لے کہ یہ تیرے لئے نفل ہے۔
اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← أَبُو الْأَشْعَثِ،
Musnad Siraj · The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj › Chapter · Hadith 636
