مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ ذِكْرِ مَا خَصَّ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دون سَائِر الأنباء مِنَ الأَشْيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلامُ · حديث 514
514 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْوَلِيدِ وَهُوَ ابْنُ رَبَاحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُعْطِيتُ سِتًّا لَا أَقُولُهُنَّ فخراً لم يطعهن أَحَدٌ قَبْلِي، غُفِرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَمَا تَأَخَّرَ، وَجُعِلَتْ أُمَّتِي خَيْرُ الأُمَمِ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ يُحَلَّ لأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِيَ الأَرْضُ مَسَاجِدَ وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ صَاحِبَكُمُ لَصَاحِبُ لِوَاءِ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے چھ چیزیں عطا کی گئیں‘ میں یہ فخر سے نہیں کہتا‘ یہ مجھ سے پہلے کسی کو نہیں ملیں‘ اللہ نے میرے سبب سے میرے اگلوں اور پچھلوں کے گناہ بخش دیئے اور میری اُمت کو تمام اُمتوں سے بہتر بنایا گیا اور میرے لئے مالِ غنیمت کو حلال کیا گیا اور مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا اور میرے لئے زمین کو مساجد اور پاک کرنے والی بنایا گیا اور مجھے کوثر ( خیر کثیر) عطا ہوا اور رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی‘ مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بے شک تمہارے صاحب (یعنی خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم) قیامت کے دن لواء الحمد والے ہوں گے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْوَلِيدِ وَهُوَ ابْنُ رَبَاحٍ ← كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، ← سُلَیْمَانَ ← أَخِي ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اَبِیْ اُوَیْسٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ،
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 514
