مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ · حديث 142
142 - حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ثَنَا أَبُو داؤد عَنْ شُعْبَةَ وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وغسان من بِرْزِينَ كُلِّهِمْ سَمِعُوهُ مِنْ سَيَّارٍ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ شَيْخٌ كَأَنَّهُ قفه فَمُهُ فَسَأَلَهُ أَبِي فَقَالَ: يَا أَبَا بَرْزَةَ! [كَيفَ كَانَ] صَلَاة مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: نَعَمْ، كَانَ يُصَلِّي بِنَا الْهَجِيرَ الَّتِي تُسَمُّونَ الظُّهْرَ إِذَا دَلَكَتِ الشَّمْسُ، وَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْر، فَذهب الذَّاهِبِ إِلَى أَقْصَى الْمَدِينَةِ وَالشَّمْسِ حَيَّةٌ، وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ، وَكَانَ يُصَلِّي بِنَا الْعِشَاءَ لَا يُبَالِي أَنْ يُؤَخِّرَهَا إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ أَوْ قَالَ ثُلُثِ اللَّيْلِ، وَكَانَ يُصَلِّي بِنَا الصُّبْحَ فَيَقْرَأُ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ.
حضرت سیار کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جو کہ اس وقت بوڑھے تھے تو میرے والد نے ان سے پوچھا کہ اے ابو برزہ ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کیسی ہوتی تھی؟ فرمایا کہ جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز ھجیر جس کو تم ظہر کہتے ہو‘ اس وقت پڑھائی جب سورج ڈھل گیا اور نمازِ عصر اس وقت پڑھائی کہ اگر کوئی مدینے کے آخر تک جائے اور پھر واپس آئےتو ابھی سورج موجود تھا اور میں (راوی کہتے ہیں:) یہ بھول گیا کہ مغرب کے بارے میں کیا فرمایا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی اور پروا نہیں کرتے تھے کہ اسے آدھی رات تک یا تہائی رات تک مؤخر کر دیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں فجر کی نماز پڑھاتے تھے تو ساٹھ سے لے کر سوتک آیتیں پڑھتے۔
يَا أَبَا بَرْزَةَ! صَلَاة مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ← وَأَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ شَيْخٌ كَأَنَّهُ قفه فَمُهُ فَسَأَلَهُ أَبِي ← دَخَلْتُ ← شُعْبَةَ وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وغسان من بِرْزِينَ كُلِّهِمْ سَمِعُوهُ مِنْ سَيَّارٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 142
