مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الأَمْرِ بِتَوْجِيهِ الْمُصَلِّي نَحْوَ الْمَسْجِدِ وَاتِّخَاذِهِ قِبْلَةً · حديث 515
515 - حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ بْنُ يَزِيدَ ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ نَحْوًا مِنْ سِتَّةَ عَشْرَ شَهْرًا ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ هَوَى نَبِيِّهِ فَنَزَلَتْ (قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ) (الْبَقَرَة: 144) فَأَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ، فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ أَظُنُّهُ قَالَ: مِنْ صَلاةِ الْعَصْرِ.
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہم نے تقریباً سولہ مہینے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی‘ پھر اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو جان کر یہ آیت نازل فرما دی: ”ہم دیکھ رہے ہیں بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا‘ تو ضرور ہم تمہیں پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے‘ ابھی اپنا منہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف‘‘ (البقرہ:۱۴۴)۔ پس اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھیں‘ پس ہم بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہے تھے کہ ہمارے پاس سے ایک شخص گزرا تُو اس نے کہا کہ تحقیق تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کی طرف منہ کر لیا ہے‘ پس ہم نے بھی کعبہ کی طرف رُخ کر لیا تو ہم نے دو رکعت نماز پڑھی‘ میرا گمان ہے کہ وہ نمازِ عصر تھی۔
الْبَرَاءِ، ← اَبُوْ اِسْحَاقِ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ← أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ بْنُ يَزِيدَ
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 515
