مسند السراج · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْقِرَاءَةِ فَيهِمَا · حديث 311
311 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ثَنَا داؤد عَن عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ مِنْ قَوْلِهِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، قَالَ، قَالَ: خَبَّرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنِي سَأَرَى عَلامَةً فِي أُمَّتِي، فَإِذَا رَأَيْتَهَا أَكْثَرْتُ مِنْ قَوْلِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، فَقَدْ رَأَيْتُهَا (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) فَتْحُ مَكَّةَ (وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا) .
اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات کثرت سے پڑھتے تھے: ’’سبـحـانـك الـلّٰـه وبـحـمـدہٖ استغفراللّٰہ وأتوب اليہ‘‘اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے رب نے مجھے خبر دی ہے کہ میں عنقریب اپنی اُمت میں ایک نشانی دیکھوں گا تو جب میں اس نشانی کو دیکھوں تو کثرت سے یہ الفاظ پڑھوں ’’سبـحـانـك الـلّٰـه وبـحـمـدہٖ استغفراللّٰہ واتوب اليہ‘‘۔ پس میں نے وہ نشانی دیکھ لی ہے اور وہ یہ ہے : ”یعنی فتح مکہ کے بعد لوگوں کا جوق در جوق دینِ اسلام میں داخل ہونا اور اس نعمت میں اللہ تعالٰی کی حمد اور تسبیح بیان کرنا اور اس سے مغفرت چاہنا‘‘۔
عَائِشَةَ ← مَسْرُوقٍ ← عَامِرٍ، ← دَاوُدُ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،
Musnad Siraj · The first book of prayer › Chapter · Hadith 311
