مسند السراج · الْجُزْءِ الثَّانِي عَشْرَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ السَّرَّاجِ بِأَجْزَاءِ الْقُشَيْرِيِّ وَغَيْرِهِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ · حديث 1502
1502 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيم ثَنَا روحثنا زَكَرِيَّا وَهِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَرَجَعْتُ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلِيَّ شَيْئًا، زَادَ زَكَرِيَّا فِي حَدِيثِهِ: ثُمَّ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، ثُمَّ اتَّفَقَ حَدِيثُهُمَا بَعْدُ، فَرَأَيْتُهُ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ: مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ؟ فَقُلْتُ: صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: مَا مَنَعَنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي، زَادَ زَكَرِيَّا: فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ نَادَانِي فَرَدَّ عَلَيَّ السَّلامَ، وَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام کے لئے بھیجا‘ میں واپس آیا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر تھے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب نہ دیا۔ زکریا کی حدیث میں ہے کہ میں نے پھر سلام دیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا۔ آگے دونوں حدیثیں اکٹھی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع اور سجود کرتے دیکھا تو میں ایک طرف ہٹ گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے کام کا کیا بنا؟ میں نے عرض کیا: میں نے ایسا ایسا کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سلام کا جواب دینے سے مجھے مانع یہ تھا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ زکریا نے اضافہ کیا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز مکمل فرمائی تو مجھے آواز دی اور مجھے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبُو الزُّبَيْرِ ← روحثنا زَكَرِيَّا وَهِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،
Musnad Siraj · The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others › Chapter · Hadith 1502
