حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ از والد خود روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ قنوت پڑھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان کے خلاف دعا کرتے رہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1313
اسحاق بن عبداللہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ کے بارے میں بتایا جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بئر معونہ والوں کی طرف بھیجا‘ ہم نہیں جانتے کہ چالیس کہا یا ستّر کہا‘ اس پانی پر عامر بن طفیل جعفری تھا۔ پس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا وہ گروہ نکلا جن کو بھیجا گیا یہاں تک کہ پانی پر اونچی غار میں پہنچے اور وہاں بیٹھ گئے پھر ایک دوسرے کو کہنے لگے : تم میں سے کون ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچائے۔ ابو ملحان نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاتا ہوں‘ پس وہ نکلے یہاں تک کہ ان کے اطراف میں پہنچے اور گھروں کے سامنے چپ گئے‘ پھر فرمایا: اے بئر معونہ والو! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تمہاری طرف قاصد ہوں‘ گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اچانک ایک شخص گھر کے گوشہ سے نیزہ لے کر ان کی طرف (لینی ابوملحان کی طرف) آیا اور آپ کی گردن میں مارا یہاں تک کہ دوسری طرف سے نکل گیا تو حضرت ابوملحان نے کہا: اللہ اکبر! ربِ کعبہ کی قسم! بے شک میں کامیاب ہو گیا۔ پھر وہ آپ رضی اللہ عنہ کے قدموں کے نشانات پر چلے یہاں تک کہ غار میں صحابہ کرام کے پاس آ گئے تو ان سب صحابہ کو عامر بن طفیل نے شہید کر دیا۔
أَرَاهُ أَبُو مِلْحَانَ:
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1314
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ بھیجا جن کو قرأ کہا جاتا تھا‘ دشمن نے ان کوشہید کر دیا‘ ان میں سے کوئی بھی نہیں بچا‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی چیز پر اتنا دُکھ کرتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر دُکھ فرمایا‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ قنوتِ نازلہ پڑھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (بئر معونہ والوں) کے خلاف دعا کرتے ہوئے کہتے :عصیۃ نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عاصم الأحوال ← عُثْمَانُ بن أبي شبية الْعَبْسِي قِنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1315
عاصم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو سنا اس حال میں کہ ایک شخص نے آپ رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: رکوع سے پہلے؟ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ نے مجھے بتایا ہے قنوت رکوع کے بعد ہے۔ تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک رکوع کے بعد قنوت (نازلہ ) پڑھی کہ مشرکین کے خلاف دعا کرتے رہے‘ ان مشرکوں نے ان قرأ صحابہ کو شہید کیا جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکوں کی ایک قوم کی طرف بھیجا۔ ان جاہلیت کے لوگوں کے پاس سے گزرے تو اُنہوں نے ان کو شہید کر دیا‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی چیز پر اتنا دُکھ کرتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شہادت پر دُکھ کیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک رکوع کے بعد ان قاتلوں کے خلاف دعا کی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1316
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ رکوع کے بعد قنوت پڑھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے خلاف دعا کرتے رہے جنہوں نے ان صحابہ کرام کو شہید کیاجن کو قراء کہا جاتا تھا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1317
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی شے پر اتنا دُکھ کرتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بئر معونہ کے صحابہ پر دکھ کیا‘ یہ منذر بن عمرو کے دستے کے صحابہ تھے‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہینہ تک صبح کی نماز کی قنوت میں ان لوگوں کے خلاف دعا کرتے رہے جنہوں نے ان صحابہ کو شہید کیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان اور عصیۃ اور لحیان کے خلاف دعا کرتے رہے‘ یہ بنو سلیم تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1318
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1319
حضرت محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی ہے؟ فرمایا: جی ہاں ! رکوع کے کچھ بعد میں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1320
حضرت محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت پڑھی؟ فرمایا: جی ہاں! میں نے کہا: رکوع سے پہلے یا بعد ؟ فرمایا: رکوع کے تھوڑ اسا بعد میں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1321
محمد بن سیرین کہتے ہیں: مجھے اس نے خبر دی جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اُٹھایا تو تھوڑی دیر کے لئے خاموش رہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1322
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنو عصیۃ کے خلاف دعا کرتے رہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1323
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عصیۃ اور ذکوان اور بنو غفار‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد مانگی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ستّر انصاری صحابہ کے ساتھ ان کی مدد کی جن کو قراء کہا جاتا تھا اور رات کو نفل عبادت کرتے تھے جب وہ بئر معونہ پر آئے تو ان لوگوں نے صحابہ کو شہید کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قاتلوں کے خلاف دعا کرتے ہوئے قنوت پڑھی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1324