حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو صبح یا شام کو مسجد گیا اُس کے لئے اللہ تعالٰی جنت میں مہمانی کا اہتمام فرمائے گا جب بھی وہ صبح کو یا شام کو جائے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1235
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے اس کے لئے فرشتے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں جو جب تک اپنے نماز پڑھنے کی جگہ پر رہے جب تک بے وضو نہ ہو یا اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1236
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک مسجد میں رہتا ہے فرشتے اس کے لئے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں‘ کہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ! اس پر رحم فرما۔ جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔ یزید نے یہ زیادہ کیا کہ محمد نے کہا کہ نعیم بن عبداللہ المجمر نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا جب تک وہ مسجد سے نہ نکلے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1237
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے نماز کا انتظار کیا وہ نماز میں ہے یہاں تک کہ وہ نماز پڑھ لے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1238
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندہ اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک وہ نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے‘ فرشتے کہتے ہیں: اے اللہ! اس کی بخشش فرما‘ اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1239
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنے نماز پڑھنے کی جگہ رہتا ہے‘ فرشتے اس کے لئے یوں دعا کرتے رہتے ہیں :اے اللہ ! اس پر رحم فرما‘ جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1240
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب نماز پڑھے پھر اپنے نماز پڑھنے کی جگہ پر بیٹھے تو فرشتے اس کے لئے یہ دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ ! اس پر رحم فرما‘ جب تک وہ کھڑا نہ ہو یا بے وضو نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1241
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا: جو کسی مجلس میں بیٹھا اس حال میں کہ وہ نماز کا انتظار کرتا رہا تو وہ نماز پڑھنے تک نماز میں ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: جی ہاں!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1242
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا ہے : جو بیٹھا اس حال میں کہ نماز کا انتظار کرتا رہا‘ وہ نماز میں رہے گا یہاں تک کہ نماز آ جائے جو اس نے پڑھی ہے۔ میں نے کہا: جی ہاں! تو فرمایا: اسی طرح ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1243
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے نماز کا انتظار کیا وہ نماز میں ہے یہاں تک کہ اس کو پڑھ لے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1244
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی اُس جگہ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی ہے تو فرشتے اس کے لئے یوں دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ ! اس پر رحم فرما‘ جب تک بے وضو نہ ہو‘ یا اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو۔محمد نے کہا کہ نعیم المجمر نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا ( جب تک ) مسجد سے نہ نکلے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1245
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز کی جگہ رہتا ہے تو جب تک بے وضو نہ ہو فرشتے اُس کے لئے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں‘ اے اللہ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ! اس پر رحم فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1246