حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی جب وضو کرے‘ پھر مسجد آئے اور مسجد کے قریب اس کو نماز لے آتی ہے اور وہ صرف نما ز کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ جو بھی قدم اُٹھاتا ہے اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے اور ایک خطا مٹا دی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے تو جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے وہ نماز میں ہوتا ہے اور تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں : اے اللہ! اس پر رحم فرما! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس کی توبہ قبول فرما جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1223
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندہ اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1224
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1225
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے‘ اسے گھر والوں کی طرف واپس لوٹ کر جانے سے سوائے نماز کے انتظار کے کوئی چیز مانع نہیں ہوتی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1226
ابوالزناد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے‘ فرشتے اس کے لیے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک بے وضو نہ ہو کہتے ہیں :اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ !اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1227
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1228
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے اس وقت تک وہ نماز میں رہتا ہے اور تم میں سے کوئی جب تک مسجد میں رہتا ہے فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں‘ وہ کہتے ہیں :اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1229
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز والی جگہ پر رہتا ہے جب تک بے وضو نہ ہو تو فرشتے اس کے لئے یوں بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1230
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1231
حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص مسجد میں نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ نماز میں ہوتا ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1232
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اس جگہ بیٹھا رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی ہے تو فرشتے اس کے لئے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک بے وضو نہ ہو۔ ( کہتے ہیں :) اے اللہ ! اس کی بخشش فرما اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1233
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک تم میں سے کوئی جب تک بیٹھ کر نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے وہ نماز میں ہوتا ہے جب تک بے وضو نہ ہو‘ اس کے لئے فرشتے یوں دعا کرتے ہیں :اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1234