ہمیں خبر دی ابوالعباس محمد بن اسحاق بن ابراہیم الثقفی السراج نے‘ اُنہوں نے کہا: ہم سے حدیث بیان کی عبداللہ بن جریر نے‘ اُنہوں نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی محمد بن کثیر نے‘ ہمیں حدیث بیان کی سلیمان بن کثیر نے از یحییٰ بن سعید از اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُم سلیم کے گھر میں سبز رنگ کی چٹائی پر نماز پڑھی‘ میں نے پانی چھڑکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور اُنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1196
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا تو ہم نے اپنی چٹائی کے کونوں پر پانی چھڑکا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنائیں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1197
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کا وقت ہوتا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نیچے بچھونے کا حکم دیتے تو اس کو جھاڑا جاتا پھر پانی چھڑکا جاتا‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوتے اور ان کا بچھونا کھجور کی ٹہنیوں کا بنا ہوتا تھا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1198
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے اُم حرام کے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کیا اور اُم حرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھیں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1199
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے‘ فرمایا: کھڑے ہو جاؤ تاکہ ہم تم کو نماز کے وقت کے علاوہ نماز پڑھائیں‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ایک شخص نے حضرت ثابت سے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہاں کھڑا کیا فرمایا: اپنی دائیں طرف ان کو کیا۔ (حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب گھر والوں کے لئے دنیا اور آخرت کی سب بھلائیوں کی دعا فرمائی۔ میری ماں نے کہا: یا رسول اللہ! (انس ) آپ کا چھوٹا سا خادم ہے‘ اس کے لئے دعا فرمائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے ہر بھلائی کی دعا کی‘ آخر میں میرے لئے یہ دعا مانگی کہ اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ فرما اور اس میں اس کے لئے برکت عطا فرما۔ ہاشم نے کہا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی صلب سے ایک سو چھبیس بچے ہوئے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1200
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور ان کی ایک عورت کی امامت کی اس طرح کہ حضرت انس کو اپنے دائیں طرف کیا اور عورت کو ان سے تھوڑ اسا نیچے‘ یا فرمایا کہ عورت کو اپنے پیچھے کھڑا کیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1201
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1202
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور ان میں سے ایک عورت کی امامت کی تو حضرت انس رضی اللہ عنہ کو اپنے دائیں طرف کیا اور عورت کو اس کے پیچھے کھڑا کیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1203
اُم المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھجور کی چھوٹی چٹائی ہوتی تھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر نماز پڑھتے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1204
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری شخص کے گھر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی بچھائی گئی تو آپ نے اس پر دو رکعتیں پڑھیں۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1205
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی تو اُم سلیم اور اُم حرام ان کے پیچھے تھیں بچھونے پر۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← وَأَنا سريح بْنُ النُّعْمَانِ ← أبو يحيى
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1206
1207 - أَخْبَرَنِي أَبُو يحيى قثنا عبيد الله بن مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ قثنا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى بِسَاطٍ تَطَوُّعًا تَشَكُّرًا.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چٹائی پر نفل کے طور پرشکرانے کی نماز پڑھی۔
أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← أَبُو يحيى قثنا عبيد الله بن مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ قثنا حَمَّادٌ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1207