Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1554

1554 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ قَطُّ أَمْ لَا؟، وَكَيْفَ صَلاهَا إِنْ كَانَ صَلاهَا وَفِي أَيِّ مَغَازِيهِ كَانَ ذَلِكَ، وَكَيْفَ السُّنَّةُ فِي ذَلِكَ الَيَوْمِ؟، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَتُهُ قَبْلَ نَجْدٍ فَوَازَيْنَا الْعَدُوَّ وَصَافَفْنَاهُمْ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى لَنَا فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنَّا مَعَهُ، وَأَقْبَلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ، فَرَكَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَنْ مَعَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفُوا، وَكَانُوا مَكَانَ الطَّائِفَةِ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ فَرَكَعَ بِهِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَرَكَعَ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ.

شعیب‘ امام زہری کے حوالے سے کہتے ہیں کہ اُنہوں نے (امام زہری سے) پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی نمازِ خوف پڑھی ہے کہ نہیں؟ اگر پڑھی ہے تو کیسے پڑھی ہے اور کس غزوہ میں پڑھی ہے اور اس وقت طریقہ کیا تھا؟ امام زہری نے کہا: مجھے سالم نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نجد کی طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ میں شرکت کی‘ ہم دشمن کے سامنے آ گئے اور جنگ کی صفیں بن گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی اس طرح کہ ہم میں سے ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ایک گروہ دشمن کے سامنے ہو گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے‘ ان کو رکوع اور دو سجدے کرا کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ واپس پلٹ گئے اور جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی ان کی جگہ چلے گئے اور جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی وہ آ گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی رکوع اور دو سجدے کرا کے ایک رکعت پڑھا دی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو ہر مسلمان نے کھڑے ہو کر خود رکوع اور سجدے کر کے دوسری رکعت مکمل کی۔

سَأَلْتُ هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلاةَ الْخَوْفِ قَطُّ أَمْ لَا؟، وَكَيْفَ صَلاهَا ← الزُّهْرِيِّ، ← شُعَيْبٌ، ← أَبُو الْيَمَانِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1554

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1555

1555 - حَدَّثَنَا مُحَمَّد بن يحي ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ رَاشِدٍ يَعْنِي النَّعَّامَ بْنَ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا أَمَرَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم صَلاةَ الْخَوْفِ قُمْنَا خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، صَفًّا مُوَاجَهً الْعَدُوَّ، وَصَفًا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً، فَلَمَّا قَامَ انْطَلَقَ الصَّفُّ الَّذِي خَلْفَهُ فَوَاجَهُوا الْعَدُوَّ، وَأَقْبَلَ الصَّفُّ الَّذِينَ كَانُوا مُوَاجِهَ الْعَدُوِّ فَصَفُّوا خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ إِنْسَانٍ مَنَ الصَّفَّيْنِ كِلَيْهِمَا، فَصَلَّى لِنَفْسِهِ رَكْعَةً رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ خوف کا حکم دیا تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں ۔ ایک صف کا رُخ دشمن کی طرف تھا اور ایک صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو جو صف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھی وہ دشمن کے مقابلے پر چلی گئی اور جو صف دشمن کے مقابل تھی‘ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آ گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو دونوں صفوں میں سے ہر ایک نے کھڑے ہو کر اپنی اپنی ایک رکعت پڑھی۔

أَبِيهِ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنِ رَاشِدٍ يَعْنِي النَّعَّامَ بْنَ رَاشِدٍ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ؛ ← محمد بن يحي،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1555

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1556

1556 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ وَكَانَ الْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَأُقِيمَتِ الصَّلاةُ فَصَفَفْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّيْنِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ جَمِيعًا، ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا مَعَهُ جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَاسْتَوَى قَائِمًا، فَسَجَدَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نُحُورِ الْعَدُوِّ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَالْصَفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَقَامُوا انْحَدَرَ الْمُؤَخَّرُ (1) بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ، وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ، ثُمَّ كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَاسْتَوَى قَائِمًا فَسَجَدَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ الَّذِي كَانَ مُؤَخَّرًا فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّجُودَ هُوَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ، انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ، فَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَلَّمُوا جَمِيعًا، كَمَا يَصْنَعُ حَرَسُكُمْ هَؤُلاءِ بِأُمَرَاءِهِمْ.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی اس حال میں کہ دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا تو نماز کی اقامت کہی گئی‘ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے دو صفیں بنا لیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور ہم سب نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تکبیر کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو ہم سب نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اُٹھایا اور سیدھے کھڑے ہو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل صف والوں نے سجدہ کیا‘ پچھلی صف دشمن کے مقابلے میں آ گئی‘ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ کھڑی صف نے سجدہ کر لیا تو آگے والی صف پیچھے چلی گئی اور پیچھے والی صف آگے آ گئی پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور ہم سب نے بھی رکوع کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک (رکوع سے ) اُٹھایا‘ سیدھے کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے ساتھ متصل صف نے جو پہلی رکعت میں پیچھے تھی‘ اُس نے سجدہ کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھ متصل صف نے سجدہ کر لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور سب نے سلام پھیر دیا۔ (حضرت جابر نے فرمایا:) جس طرح آج کل تمہارے محافظ سرداروں کے ساتھ کرتے ہیں۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءٍ، ← عَبْد الْمَلِكِ؛ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1556

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1557

1557 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ثَنَا هِشَامٌ الدُّسْتُوَائِيُّ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ الدُّسْتُوَائِيُّ عَنْ ا [ي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَخْلٍ فَصَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الظُّهْرِ فَهَمَّ بِهِمُ الْمُشْرِكُونَ فَقَالُوا: دَعُوهُمْ فَإِنَّ لَهُمْ صَلاةً بَعْدَ هَذَا هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنْ أَبْنَائِهِمْ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَصَلَّى بِنَا صَلاةَ الْعَصْرِ، فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ، وَكَبَّرُوا جَمِيعًا، وَرَكَعُوا جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ، فَلَمَّا رفع المقدمون رُؤْسهمْ سَجَدَ الآخَرُونَ، فَلَمَّا قَامُوا تَقَدَّمَ الآخَرُونَ وَتَأَخَّرَ الأَوَّلُونَ، ثُمَّ رَكَعُوا جَمِيعًا، فَلَمَّا رفعوا رُؤْسهمْ سجد الَّذين يكون رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخرُونَ قيَاما، فَلَمَّا رفعوا (1) رُؤْسهمْ سَجَدَ الآخَرُونَ، وَاللَّفْظُ لابْنِ عُلَيَّةَ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے تھے‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ظہر کی نماز پڑھائی‘ مشرکوں کو پتہ چل گیا‘ اُنہوں نے کہا: ان کو چھوڑ دو! اس کے بعد ان کی ایک ایسی نماز ہے جو ان کو ان کے بیٹوں سے زیادہ پیاری ہے۔حضرت جبریل علیہ السلام نے آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خبر سے مطلع کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی اپنے پیچھے دو صفیں بنائیں اور سب نے تکبیر کہی اور سب نے رکوع کیا پھر جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل تھے اُنہوں نے سجدہ کیا‘ دوسرے کھڑے رہے‘ جب آگے والوں نے سر اُٹھایا تو پیچھے والوں نے سجدہ کیا‘ جب وہ کھڑے ہوئے تو پیچھے والے آگے آ گئے اور آگے والے پیچھے چلے گئے‘ پھر سب نے رکوع کیا‘ جب اُنہوں نے اپنے سروں کو اُٹھایا تو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متصل تھے اُنہوں نے سجدہ کیا اور دوسرے کھڑے رہے جب اُنہوں نے سر اُٹھائے تو دوسروں نے سجدہ کیا۔

جَابِرٍ ← ا [ي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← ابْنُ عُلَيَّةَ، ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1557

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1558

1558 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُشْرِكُونَ، وَهُمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَصَلَّى بِهِمْ مِثْلَ مَا وَصَفَ مُجَاهِدٌ: قَالَ جَابِرُ: كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکوں کا سامنا ہو گیا‘ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور قبلہ کے درمیان تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو نماز پڑھائی جس طرح کہ حضرت مجاہد نے بیان کیا ہے‘ حضرت جابر نے فرمایا: جیسے تمہارے سردار کرتے ہیں۔

جَابِرُ: كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ. ← لَقِيَ النَّبِيُّ الْمُشْرِكُونَ، وَهُمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، فَصَلَّى بِهِمْ مِثْلَ مَا وَصَفَ مُجَاهِدٌ: ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← سُفْيَانَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1558

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1559

1559 - حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى أَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ثَنَا أَبَانٌ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَنُودِيَ بِالصَّلاةِ فَصَلَّى لِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ وَتَأَخَّرُوا، ثُمَّ صَلَّى بِالطَّائِفَةِ الأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ، فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ.

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے اور نماز کے لئے اذان دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں اور وہ پیچھے چلے گئے‘ پھر دوسرے گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار رکعتیں ہوگئیں اور قوم (صحابہ) کی دو رکعتیں ہوئیں۔

أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← أَبَانُ، ← عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ← أبو يحيى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1559

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1560

1560 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ هِشَامٍ ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ فِي غَزْوَةِ السَّابِعَةِ غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ أَظُنُّهُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ذَهَبُوا، وَجَاءَ أُولَئِكَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ساتویں غزوہ‘ غزوہ ذات الرقاع میں نمازِ خوف پڑھائی‘ میرا گمان ہے کہ چار رکعتیں پڑھائیں‘ ان کو (ایک گروہ کو) دو رکعتیں پڑھائیں وہ چلے گئے‘ پھر وہ (دوسرا گروہ) آ گئے ان کو دو رکعتیں پڑھائیں۔

جَابِرٍ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ هِشَامٍ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1560

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1561

1561 - حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی‘ پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر کی۔

صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلاةَ الْخَوْفِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← سُفْيَانَ، ← ابْنُ فُضَيْلٍ، ← أَبُو كُرَيْبٍ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1561

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1562

1562 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنِي الأَوْزَاعِيُّ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ ك صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ طَائِفَةٌ مِنَّا، وَطَائِفَةٌ مَوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِالطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً ثُمَّ انْصَرْفُوا، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ صَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی‘ ہم میں سے ایک گروہ اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے میں‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں گروہوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ پلٹ گئے اور دوسرا گروہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں گروہوں میں سے ہر ایک شخص نے ایک رکعت پڑھی۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نَافِعٌ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی أَنَّهُ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ← الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1562

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1563

1563 - أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى مَالِكٌ (1) ثَنَا قَبِيصَةُ ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ، فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ مَعَهُ، وَطَائِفَةٌ مِنْهُمْ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةٌ، ثُمَّ ذَهَبَ هَؤُلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ وَهُؤَلاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلاءِ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً رَكْعَةً، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِذَا كَانَ خَوْفًا أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ صَلَّى قَائِما وراكباً يومي إِيمَاءً. _________ (1) كَذَا فِي الأَصْل، وَلم أتنبه عَلَيْهِ: وَالْمَعْرُوف من مشائخ الإِمَام السراج أَبُو يحيى الْبَزَّاز وَالله أعلم. [1561] إِسْنَاده صَحِيح، مُكَرر 1558. [1562] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه أَحْمد (ج2 ص132) عَن أبي الْمُغيرَة عَن الْأَوْزَاعِيّ بِهِ. [1563] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص278) من طَرِيق يحيى بن آدم عَن سُفْيَان بِهِ، وَحَدِيث قبيصَة عِنْد الطَّحَاوِيّ (ج1 ص215) وَالْبَيْهَقِيّ (ج3 ص260) .

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دن نمازِ خوف پڑھی‘ ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور ایک گروہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور دشمن کے درمیان آ گیا‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر یہ اُن کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر یہ اُن کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو ہر گروہ نے اپنی اپنی ایک رکعت مکمل کی اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب اس سے زیادہ ہو تو سواری پر یا کھڑے اشارے سے نماز پڑھیں۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← سُفْيَانَ، ← قَبِيصَةُ، ← أَبُو يَحْيَى مَالِكٌ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1563

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1564

1564 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ثَنَا مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى ثَنَا ابْنُ قَعْنَبٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلاةِ الْخَوْف قَالَ: يتَقَدَّم الإِمَام وَطَائِفَةٌ مِنَ النَّاسِ فَيُصَلِّي بِهِمْ رَكْعَةً، وَيَكُونُ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْعَدُوِّ وَلَمْ يُصَلُّوا، فَإِذَا صَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً اسْتَأْخَرُوا مَكَانَ الَّذِينَ لَمْ يُصَلُّوا، وَلَمْ يُسَلِّمُوا فَيُصَلُّونَ مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ يَنْصَرِفُ الإِمِامُ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَيَقُومُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ فَيُصَلُّوا لأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً، وَذَكَرَ فِيهِ كَلامًا، قَالَ نَافِعٌ: لَا أَدْرِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ذَكَرَ ذَلِكَ إِلا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

حضرت نافع کہتے ہیں کہ جب حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نمازِ خوف کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: امام آگے بڑھے اور لوگوں میں سے ایک گروہ بھی اور امام ان کو ایک رکعت پڑھائے اور ایک گروہ ان کے اور دشمن کے درمیان رہے اور نماز نہ پڑھے‘ جب ان لوگوں نے ایک رکعت پڑھ لی جو امام کے ساتھ تھے تو وہ پیچھے ان کی جگہ پر آ جائیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی اور سلام نہ پھیریں‘ اب یہ امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھیں گے پھر امام پلٹ جائے اس حال میں کہ اس نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں اور دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کھڑا ہو اور اپنے طور پر ایک رکعت پڑھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس بارے میں مزید گفتگو کی تھی۔ حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا۔

نَافِعٍ ← مَالِكٍ، ← ابْنَ قَعْنَبٍ، ← أبو يحيى ← مَالِكٍ، ← بِشْرُ بْنُ عُمَرَ؛ ← عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ*،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1564

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1565

1565 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ أَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنِي نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ طَائِفَةٌ، وَطَائِفَةٌ مُوَاجَهَةٌ الْعَدُوَّ، فَصَلَّى بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً، ثُمَّ صَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ لِنَفْسِهِ رَكْعَةً أُخْرَى.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ خوف پڑھی کہ ایک گروہ (ساتھ تھا) اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے میں‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ پلٹ گئے تو دوسرا گروہ آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں گروہوں میں سے ہر شخص نے اپنے طور پر دوسری رکعت پڑھی۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← نافع مولى عبد الله ← أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی ← الْاَوْزَاعِیُّ ← بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ← الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1565

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter