Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
مسند السراج

Musnad Siraj

by Muhammad Bin Ishaq Bin Ibraheem Al Siraj Al Saqfi Nishpuri

1,577 Hadith109 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ (1) · حديث 1542

1542 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَة أَخْبَرَنِي أَبِي أَخْبَرَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاةَ حَتَّى تَبْرُزَ، وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاةَ حَتَّى تَغِيبَ.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سورج کا کنارہ طلوع ہو جائے تو نماز کو مؤخر کر دو یہاں تک کہ پورا ظاہر ہو جائے اور جب سورج کا کنارہ غائب ہو جائے تو پورا غروب ہونے تک نماز کو مؤخر کر دو۔

ابْنِ عُمَرَ ← أَبِي ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← يَحْيَى -وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ- ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1542

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ (1) · حديث 1543

1543 - حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ يَقُولُ: ثَلاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّي فِيهِنَّ أَوْ نَقْبُرُ فِيهِنَّ مَوْتَانَا، حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ، وَحِينَ تُضِيفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ.

حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ تین اوقات ایسے ہیں کہ جن میں ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع فرمایا‘ ایک طلوعِ آفتاب کے وقت جب تک وہ بلند نہ ہو جائے اور دوسرے ٹھیک دوپہر کے وقت جب تک سورج ڈھل نہ جائے اور تیسرے غروبِ آفتاب کے وقت جب تک وہ مکمل غروب نہ ہو جائے۔

عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، ← أَبِيهِ ← مُوسَى بْنِ عَلِي بْنِ رَبَاحٍ، ← وَكِيعٌ، ← هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1543

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ (1) · حديث 1544

1544 - حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ثَنَا وَكِيعُ بْنُ عُرْوَة عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلَوةَ حَتَّى تَبْرُزَ، وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاةَ حَتَّى تَغِيبَ.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب سورج کا کنارہ طلوع ہو جائے تو پورا ظاہر ہونے تک نماز کو مؤخر کر دو اور جب سورج کا کنارہ غروب ہو جائے تو پورا غروب ہونے تک نماز کو مؤخر کر دو۔

ابْنِ عُمَرَ ← أَبِيهِ ← وَكِيعُ بْنُ عُرْوَة ← هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1544

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1545

1545 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ثَنَا ابْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ، لِمَنْ شَاءَ.

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دو اذانوں (اذان اور اقامت) کے درمیان نماز ہے‘ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے‘ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے‘ اُس کے لئے جو چاہے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ← ابْنِ بُرَيْدَةَ، ← کهمس بن الحسن ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1545

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1546

1546 - حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى الْبَزَّازُ أَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنَا الْجُرَيْرِيُّ وَكَهْمَسُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْن بَرِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عِنْدَ كُلِّ أَذَانٍ صَلاةٌ، وَعِنْدَ كُلُّ أَذَانٍ صَلاةُ، وَعِنْدَ كُلِّ أَذَانٍ صَلاةٌ إِنْ شَاءَ.

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر اذان کے وقت نماز ہے اور ہر اذان کے وقت نماز ہے اور ہر اذان کے وقت نماز ہے‘ اگر چاہے۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ← عَبْدِ اللَّهِ ابْن بَرِيدَةَ ← الْجُرَيْرِيُّ وَكَهْمَسُ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← أَبُو يَحْيَى الْبَزَّازُ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1546

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1547

1547 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن مهْدي نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ فَشُغَلَ عَنْهُمَا " حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ، فَلَمَّا فَرَغَ صَلاهُمَا فِي بَيْتِي فَمَا تَرَكَهَا حَتَّى مَاتَ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَيْسٍ: فَسَأَلْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْهُمَا" (1) فَقَالَ: كُنَّا نَفْعَلُهُ ثُمَّ قَدْ تَرَكْنَاهُ.

حضرت عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مشغول رہے یہاں تک کہ عصر کی نماز پڑھی جب فارغ ہوئے تو ان دو رکعتوں کو میرے گھر میں پڑھا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات شریف تک ان کو ترک نہیں فرمایا۔عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں کہ ہم نے ان دو رکعتوں کے بارے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو فرمایا: ہم ان کو پڑھتے تھے‘ پھر ہم نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1547

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1548

1548 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ الأَيَلِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا فِي الْهَاجِرَةِ فَسَهَا عَنْهُمَا حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ ذَكَرَ فَصَلاهُمَا.

عبداللہ بن ابی قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دو رکعتوں کو ظہر میں پڑھتے تھے‘ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے سہو ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی پھر یہ یاد آئیں تو ان کو پڑھا۔

فَصَلاهُمَا. ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُصَلِّيهِمَا فِي الْهَاجِرَةِ فَسَهَا عَنْهُمَا حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ ← الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، ← سَأَلْتُ عَائِشَةَ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ الأَيَلِيِّ ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1548

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1549

1549 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ قَالا: ثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَفِيعٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يَطُوفُ بَعْدَ الْفَجْرِ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: وَرَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَيُخْبِرُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَدْخُلْ بَيْتَهَا إِلا صَلاهُمَا.

عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو فجر کے بعد طواف کرتے اور دو رکعت نماز پڑھتے دیکھا اور میں نے ان کو عصر کے بعد بھی دو رکعتیں پڑھتے دیکھا اور وہ (عبداللہ بن زبیر ) بتاتے کہ ان سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ان کے گھر میں آتے تو (عصر کے بعد ) ان دو رکعتوں کو پڑھتے۔

رأيت عبد الله بن الزبير يطوف بعد الفجر ويصلي ركعتين. ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← عبيدة بن حميد ← الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْوَلِيدِ الْفَحَّامُ وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1549

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1550

1550 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: تُحَدِّثِينَ بِمَا رَأَيْتِ، وَأُحَدِّثُ مَا سَمِعْتُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا صَلاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ.

اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازِ عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم وہ بیان کر رہی ہو جو تم نے دیکھا ہے اور میں وہ بیان کر رہا ہوں جو میں نے سنا ہے‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ فجر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے اور عصر کے بعد بھی کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← أَبُو سَعِيدٍ: تُحَدِّثِينَ بِمَا رَأَيْتِ، وَأُحَدِّثُ مَا ← رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، ← عَائِشَةَ ← عَطَاءٍ، ← أَبُو بَکْرٍ النَّهْشَلِيُّ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1550

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ الصَّلاةِ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ · حديث 1551

1551 - حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ السَّكُونِيُّ ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَرْمَلَةَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنِ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَتْ: كَانَ يُصَلِّيهِمَا قَبْلَ الْعَصْرِ ثُمَّ أَنَّهُ شُغِلَ عَنْهُمَا أَوْ نَسِيهِمَا فَصَلاهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، وَكَانَ إِذَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً أَثْبَتَهَا.

حضرت ابوسلمہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا جن کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد پڑھتے تھے‘ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو عصر سے پہلے پڑھتے تھے‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے مشغول رہے یا ان کو بھول گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عصر کے بعد پڑھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو نماز پڑھتے تھے‘ اس کو ہمیشہ پڑھتے تھے۔

السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ ← أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ ← اِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبُو هَمَّامٍ السَّكُونِيُّ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1551

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1552

1552 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ - عَنْ صَلاةِ الْخَوْفِ وَكَيْفَ السُّنَّةُ - عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّهُ صَلاهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ فَصَفَّ وَرَاءَهُ طَائِفَةٌ مِنَّا، وَأَقْبَلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى الْعَدُوِّ، فَرَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ مِثْلَ نِصْفِ صَلاةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَأَقْبَلُوا عَلَى الْعَدُوِّ، فَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَفُّوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ فَصَلَّى لِنَفْسِهِ رَكْعَةً وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، قَالَ نَافِعٌ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ فَإِنْ كَانَ خَوْفٌ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ فَلْيُصَلُّوا قِيَامًا وَرُكْبَانًا حَيْثُ جِهَتُهُمْ. _________ [1551] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص277) عَن يحيى بن أَيُّوب وقتيبة وَعلي بن حجر ثَلَاثَتهمْ عَن إِسْمَاعِيل بِهِ. [1552] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه عبد الرَّزَّاق (ج2 ص507) وَعنهُ أَحْمد (ج2 ص150) وَمن طَرِيقه أَبُو عوَانَة (ج2 ص357) وَرَوَاهُ الدَّارقطني (ج2 ص59) من طَرِيق الْحسن بن أبي الرّبيع بِهِ.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے نمازِ خوف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی تھی فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو ہم میں سے ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنالی اور ایک گروہ دشمن کے مقابلے پر آ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور دو سجدے کئے جس طرح صبح کی نماز آدھی ہوتی ہے پھر وہ ( پہلا گروہ) پھر کر دشمن کے مقابلے میں آ گئے اور دوسرے گروہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف بنائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا تو دونوں گروہوں میں سے ہر شخص نے خود رکوع اور دو سجدے کر کے اپنی رکعت مکمل کی۔حضرت نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ذکر کیا کہ اگر خوف اس سے زیادہ ہو تو کھڑے کھڑے اور سوار ہو کر نماز پڑھیں جدھر بھی ان کا رخ ہو۔

سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← صَلَاةِ الْخَوْفِ وَكَيْفَ السُّنَّةُ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1552

مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابٌ فِي صَلاةِ الْخَوْفِ · حديث 1553

1553 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً، وَالطَّائِفَةُ الأُخْرَى مُوَاجِهَةٌ الْعَدُوَّ، ثُمَّ انْصَرَفُوا وَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ مُقْبِلِينَ عَلَى الْعَدُوِّ، وَجَاءَ أُولِئَكَ فَصَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى هَؤُلاءِ رَكْعَةً، وَهَؤُلاءِ رَكْعَةً.

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی یوں کہ ایک گروہ کو ایک رکعت پڑھائی‘ اس وقت دوسرا گروہ دشمن کے مد مقابل تھا‘ پھر وہ (نماز پڑھنے والے) واپس پلٹے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے اور وہ (جو پہلے دشمن کے سامنے تھے) آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی‘ اُنہوں نے بھی ایک رکعت قضا کی اور اُنہوں نے بھی ایک رکعت قضا کی۔

ابْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى

Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1553

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter
2. The first book of prayer
    8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter
3. The fourth part of the Musnad of Abu al-Abbas al-Sarraj
    34. Chapter35. Chapter36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
4. The second part of the second part with the pumice parts
    45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter
5. The ninth part of parts of Abu al-Qasim al-Qusayri
    52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter
6. The tenth part of the hadith of As-Sarraj from Juzu 'al-Qusayri
    62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter
7. Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi
    74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter
8. The twelfth volume of the hadith of Abu al-Abbas as-Sarraj on Juz 'al-Qushayri and others
    84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter
9. Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj
    96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter