مسند السراج · جُزْءٌ: فِيهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْعَبَّاسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ السَّرَّاجِ ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ (1) · حديث 1530
1530 - حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالا: ثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟ قَالَتْ: كَانَ يُصَلِّي الْهَجِيرَ ثُمَّ يُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُصَلِّي الْعَصْرَ ثُمَّ يُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: فَقَدْ كَانَ عُمَرُ يَضْرِبُ عَلَيْهِمَا وَنَهَى عَنْهُمَا، فَقَالَتْ: قَدْ كَانَ عُمَرُ يُصَلِّيهِمَا، وَقَدْ عَلِمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهِمَا وَلَكِنْ قَوْمَكَ أَهْلُ الدِّينِ قَوْمٌ صِغَارٌ يُصَلُّونَ الظُّهْرَ ثُمَّ يُصَلُّونَ مَا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَيُصَلُّونَ الْعَصْرَ ثُمَّ يُصَلُّونَ بَيْنَ الْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ فَضَرَبَهُمْ عُمَرُ وَقَدْ أَحْسَنَ.
حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے تھے؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز پڑھتے تھے پھر اس کے بعد دو رکعتیں پڑھتے‘ پھر عصر کی نماز پڑھتے تو اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھتے۔ میں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تو عصر کے بعد ان دو رکعتوں کو پڑھنے پر مارتے تھے اور منع کرتے تھے۔ تو فرمایا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان دو رکعتوں کو پڑھتے تھے اُنہوں نے جان لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو پڑھتے تھے مگر تیری قوم اہلِ دین چھوٹی قوم ظہر پڑھتے پھر ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھتے اور عصر پڑھتے پھر عصر اور مغرب کے درمیان نماز پڑھتے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو مارا اور یہ اُنہوں نے اچھا کیا۔
سَأَلْتُ عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، ← اِسْرَائِیْلُ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،
Musnad Siraj · Part: It contains the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq al-Sarraj › Chapter · Hadith 1530
