حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے گھر سے منتقل ہو جائیں اور مسجد کے قریب گھر بنائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا‘ اور ارشاد فرمایا: اے بنو سلمہ! کیا اپنے قدموں کے نشانات پر ثواب کی اُمید نہیں رکھتے؟
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1256
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے اپنے گھر میں طہارت حاصل کی (یعنی وضو کیا) پھر مسجد کی طرف چلاتا کہ اللہ تعالٰی کے فرائض کو ادا کرے تو جتنے قدم اُٹھائے گا‘ ایک قدم کی وجہ سے ایک گناہ مٹایا جاتا ہے اور دوسرے قدم کی وجہ سے ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي حَازِمٍ ← عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ← زيد ابن أبي أنيسة ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، ← زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ،
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1257
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مسجد سب سے زیادہ دور ہے اس کا اجر سب سے زیادہ ہے پھر اس کے بعد جو دور ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1258
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مسجد سے سب سے زیادہ دور ہے اُس کا اجر سب سے زیادہ ہے۔ یحییٰ بن آدم نے کہا: اس کا جانا اور واپس آنا۔
رسو الله ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ ← ابْنُ أَبِي الذِّئْبِ ← عبيد الله بن مُوسَى، جَمِيعًا ← زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، ← يَحْيَی بْنُ آدَمَ ← إِسْحَاقُ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1259
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بتاؤ اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر ایک دریا ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے تو کیا اس پر کوئی میل باقی رہے گی؟ یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے‘ اللہ اس کے ذریعے سے خطاؤں کو مٹاتا ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1260
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ نمازوں کی مثال اس دریا کی ہے جو کہ تم میں سے کسی کے دروازے پر بہہ رہا ہو جس سے روزانہ پانچ مرتب غسل کیا جاتا ہو ۔حسن نے کہا: پس میل باقی نہیں رہے گی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1261
1262 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ الْحَسَنِ.
_________
[1260] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه البُخَارِيّ فِي الْمَوَاقِيت فِي بَاب الصَّلَاة الْخمس كَفَّارَة (ج1 ص76) من طَرِيق عبد الْعَزِيز بن أبي حَازِم وَعبد الْعَزِيز الداوردي، وَمُسلم (ج1 ص235) عَن قُتَيْبَة عَن لَيْث وَبكر أربعتهم عَن ابْن الْهَاد بِهِ.
[1261] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه مُسلم (ج1 ص235) عَن ابْن أبي شيبَة (ج2 ص389) . وَأبي كريب قَالَا: نَا أَبُو مُعَاوِيَة بِهِ.
[1262] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه ابْن أبي شيبَة (ج2 ص389) عَن وَكِيع عَن الْأَعْمَش بِهِ، وَقَالَ ابْن أبي حَاتِم فِي الْعِلَل (ج1 ص138) رقم: 383: سَأَلت أبي عَن حَدِيث روى عَن الْأَعْمَش عَن أبي سُفْيَان فَمنهمْ من يَقُول: عبيد ابْن عُمَيْر عَن النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمِنْهُم من يَقُول: عَن جَابر عَن النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ضرب النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل الصوات الْخمس كَمثل نهر على بَاب أحدكُم يغْتَسل فِيهِ كل يَوْم خمس مَرَّات، قَالَ: الْحَافِظ يَقُول: عَن عبيد بن عُمَيْر عَن النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أشبه، وَكَذَا رَوَاهُ عبد الْعَزِيز بن رفيع عَن عبيد بن عُمَيْر عَن النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ أشبه. قلت: وَقد رَوَاهُ غير وَاحِد من الْأَعْمَش بِهِ، وَيَقُولُونَ: عَن جَابر وَالله أعلم.
دوسری سند سے یہی روایت مروی ہے لیکن اس میں حسن کا قول نہیں ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1262
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فرض نمازوں کی مثال اس دریا کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر بہہ رہا ہو جس سے روزانہ پانچ مرتبہ غسل کیا جاتا ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1263
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: پانچ فرض نمازوں کی مثال اس دریا کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر بہہ رہا ہو جس سے روزانہ پانچ مرتبہ غسل کیا جاتا ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1264
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانچ نمازوں کی مثال اس دریا کی طرح ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر جاری ہو جس سے روزانہ پانچ مرتبہ غسل کیا جاتا ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1265
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: بتاؤ! اگر تم میں سے کسی کے صحن میں دریا بہہ رہا ہو جس سے وہ روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرے تو کیا اس کی میل کچھ باقی رہ جائے گی؟ صحابہ نے عرض کیا: نہیں! فرمایا: پانچوں نمازیں گناہوں کو یوں ختم کر دیتی ہیں جیسے پانی میل کو ختم کر دیتا ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1266
حضرت عامر بن سعد بن ابی وقاص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد اور کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز کی مثال اس نہر کی ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر بہہ رہی ہو‘ جس سے وہ روزانہ پانچ مرتب غسل کرے تو کیا اس کی میل باقی رہے گی؟
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1267