حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے نماز کا انتظار کیا وہ نماز میں ہے یہاں تک کہ اس کو پڑھ لے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1244
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی اُس جگہ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اُس نے نماز پڑھی ہے تو فرشتے اس کے لئے یوں دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ ! اس پر رحم فرما‘ جب تک بے وضو نہ ہو‘ یا اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو۔محمد نے کہا کہ نعیم المجمر نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا ( جب تک ) مسجد سے نہ نکلے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1245
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز کی جگہ رہتا ہے تو جب تک بے وضو نہ ہو فرشتے اُس کے لئے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں‘ اے اللہ! اس کی مغفرت فرما‘ اے اللہ! اس پر رحم فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1246
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے‘ اس کو گھر والوں کی طرف واپس پلٹنے سے سوائے نماز کے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← مَالِكٍ، ← عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ← أبو يحيى
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1247
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے‘ اس کو گھر والوں کی طرف واپس لوٹنے سے سوائے نماز کے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1248
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر وہ قدم جس کو تم میں سے کوئی نماز کی طرف اُٹھاتا ہے‘ اللہ تعالٰی اس کی وجہ سے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور ایک گناہ مٹا دیتا ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1249
1250 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالِقَانِيُّ ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ.
_________
[1247] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه البُخَارِيّ فِي الْأَذَان فِي بَاب من جلس فِي الْمَسْجِد ينْتَظر الصَّلَاة (ج1 ص90) عَن القعْنبِي، وَمُسلم (ج1 ص235) عَن يحيى بن يحيى كِلَاهُمَا عَن مَالك بِهِ.
[1248] إِسْنَاده صَحِيح، رَاجع رقم: 1227.
[1249] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه أَحْمد (ج2 ص283) من طَرِيق معمر عَن يحيى بِهِ، بِدُونِ وَاسِطَة عباد بن أَوْس، وَلَعَلَّ ابْن ثَوْبَان سَمعه بِوَاسِطَة وَبِدُون وَاسِطَة عَن أبي هُرَيْرَة، وَرَوَاهُ أَحْمد (ج2 ص350) من طَرِيق سليم ابْن جُبَير مولى أبي هُرَيْرَة عَن أبي هُرَيْرَة.
[1250] إِسْنَاده صَحِيح، أخرجه أَحْمد (ج2 ص312) عَن يحيى بن آدم عَن ابْن الْمُبَارك بِهِ، وَهُوَ عِنْده =
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھی بات صدقہ ہے اور ہر قدم جو نماز کی طرف ( نمازی) اُٹھاتا ہے‘ صدقہ ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1250
حضرت ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سے نماز کا ثواب سب سے زیادہ اس کو ملتا ہے جو اس کی طرف زیادہ دور سے چل کر آتا ہے پھر جو اس کے بعد دور سے چل کر آتا ہے اور وہ شخص جو نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ نماز کو امام کے ساتھ جماعت کے ساتھ پڑھتا ہے‘ اس کا ثواب اس بندے سے زیادہ ہے جو نماز پڑھ کے سو گیا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1251
حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں کہ میں ایک شخص کو جانتا ہوں جس کا گھر مسجد سے سب سے زیادہ دور تھا اور اس کی نماز کبھی قضا نہیں ہوتی تھی‘ میں نے اسے مشورہ دیا کہ دراز گوش خرید لو جس پر سوار ہو کر دھوپ اور اندھیرے میں آسانی سے آ سکو گے۔اس نے کہا: میں پسند نہیں کرتا کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو‘ میں نے یہ یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پوچھنے پر اس شخص نے کہا: میری نیت یہ ہے کہ گھر سے مسجد تک میرا آنا جانا رکھا جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالٰی نے یہ تمام ثواب تیرے لئے جمع کر دیا ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1252
حضرت ابی بن کعب بیان فرماتے ہیں کہ ایک انصاری شخص سے کہا گیا: اگر آپ سواری کے لئے گدھا خرید لیں تو تمہیں گرمی سے‘ کانٹوں سے اور اس طرح دوسری چیزوں سے بچائے گا۔ تو اس نے کہا کہ میں پسند نہیں کرتا کہ میرا گھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے پہلو میں ہو۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو فرمایا: جو تُو نے ثواب کی اُمید کی‘ تجھے اس کا اجر ملے گا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1253
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے ارادہ کیا کہ اپنے گھروں کو بیچ دیں اور نماز کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو جائیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: اپنے گھروں میں رہو‘ تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔
جَابِرٌ: أَرَدْنَا ← أَبِي نَضْرَةَ ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بن يحيى قِنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ← عشبة، ← هشام بن القاسم ← أبو كريب محمد بن العلاء
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1254
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو سلمہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے گھروں کے مسجد سے دور ہونے کی شکایت کی کہ ہمیں اجازت عطا فرمائیں کہ ہم مسجد کے قریب آ جائیں‘ تو ارشاد فرمایا: اے بنو سلمہ! کیا تم اپنے قدموں کے نشانات پر ثواب کی اُمید نہیں رکھتے ؟ اُنہوں نے کہا: کیوں نہیں ! یا رسول اللہ!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1255