واسع بن حبان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتاؤ کہ کیسی ہوتی تھی؟ تو اُنہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے جب بھی سرمبارک رکھتے اور جب بھی سر مبارک اُٹھاتے اور دائیں طرف سلام پھیرتے وقت کہتے السلام علیکم ورحمۃ اللہ ! اور بائیں طرف سلام پھیرتے وقت کہتے :السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1220
حضرت وائل بن حضر حصرمی بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تکبیر کہتے دیکھا‘ جب جھکتے تو تکبیر کے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کرتے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے۔ مجھ سے ایک شخص نے کہا: یہاں تک کہ آپ کا چہرہ ظاہر ہوتا تھا‘ تو کہا کہ میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو فرمایا کہ اس کا ذکر کرتے تھے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1221
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اشیاء کو نہیں بھولا بے شک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں دائیں طرف اور بائیں طرف السلام علیکم ورحمۃ اللہ‘ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر سلام پھیرنا نہیں بھولا۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1222
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی جب وضو کرے‘ پھر مسجد آئے اور مسجد کے قریب اس کو نماز لے آتی ہے اور وہ صرف نما ز کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ جو بھی قدم اُٹھاتا ہے اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے اور ایک خطا مٹا دی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے تو جب وہ مسجد میں داخل ہو جاتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے وہ نماز میں ہوتا ہے اور تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں : اے اللہ! اس پر رحم فرما! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس کی توبہ قبول فرما جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1223
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندہ اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1224
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1225
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم میں سے کوئی اس وقت تک نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے‘ اسے گھر والوں کی طرف واپس لوٹ کر جانے سے سوائے نماز کے انتظار کے کوئی چیز مانع نہیں ہوتی۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1226
ابوالزناد کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے‘ فرشتے اس کے لیے بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک بے وضو نہ ہو کہتے ہیں :اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ !اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1227
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1228
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے اس وقت تک وہ نماز میں رہتا ہے اور تم میں سے کوئی جب تک مسجد میں رہتا ہے فرشتے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں‘ وہ کہتے ہیں :اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1229
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی جب تک اپنی نماز والی جگہ پر رہتا ہے جب تک بے وضو نہ ہو تو فرشتے اس کے لئے یوں بخشش کی دعا کرتے رہتے ہیں: اے اللہ! اس کی مغفرت فرما! اے اللہ ! اس پر رحم فرما!
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1230
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1231