حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دعا مانگتے تھے‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد پڑھتے تو سجدہ میں جانے سے پہلے سیدھا کھڑے ہو کر دعا مانگتے : اے اللہ ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطافرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کرتے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1304
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازِ فجر کی قرأت سے فارغ ہو جاتے تو تکبیر کہتے اور (رکوع کر کے ) اپنا سر مبارک اُٹھاتے تو کہتے: سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد‘ پھر کھڑے کھڑے میں دعا کرتے :اے اللہ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ !مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط کر دے‘ اے اللہ !لحیان اور رعل اور ذکوان اور عصیۃ پر لعنت بھیج کہ اُنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر ہمیں یہ خبر پہنچی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا ترک کر دی‘ قرآن کی اس آیت کے نازل ہونے کی وجہ سے: ’’ليس لك من الامر شيء‘‘ (آل عمران: ۱۲۸)۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← يونس ابن يزيد ← ابْنُ وَهْبٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1305
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ فجر میں آخری رکعت سے سر اُٹھاتے تو یہ پڑھتے : اللہم ربنا لک الحمد ! اے اللہ ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما اے اللہ! مضر کو سختی سے روند ڈال اور ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما دے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1306
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نمازِ عشاء کی آخری رکعت سے سر اُٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے‘ قنوت پڑھتے اور یہ دعا مانگتے : اے اللہ ! ولید کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال‘ اے اللہ! ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1307
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک قنوت (نازلہ) پڑھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قنوت میں یہ کہتے : اے اللہ ! ولید بن ولید کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! عیاش بن ربیعہ کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال‘ اے اللہ! ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1308
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے تو جب سمع الله لمن حمدہ کہا تو سجدہ میں جانے سے پہلے یہ دعا مانگی: اے اللہ! عیاش بن ابی ربیعہ کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! سلمہ بن ہشام کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! ولید کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! کمزور مسلمانوں کو نجات عطا فرما‘ اے اللہ ! مضر کو سختی سے روند ڈال‘ اے اللہ! ان پر حضرت یوسف کے زمانہ کی طرح قحط کے سال مسلط فرما۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1309
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1310
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس راتیں ان لوگوں کے خلاف دعا کی جنہوں نے اصحابِ بئر معونہ کو شہید کیا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان اور عصیۃ کے خلاف دعا کرتے کہ اُنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے قراء کو شہید کیا اُن کے بارے میں اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی جو بعد میں منسوخ ہوگئی: ”ہماری قوم تک یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم نے اپنے رب سے ملاقات کی‘ وہ ہم سے راضی ہوا اور ہم اس سے راضی ہوئے‘‘۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ← مالک بن أنس ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ← أبو يحيى ← مالک بن أنس ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← الْحَسَنُ بْنُ عِيسَی
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1311
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے ان کے بارے قرآن کی یہ آیت نازل فرمائی: ”ہماری قوم تک یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم نے اپنے رب سے ملاقات کی‘ وہ ہم سے راضی ہوا اور ہم اس سے راضی ہوئے‘‘ پھر یہ آیت منسوخ ہو گئی اور ایک زمانہ بڑھنے کے بعد اُٹھا لی گئی اور اللہ تعالٰی نے یہ آیت نازل فرمائی:”الـذيـن قتـلـوا في سبيل اللّٰه الٰی آخرہٖ‘‘ (آل عمران:۱۷۰)۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1312
حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ از والد خود روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ قنوت پڑھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رعل اور ذکوان کے خلاف دعا کرتے رہے۔
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1313
اسحاق بن عبداللہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ کے بارے میں بتایا جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بئر معونہ والوں کی طرف بھیجا‘ ہم نہیں جانتے کہ چالیس کہا یا ستّر کہا‘ اس پانی پر عامر بن طفیل جعفری تھا۔ پس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا وہ گروہ نکلا جن کو بھیجا گیا یہاں تک کہ پانی پر اونچی غار میں پہنچے اور وہاں بیٹھ گئے پھر ایک دوسرے کو کہنے لگے : تم میں سے کون ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچائے۔ ابو ملحان نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچاتا ہوں‘ پس وہ نکلے یہاں تک کہ ان کے اطراف میں پہنچے اور گھروں کے سامنے چپ گئے‘ پھر فرمایا: اے بئر معونہ والو! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تمہاری طرف قاصد ہوں‘ گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اچانک ایک شخص گھر کے گوشہ سے نیزہ لے کر ان کی طرف (لینی ابوملحان کی طرف) آیا اور آپ کی گردن میں مارا یہاں تک کہ دوسری طرف سے نکل گیا تو حضرت ابوملحان نے کہا: اللہ اکبر! ربِ کعبہ کی قسم! بے شک میں کامیاب ہو گیا۔ پھر وہ آپ رضی اللہ عنہ کے قدموں کے نشانات پر چلے یہاں تک کہ غار میں صحابہ کرام کے پاس آ گئے تو ان سب صحابہ کو عامر بن طفیل نے شہید کر دیا۔
أَرَاهُ أَبُو مِلْحَانَ:
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1314
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ بھیجا جن کو قرأ کہا جاتا تھا‘ دشمن نے ان کوشہید کر دیا‘ ان میں سے کوئی بھی نہیں بچا‘ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی چیز پر اتنا دُکھ کرتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر دُکھ فرمایا‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ قنوتِ نازلہ پڑھی‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (بئر معونہ والوں) کے خلاف دعا کرتے ہوئے کہتے :عصیۃ نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عاصم الأحوال ← عُثْمَانُ بن أبي شبية الْعَبْسِي قِنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيُّ
Musnad Siraj · Part of the hadith of Abu al-Abbas Muhammad ibn Ishaq Abraham, the educational siren, may God have mercy on him, is part of the Haddi › Chapter · Hadith 1315