الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ اجْتمَاعِ الْمُسْلِمِينَ عَلَى بَيْعَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ وَانْقيَادِهُمْ لِإِمَامَتِهِ · حديث 338
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ , ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ , ثنا عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَتَكِيُّ، بِنَيْسَابُورَ، أنا أَبُو حَمْزَةَ , عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ , عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: لَمَّا مرِضَتْ فَاطِمَةُ أَتَاهَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَقَالَ: يَا فَاطِمَةُ [ص:354]، هَذَا أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأَذِنُ عَلَيْكَ، فَقَالَتْ: أَتُحِبُّ أَنْ آذَنَ لَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَذِنَتْ لَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَتَرَضَّاهَا وَقَالَ: وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ الدَّارَ وَالْمَالَ وَالْأَهْلَ وَالْعشيرَةَ إِلَّا ابْتغَاءَ مرْضاةِ اللَّهِ وَمرضاةِ رَسُولِهِ وَمرضاتِكُمْ أَهْلَ الْبَيْتِ ثُمَّ تَرَضَّاهَا حَتَّى رَضِيتْ
الحافظ ابو عبداللہ نے ہمیں خبر دی کہا ابو عبداللہ محمد بن یعقوب الحافظ نے ہم سے بیان کیا کہا محمد بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا کہا ہم سے عبدان بن عثمان العتکی نے نیشاپور میں بیان کیا کہا ابو حمزہ نے ہمیں خبر دی وہ اسماعیل بن ابو خالد سے وہ شعبی سے روایت کرتے ہیں آپ نے کہا جب حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیمار ہو گئیں تو آپ کے پاس حضرت ابو بکر صدیق آئے تو آپ نے ان سے اجازت چاہی کہا: حضرت ابو بکر آپ سے اجازت مانگتے ہیں، تو سیدہ نے حضرت علی سے کہا: کیا آپ پسند کرتے ہیں میں انہیں اجازت دوں؟ آپ نے کہا: ہاں تو سیدہ فاطمہ نے اجازت دے دی پس حضرت ابو بکر ان کے پاس آئے ، انہیں راضی کرنے لگے اور کہا: اللہ کی قسم! میں نے گھر ، مال ،اہل اور خاندان صرف اللہ کی رضا اور اس کے رسول کی رضا اور تم اہل بیت کی رضا کے لیے چھوڑ دیا ہے پھر آپ راضی کرتے رہے حتٰی کہ سیدہ آپ سے راضی ہو گئی۔
نَعَمْ، فَأَذِنَتْ لَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَتَرَضَّاهَا ← أَتُحِبُّ أَنْ آذَنَ لَهُ؟ ← يَا فَاطِمَةُ [ص:354]، هَذَا أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأَذِنُ عَلَيْكَ، ← لَمَّا مرِضَتْ فَاطِمَةُ أَتَاهَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا ← الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← أَبُو حَمْزَةَ ← عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَتَكِيُّ، بِنَيْسَابُورَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 338
