الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ آيَاتٍ وَأَخْبَارٍ وَرَدَتْ فِي صِفَاتٍ يَسْتَحِقُّهَا الْبَارِي عَزَّ وَجَلَّ بِذَاتِهِ سِوَى مَا ذَكَرْنَا فِي الْبَابَيْنِ قَبْلَهُ · حديث 22
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا مَعْبَدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَنَزِيُّ، قَالَ: انْطَلَقْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ. ثُمَّ ذَكَرَ مَعْبَدٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " ثُمَّ أَقُومُ فِي الرَّابِعَةِ فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ، ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا، فَيُقَالُ لِي: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ، وَسَلْ تُعْطَ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَقُولُ: ائْذَنْ لِي فِيمَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَيُقَالُ لِي: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ، أَوْ لَيْسَ ذَلِكَ إِلَيْكَ، وَعِزَّتِي وَكِبْرِيَائِي وَعَظَمَتِي لَأُخْرِجَنَّ مِنْهَا مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " وَفِي رِوَايَةِ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ: «وَعِزَّتِي وَجَلَالِي وَعَظَمَتِي»
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شفاعت فرمانا: ہمیں ابو عبداللہ الحافظ نے خبر دی کہا ہم سے محمد بن صالح بن ہانی نے بیان کیا کہا ہم سے حسین بن فضل الجبلی نے بیان کیا کہا ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا۔ پھر امام بیہقی دوسری سند کی طرف پلٹے کہا۔ ابو عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے علی بن جمشاد نے بیان کیا کہا ہم سے حسن بن علی ابن زیاد نے بیان کیا کہا ہم سے سعید بن منصور نے بیان کیا کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا کہا ہم سے معبد بن ہلال العنزی نے بیان کیا کہا ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے تو آپ نے حدیث شفاعت ذکر کی۔ پھر معبد نے حسن بن ابو الحسن سے ذکر کیا وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(مکمل حدیث شفاعت بیان کرتے ہوئے یہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہنچے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) پھر میں چوتھی مرتبہ کھڑا ہونگا تو میں اسکی ان محامد کے ساتھ اس کی حمد بیان کرونگا پھر میں اس کے لیے سجدہ میں گر جاؤں گا تو مجھے کہا جائے گا: ’’اپنا سر اٹھائیے! اور کہیئے ! آپ کی سنی جائے گی اور مانگیے ! آپ کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کیجیئے ! آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی‘‘ تو میں کہوں گا کہ جس شخص نے کہا: لا الہ الا اللہ کہا اس کے بارے میں شفاعت کی اجازت دے دے! تو مجھے کہا جائے گا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے مجھے میری عزت و کبریائی اور عظمت کی قسم ! جس نے کہا: لا الہ الا اللہ کہا میں اسے جہنم سے ضرور بالضر در نکالوں گا۔ اور سلیمان بن حرب کی روایت میں ہے : میری عزت و جلال اور عظمت کی قسم !
مَعبد بن هلالٍ العَنزي ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← الحسن بن علي بن زياد ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ ← أَبُو عَبْد اللَّهِ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter: Remembrance of verses and news mentioned in the attributes that the righteous deserve to be glorified and glorified by himself except for what we mentioned in the chapter · Hadith 22
