الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي مُرْتَكِبِي الْكَبَائِرِ · حديث 148
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ بِلَالٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ الْمَكِّيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، (ح) . وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ فَقَالَ: بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا، وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ، وَقَالَ [ص:187]: فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ
ہمیں ابو طاہر محمد بن محمد فقیہ نے خبر دی کہا ہمیں ابو حامد احمد بن محمد بن یحییٰ بن بلال نے خبر دی کہا ہم سے یحییٰ بن ربیع المکی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا پھر مصنف دوسری سند کی طرف پلٹے اور کہا ہمیں ابو زکریا بن ابو اسحاق اور ابو بکر بن حسن نے ہمیں خبر دی دونوں نے کہا: ہم سے ابو العباس محمد بن یعقوب نے خبر دی کہا ہمیں ربیع بن سلیمان نے خبر دی کہا ہمیں امام شافعی نے خبر دی کہا ہمیں سفیان بن عیینہ نے خبر دی وہ زہری سے وہ ابو ادریس سے وہ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا : ہم ایک مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم مجھ سے اس امر پر بیعت کرو کہ تم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نہ چوری کرو اور نہ زنا کرو‘‘ اور ان پر آیت تلاوت کی اور فرمایا : ” تم میں سے جو اس عہد کو پورا کرے گا اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے اور جو اس میں سے کسی چیز کو پہنچا پھر اس کے بدلے اسے سزا دی گئی تو یہ اس کا کفارہ ہو گا اور جو اس میں سے کسی چیز کو پہنچا پھر اللہ نے اس کی پردہ پوشی کی تو وہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے اگر چاہے تو بخش دے چاہے تو عذاب دے‘‘۔
كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ فِي مَجْلِسٍ، ← عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← أَبِي إِدْرِيسَ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الشَّافِعِیُّ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أبو بكر بن الحسن ← أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ الْمَكِّيُّ ← أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ بِلاَلٍ ← أبو طاهر محمد بن محمد الفقيه
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on the words of those committing major commands · Hadith 148
