Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad

by Imam Baihaqee

359 Hadith39 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 56

وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أنا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيًّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ ذَكَرَهُ: «فَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِهِ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ الْفِردَوْسَ؛ فَإِنَّهُ وَسَطُ الْجَنَّةِ وَأَعْلَى الْجَنَّةِ، وَفَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ [ص:114] وَمِنْهُ تَتَفَجَّرُ أَنْهَارُ الْجَنَّةِ»

جنت کے درجات اور جنت الفردوس: ابو عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو بکر بن محمد بن حمدان نے خبر دی کہ محمد بن غالب نے ہم سے بیان کیا کہا ہم سے سعد بن عبدالحمید بن جعفر نے بیان کیا کہا فلیح بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا وہ ہلال بن علی سے وہ عطاء بن یسار سے وہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا:’’ جنت کے سو درجے ہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کر نے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے تیار کیا ہے اتنا جو ہر دو درجوں کے درمیان فاصلہ ہے ایسے ہی ہے جیسے زمین اور آسمان کے درمیان ہے ، پس تم اس سے فردوس کا سوال کرو کیونکہ یہ جنت کا افضل اور اعلیٰ درجہ ہے اس سے اوپر رحمٰن کا عرش ہے اور اس سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں‘‘۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ ← فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ← بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ ← وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 56

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 57

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خُلَيٍّ، ثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَّا قَضَى اللَّهُ الْخَلْقَ كَتَبَ فِي كِتَابٍ فَهُوَ عِنْدَهُ فَوْقَ الْعَرْشِ: إِنَّ رَحْمَتِي غَلَبَتْ غَضَبِي " قَالَ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَالْأَخْبَارُ فِي مِثْلِ هَذَا كَثِيرَةٌ، وَفِيمَا كَتَبْنَا مِنَ الْآيَاتِ دَلَالَةٌ عَلَى إِبْطَالِ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ مِنَ الْجَهْمِيَّةِ أَنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى بِذَاتِهِ فِي كُلِّ مَكَانٍ، وَقَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا [ص:115] كُنْتُمْ} [الحديد: 4] ، إِنَّمَا أَرَادَ بِهِ بِعِلْمِهِ لَا بِذَاتِهِ، ثُمَّ الْمَذْهبُ الصَّحِيحُ فِي جَمِيعِ ذَلِكَ الِاقْتِصَارُ عَلَى مَا وَرَدَ بِهِ التَّوْقِيفُ دُونَ التَّكْيِيفِ. وَإِلَى هَذَا ذَهَبَ الْمُتَقَدِّمُونَ مِنْ أَصْحَابِنَا وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُتَأَخِّرِينَ وَقَالُوا: الِاسْتِوَاءُ عَلَى الْعَرْشِ قَدْ نَطَقَ بِهِ الْكِتَابُ فِي غَيْرِ آيَةٍ، وَوَرَدَتْ بِهِ الْأَخْبَارُ الصَّحِيحَةُ، فَقَبُولُهُ مِنْ جِهَةِ التَّوْقِيفِ وَاجِبٌ، وَالْبَحْثُ عَنْهُ وَطَلَبُ الْكَيْفِيَّةِ لَهُ غَيْرُ جَائِزٍ

رحمت، غضب پر غالب ہے:محمد بن عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو العباس محمد بن یعقوب نے بیان کیا کہا ہم سے محمد بن خالد بن خلی نے بیان کیا کہا ہم سے بشر بن شعیب بن ابی حمزہ نے بیان کیا وہ اپنے باپ سے وہ ابو الزناد سے وہ اعرج سے وہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی آپ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کا فیصلہ فرمایا تو اسے کتاب میں لکھا تو وہ اس کے پاس ہے عرش کے اوپر(اس میں یہ بات بھی ہے کہ) میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔جہمیہ کا رد: استاذ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس بارے میں بہت زیادہ خبریں آئی ہیں اس کے متعلق ہم نے جو آیات لکھی ہیں وہ اس قول کے ابطال پر دلالت کرتی جسے بعض جہمیہ نے گمان فاسد کیا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اپنی ذات کیساتھ ہر جگہ ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان : ترجمہ: وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو۔ (الحدید:4)اس سے تو اس کی مراد یہ ہے کہ وہ اپنے علم سے ہر جگہ ہے نہ کہ اپنی ذات کیساتھ۔ پھر صحیح مذہب ان تمام امور(متشابہات) کے بارے میں اسی بات پر اکتفا کیا جائے گا جس کیساتھ توقیف(شریعت) وارد ہوئی ہے اسکی کیفیت بیان کیے بغیر اور اسی کی طرف ہمارے متقدمین اصحاب گئے ہیں اور وہ جنہوں نے ان کی اتباع کی متاخرین میں سے انہوں نے کہا: عرش پر استواء کے بارے میں کتاب نے متعدد آیات میں بیان کیا اور اس کیساتھ اخبار صحیحہ وارد ہوئی ہیں اور توقیف کی جہت سے اس کا قبول کرنا واجب ہے اور اس کے بارے میں بحث مباحثہ اور اس کی کیفیت کا طلب کرنا جائز نہیں ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَعْرَجِ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← أَبِيهِ ← بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 57

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 58

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ زَيْرَكَ الْيَزْدِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، {الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى} [طه: 5] ، كَيْفَ اسْتَوَى؟ قَالَ: فَأَطْرَقَ مَالِكٌ رَأْسَهُ، حَتَّى عَلَاهُ الرُّحَضَاءُ ثُمَّ قَالَ: الِاسْتِوَاءُ غَيْرُ مَجْهُولٍ، وَالْكَيْفُ غَيْرُ مَعْقُولٍ، وَالْإِيمَانُ بِهِ وَاجِبٌ، وَالسُّؤَالُ عَنْهُ بِدْعَةٌ، وَمَا أَرَاكَ إِلَّا مُبْتَدِعًا، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يَخْرُجَ قَالَ الشَّيْخُ: وَعَلَى مِثْلِ هَذَا دَرَجَ أَكْثَرُ عُلَمَائِنَا فِي مَسْأَلَةِ الِاسْتِوَاءِ وَفِي مَسْأَلَةِ الْمَجِيءِ وَالْإِتْيَانِ وَالنِّزُولِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا} [الفجر: 22] وَقَالَ: {هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُمُ اللَّهُ فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ} [البقرة: 210]

استواء علی العرش کی کیفیت کے متعلق سوال بدعت ہے: ابو بکر احمد بن محمد بن حارث الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو محمد بن حیان نے خبر دی کہا ہم سے ابو جعفر احمد بن زیرک الیزدی نے بیان کیا کہا میں نے محمد بن عمرو ابن النضر النیشاپوری سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ہم امام مالک بن انس رحمہ اللہ تعالیٰ کے پاس تھے تو ایک آدمی آیا اس نے کہا: اے ابو عبداللہ !(اللہ تعالیٰ نے فرمایا) الرحمن علی العرش استویٰ یعنی رحمن نے عرش پر اپنی شان کے لائق استواء فرمایا تو استواء کیسے فرمایا ؟ تو امام مالک اپنا سر جھکایا پھر آپ پر پسینہ آ گیا پھر فرمایا: ”استواء مجہول نہیں ہے(بعض روایات میں آیا ہے کہ استواء مجہول ہے۔12 القادری الشاذلی) اور کیفیت غیر معقول ہے اور اس پر ایمان رکھنا واجب ہے اور اس کے متعلق سوال کرنا بدعت ہے اور میں تمہیں صرف بدعتی سمجھتا ہوں‘‘ پھر آپ نے اسے نکالنے کا حکم دیا۔ اللہ تعالیٰ کے نزول ومجیئت کا مطلب: امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اسی کی مثل استواء کے مسئلہ میں اور آنے اور اترنے کے مسئلے کے بارے میں ہمارے اکثر علماء نے لکھا۔ اللہ تعالیٰ عزوجل نے فرمایا: ترجمہ: اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار ۔(الفجر:22) اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: کا ہے کے انتظار میں ہیں مگر یہی کہ اللہ کا عذاب آئے چھائے ہوئے بادلوں میں اور فرشتے اتریں۔

يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، كَيْفَ اسْتَوَى؟ ← كُنَّا عِنْدَ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فَجَاءَ رَجُلٌ ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ النَّيْسَابُورِيَّ، ← أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ زَيْرَكَ الْيَزْدِيُّ، ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ ← أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 58

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 59

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَنْزِلُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرِ فَيَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ، مَنْ يَسْأَلُنِي [ص:117] فَأُعْطِيَهُ، مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ " قَالَ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الصَّحَابَةِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصْحَابُ الْحَدِيثِ فِيمَا وَرَدَ بِهِ الْكِتَابُ وَالسُّنَّةُ مِنْ أَمْثَالِ هَذَا، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ أَحَدٌ مِنَ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فِي تَأْوِيلِهِ، ثُمَّ إِنَّهُمْ عَلَى قِسْمَيْنِ: مِنْهُمْ مَنْ قَبِلَهُ وَآمَنَ بِهِ وَلَمْ يُؤَوِّلْهُ وَوَكَلَ عِلْمَهُ إِلَى اللَّهِ وَنَفَى الْكَيْفِيَّةَ وَالتَّشْبِيهَ عَنْهُ. وَمِنْهُمْ مَنْ قَبِلَهُ وَآمَنَ بِهِ وَحَمَلَهُ عَلَى وَجْهٍ يَصِحُّ اسْتِعْمَالُهُ فِي اللُّغَةِ وَلَا يُنَاقِضُ التَّوْحِيدَ. وَقَدْ ذَكَرْنَا هَاتَيْنِ الطَّرِيقَتَيْنِ فِي كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ فِي الْمَسَائِلِ الَّتِي تَكَلَّمُوا فِيهَا مِنْ هَذَا الْبَابِ، وَفِي الْجُمْلَةِ يَجِبُ أَنْ يُعْلَمَ أَنَّ اسْتِوَاءَ اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى لَيْسَ بِاسْتِوَاءِ اعْتِدَالٍ عَنِ اعْوِجَاجٍ وَلَا اسْتِقْرَارٍ فِي مَكَانٍ، وَلَا مُمَّاسَّةٍ لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ، لَكِنَّهُ مُسْتَوٍ عَلَى عَرْشِهِ كَمَا أَخْبَرَ بِلَا كَيْفٍ بِلَا أَيْنَ، بَائِنٌ مِنْ جَمِيعِ خَلْقِهِ، وَأَنَّ إِتْيَانَهُ لَيْسَ بِإِتْيَانٍ مِنْ مَكَانٍ إِلَى مَكَانٍ، وَأَنَّ مَجِيئَهُ لَيْسَ بِحَرَكَةٍ، وَأَنَّ نُزُولَهُ لَيْسَ بِنَقْلَةٍ، وَأَنَّ نَفْسَهُ لَيْسَ بِجِسْمٍ، وَأَنَّ وَجْهَهُ لَيْسَ بِصُورَةٍ، وَأَنَّ يَدَهُ لَيْسَتْ بجَارِحَةٍ، وَأَنَّ عَيْنَهُ لَيْسَتْ بِحَدَقَةٍ، وَإِنَّمَا هَذِهِ أَوْصَافٌ جَاءَ بِهَا التَّوْقِيفُ، فَقُلْنَا بِهَا وَنَفَيْنَا عَنْهَا التَّكْيِيفَ، فَقَدْ [ص:118] قَالَ: {لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ} [الشورى: 11] ، وَقَالَ: {وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ} [الإخلاص: 4] ، وَقَالَ: {هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا} [مريم: 65]

ہمیں علی بن محمد بن عبداللہ بن بشران نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے احمد بن سلمان نے بیان کیا کہا سلیمان بن الاشعث پر پڑھا گیا (یہاں سے احمد بن سلمان دوسری سند کی طرف پلٹے اور کہا): ابو علی الروذ باری نے ہمیں خبر دی کہا ابو بکر بن داسہ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو داؤد نے بیان کیا کہا ہم سے قعنبی نے بیان کیا وہ مالک سے وہ ابن شہاب سے وہ ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے وہ ابو عبداللہ الاغر سے وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا جب آخری رات کا ایک تہائی حصہ باقی رہتا ہے پس وہ فرماتا ہے کون مجھے پکارتا ہے کہ میں اسے جواب دوں کون ہے جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے عطا کروں کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اسے بخشش دوں۔ متشابہات کے متعلق اہل سنت کا مؤقف : امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ حدیث صحیح ہے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ایک جماعت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اسے روایت کیا اور محدثین اس بارے میں جس کیساتھ کتاب اور سنت اس کی مثل وارد ہوئی ہے۔ کسی ایک نے بھی صحابہ و تابعین میں سے اس کی تاویل میں کلام نہیں فرمایا۔ اس کی دوقسمیں ہیں:(1): کچھ وہ ہیں جنہوں نے اسے قبول کیا اور اس پر ایمان لائے اور اس کی تاویل نہیں کی اور اس کا علم اللہ تعالیٰ نے حوالے کر دیا اس سے کیفیت وتشبیہ کی نفی کی۔(2): کچھ وہ ہیں جنہوں نے اسے قبول کیا اور اس پر ایمان لائے اور اس کو ایسی توجیہ پر محمول کیا لغت میں جس کا استعمال صحیح ہے اور یہ توحید کے مخالف نہیں ہے۔ ہم نے یہ دونوں طریقے اپنی کتاب ”الاسماء والصفات‘‘ میں ذکر کیے ان مسائل کے بارے میں جن میں کلام کیا گیا اسی باب میں۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس بات کا جاننا واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے استواء فرمایا یہ استواء ٹیڑھے پن سے سیدھا ہونے کیساتھ نہیں نہ ہی کسی مکان میں ٹھہرنا ہے اور نہ ہی اس کا اپنی مخلوق میں سے کسی شے کو چھونا ہے لیکن وہ اپنے عرش پر استواء فرمانے والا ہے بغیر کسی کیفیت وجگہ کے وہ اپنی تمام مخلوق سے جدا ہے ، اس کا آنا ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف آنا نہیں ہے اور اس کی محبیئت(آنا) حرکت کیساتھ نہیں ہے اور اس کا نزول فرمانا منتقل ہونے کیساتھ نہیں ہے اور اس کا ذات جسم نہیں ہے اور اس کا وجہ(چہرہ) کوئی صورت نہیں ہے اور اس کے ید(ہاتھ) عضو نہیں ہے اور اس کی آنکھ پیلی والی نہیں ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ اوصاف جنہیں شریعت لے کر آئی ہے ہم ان کا قول کرتے ہیں اور ان سے کیفیت کی نفی کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: اس جیسا کوئی نہیں۔ (الشورٰی:11) اور اس نے ارشاد فرمایا: ترجمہ :اس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔ (الاخلاص:5) اور فرمایا ترجمہ: کیا اس کے نام کا کوئی دوسرا جانتے ہو۔ (مریم: 65)

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← مَالِكٍ، ← الْقَعْنَبِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ← قُرِئَ عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ← علي بن محمد بن عبد الله بن بشران،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 59

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 60

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: سُئِلَ الْأَوْزَاعِيُّ وَمَالِكٌ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فَقَالُوا: أَمِرُّوهَا كَمَا جَاءَتْ بِلَا كَيْفِيَّةٍ

امام اوزاعی ، امام مالک، امام سفیان ثوری اور امام لیث بن سعد کا متشابہات کے متعلق فتویٰ :محمد بن عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو بکر محمد بن احمد بن بالویہ نے خبر دی کہا ہم سے محمد بن بشر بن مطر نے بیان کیا کہا ہم سے ہیثم بن خارجہ نے بیان کیا کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا کہا : امام اوزاعی ،امام مالک ، امام سفیان ثوری اور امام لیث بن سعد سے ان احادیث کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’ان کا حکم دیا گیا ایسے ہی جیسے وہ آئی ہیں بغیر کسی کیفیت کے‘‘۔

هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فَقَالُوا: أَمِرُّوهَا كَمَا جَاءَتْ بِلَا كَيْفِيَّةٍ ← سُئِلَ الْأَوْزَاعِيُّ وَمَالِكٌ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ، ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 60

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 61

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، سَمِعْتُ أَبَا يَحْيَى الْبَزَّارَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ حَمْزَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ أَبِي الْحَوَارِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يَقُولُ: كُلُّ مَا وَصَفُ اللَّهُ مِنْ نَفْسِهِ فِي كِتَابِهِ فَتَفْسيرُهُ تِلَاوَتُهُ وَالسُّكُوتُ عَلَيْهِ قَالَ الشَّيْخُ: وَإِنَّمَا أَرَادَ بِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ فِيمَا تَفْسِيرُهُ يُؤَدِّي إِلَى تَكْيِيفٍ، وَتَكْيِيفُهُ يَقْتَضِي تَشْبِيهًا لَهُ بِخَلْقِهِ فِي أَوْصَافِ الْحَدَثِ

حضرت امام سفیان بن عینیہ رحمۃ اللہ علیہ کا متشابہات کے بارے میں فتوٰی: محمد بن عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا محمد بن یزید نے ہمیں خبر دی کہا میں نے ابو یحییٰ البزار کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے عباس بن حمزہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے احمد بن ابو الحواری کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے صفیان بن عیینہ کو فرماتے ہوئے سنا: ہر وہ صفت جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اپنے بارے میں بیان فرمایا ہے اس کی تفسیر اس کی تلاوت ہے اور اس پر سکوت کر نالازم ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی ایسی تفسیر جو کیفیت بیان کرنے کی طرف پہنچائے اور اس کی کیفیت بیان کرنا اللہ تعالیٰ کا اپنے مخلوق کے اوصاف حادثہ کا تقاضا کرتا ہے۔

كُلُّ مَا وَصَفُ اللَّهُ مِنْ نَفْسِهِ فِي كِتَابِهِ فَتَفْسيرُهُ تِلَاوَتُهُ وَالسُّكُوتُ عَلَيْهِ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← اَحْمَدُ بْنُ اَبِی الْحَوَارِیِّ ← الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْزَةَ ← أَبَا يَحْيَى الْبَزَّارَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 61

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 62

أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ {هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتشَابِهَاتٌ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ} . قَالَتْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَإِذَا رَأَيْتُمُ [ص:119] الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ فَأُولَئِكَ الَّذِينَ سَمَّى اللَّهُ فَاحْذَرُوهُمْ»

حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا فتویٰ ، متشابہات کے پیچھے پڑنا منع ہے: ابو علی حسین بن محمد روذ باری نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں محمد بن بکر نے خبر دی کہا ابو داؤد نے ہم سے بیان کیا کہا ہم ے قعنبی نے بیان کیا کہا یزید بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا وہ عبداللہ بن ابی ملیکہ سے وہ قاسم بن محمد سے وہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ترجمہ: وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنیٰ رکھتی ہیں وہ کتاب کی اصل ہیں اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے وہ جن کے دلوں میں کجی ہے وہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں گمراہی چاہنے اور اس کا پہلو ڈھونڈھنے کو اور اس کا ٹھیک پہلو اللہ ہی کو معلوم ہے اور پختہ علم والے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے سب ہمارے رب کے پاس سے ہے اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے۔(آل عمران :7) سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو اس کے متشابہ کی پیروی کرتے ہیں تو یہی وہ جن کا اللہ تعالیٰ نے نام لیا ہے پس تم ان سےبچو۔

عَائِشَةَ ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ ← يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ← الْقَعْنَبِيُّ ← أَبُو دَاوُدَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ← أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 62

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الِاسْتِوَاءِ · حديث 63

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ الْقَفَّالُ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: قَالَ لِي مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: لَا يُقَالُ لِلْأَصْلِ لِمَ، وَلَا كَيْفَ قَالَ الشَّيْخُ: وَقَالَ فِي رِوَايَةِ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْهُ: الْأَصْلُ كِتَابٌ، أَوْ سُنَّةٌ، أَوْ قَوْلُ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ إِجْمَاعُ النَّاسِ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ، فَذَكَرَهُ

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا متشابہات کے متعلق فتوٰی: ابو عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا مجھ سے ابو بکر محمد بن علی الفقیہ القفال نے بیان کیا کہا ہم سے عمر بن محمد بن بجیر نے بیان کیا کہا ہم سے یونس بن عبدالاعلی نے بیان کیا کہا مجھ سے امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اصل کے بارے میں کیوں اور کیسے نہیں کہا جائے گا‘‘۔ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ربیع بن سلیمان کی امام شافعی سے روایت میں امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی کتاب یا اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت یا بعض اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان یا لوگوں کا اجماع ’’اصل‘‘ ہے۔ ابو عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا عباس محمد بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہار بیع بن سلیمان نے ہمیں خبر دی کہتے ہیں کہ امام شافعی نے فرمایا: پھر یہی بات ذکر کی۔

الشَّافِعِيُّ، فَذَكَرَهُ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← فِي رِوَايَةِ الرَّبِيعِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْهُ: الْأَصْلُ كِتَابٌ، أَوْ ← الشَّيْخُ ← لِي مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ لَا يُقَالُ لِلْأَصْلِ لِمَ، وَلَا كَيْفَ ← یُوْنُسُ بْنُ عَبْدِ الْاِعْلٰی ← عمر بن محمد بن بجیر ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ الْقَفَّالُ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of saying in the straight case · Hadith 63

All Chapters
1. Book
    3. The door of the names of Allah and His attributes attributed His names Almighty exalted God Almighty said: {And Allah the Most Beautiful Names, invite them and leave who is notably in the names Sadzon what they do} [norms: 180], and said: {Say claimed God4. Chapter on the meanings of names that we have narrated by means of brevity5. Chapter for self-description, adjective, verb6. Chapter: Remembrance of verses and news mentioned in the attributes that the righteous deserve to be glorified and glorified by himself except for what we mentioned in the chapter7. The chapter on the mention of verses and news mentioned in the attributes of superfluous ones8. Chapter on Recalling Verses and News Came in the Proof of the Attribute of a Face, Hands and an Eye9. Chapter on stating the form of the verb10. The chapter on saying in the Qur’an11. Chapter of saying in the straight case12. Chapter of the saying in affirming the vision of God, glory and glory in the Hereafter13. Chapter on Saying on Faith in Destiny14. The chapter on saying in the creation of verbs15. Chapter on saying about guidance and misguidance16. Chapter on the saying about the actions of a servant taking place according to the will of God, glory and majesty17. Chapter on the saying of children that they are born due to the nature of Islam18. Chapter of saying in the future and in the future19. The chapter on words in faith20. Chapter on the words of those committing major commands21. Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell22. The door of faith Tell him what, the Messenger of Allah peace be upon him in the angels of God and his books and his messengers and resurrection after death and the account balance and Heaven and Hell and they Makhluguetan Mdan to their parents and tell h
23. Chapter of faith in the torment of the grave We seek refuge with God from the torment of the grave and from the torment of the fire
24. Chapter of observing the Sunnah and avoiding heresy
25. Chapter forbidding sitting with people of innovation and calling them
26. Chapter: The Governor does not take into account the matter of the flock
27. The door to obedience to rulers, to the necessity of congregation, to denial of the denounced by his tongue or to his hatred of his heart and patience in his heart
28. Chapter: Knowing what the believers are entrusted with reasoning, doing, and giving from themselves, their money, and their dependence on them
29. Chapter on Saying Proof of the Prophethood of Muhammed the Al-Mustafa, may God bless him and grant him peace
30. Season:
31. Chapter on the words of dignities of guardians
32. Chapter about the Companions of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family, and my satisfaction with them
33. Chapter of Saying About the People of the House of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family and his wives
34. Chapter of naming the ten people for whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, testified about what was narrated in Heaven
35. Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time
36. Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs
37. Chapter of the Muslims meeting on the pledge of allegiance to Abu Bakr al-Siddiq and their restriction of his imamate
38. Chapter: Abi Bakr Omar Ibn Al-Khattab, may God be pleased with them
39. Chapter of the depreciation of Othman bin Affan, may God be pleased with him
40. Chapter: Abi al-Hassan’s Istiklaf Ali ibn Abi Talib ibn Abd al-Muttalib ibn Hashem, may God be pleased with him