الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الْإِيمَانِ · حديث 132
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ: نا أَبُو عَامِرٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ} [البقرة: 143] وَرَوَاهُ أَيْضًا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ أَتَمُّ مِنْهُ [ص:176]، وَفِي هَذَا دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّهُ سَمَّى صَلَاتَهُمْ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ إِيمَانًا، وَإِذَا ثَبَتَ ذَلِكَ فِي الصَّلَاةِ ثَبَتَ ذَلِكَ فِي سَائِرِ الطَّاعَاتِ، وَقَدْ سَمَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الطُّهُورَ إِيمَانًا فَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ «الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ»
محمد بن عبداللہ الحافظ اور محمد بن موسیٰ نے ہمیں خبر دی دونوں نے کہا ہم سے ابو العباس محمد بن یعقوب نے بیان کیا کہا ابراہیم بن مرزوق نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو عامر نے خبر دی وہ اسرائیل سے وہ سماک سے وہ عکرمہ سے وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے آپ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: آپ کا کیا خیال ہے ان لوگوں کے متعلق جو وفات پاگئے اور وہ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے؟ تو اللہ تعالیٰ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی:وَمَا اللہُ لِیُضِیْعَ اِیْمٰنَکُمْ (البقرة:143) ترجمہ: اللہ کی یہ شان نہیں کہ تمہارا ایمان ضائع کرے۔ حضرت براء بن عاذب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اسے اس سے مکمل روایت کیا ہے۔ اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کو ایمان کا نام دیا ہے جب یہ ایمان میں ثابت ہو گیا تو تمام طاعات میں ثابت ہو گیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طہارت کو بھی ایمان کا نام دیا ہے چنانچہ حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : طہارت ایمان کا حصہ ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← سِمَاكٍ، ← اِسْرَائِیْلُ ← أَبُو عَامِرٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← محمد بن عبد الله الحافظ ومحمد بن موسى
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on words in faith · Hadith 132
