الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ: مَا عَلَى الْوَالِي مِنْ مُرَاعَاةِ أَمْرِ الرَّعِيَّةِ · حديث 231
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ , أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ , ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ , حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ، عَادَ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ , فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ: إِنِّي مُحَدِّثُكَ بحَدِيثٍ لَوْلَا أَنِّي فِي الْمَوْتِ لَمْ أُحَدِّثْكَ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ أَمِيرٍ يَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ , ثُمَّ لَا يَجْهَدُ لَهُمْ وَلَا يَنْصَحُ إِلَّا لَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمُ الْجَنَّةَ
حکمران جنت میں کب جائیں گے: ابو الحسین بن بشران نے ہمیں خبر دی کہا ابو جعفر محمد بن عمرو الرزاز نے ہمیں خبر دی کہا عبدالرحمٰن بن محمد بن منصور نے ہم سے بیان کیا کہا معاذ بن ہشام نے ہم سے بیان کیا کہا مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا وہ قتادہ سے وہ ابو الملیخ سے راوی کہ عبیداللہ بن زیاد نے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیماری میں عیادت کی تو انہیں حضرت معقل نے فرمایا : میں تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں اگر میں قریب المرگ نہ ہوتا تو تجھ سے یہ بیان نہ کرتا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو بھی مسلمانوں کے معاملے کا امیر بنتا ہے پھر وہ ان کے لیے نہ کوشش کرتا ہے نہ خیر خواہی مگر ان کیساتھ وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا‘‘۔
قَتَادَةَ ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter: The Governor does not take into account the matter of the flock · Hadith 231
