Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad

by Imam Baihaqee

359 Hadith39 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 156

أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْهَانَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ قَالُوا: أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ شَفِيعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ لَمَنْ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَا مَعَهُ مُصَدِّقٌ غَيْرُ وَاحِدٍ»

قیامت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے پہلے شفیع ہوں گے: ابو علی حسین بن محمد الروذ باری اور ابو عبید حسین بن عمر بن برہان اور ابو الحسین بن الفضل القطان اور ابو محمد العسکری نے ہمیں خبر دی سب نے کہا اسماعیل بن محمد الصفار نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے حسن بن عرفہ نے بیان کیا کہا ہم سے قاسم بن مالک المزنی نے بیان کیا وہ مختار بن فلفل سے وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا تمام انبیاء کرام سے سب سے زیادہ میرے پیروکار ہوں گے قیامت کے دن کچھ وہ انبیاء قیامت کے دن آئیں گے جن کیساتھ صرف ایک ہی تصدیق کرنے والا ہو گا‘‘۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، ← الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو مُحَمَّدٍ السُّكَّرِيُّ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْهَانٍ ← أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 156

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 157

حَدَّثَنَا الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ، وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ وَمُشَفَّعٍ وَلَا فَخْرَ»

رسولوں کے قائد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ہم سے امام ابو الطیب سہل بن محمد بن سلیمان اور ابو عبداللہ الحافظ اور ابو طاہر الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو العباس محمد بن یعقوب نے بیان کیا کہا ہمیں محمد بن عبداللہ بن عبد الحکم نے خبر دی کہا ہم سے اسحاق بن بکر بن مضر نے بیان کیا وہ اپنے باپ سے وہ جعفر بن ربیعہ سے وہ صالح بن عطاء بن خباب سے وہ عطاء بن ابی رباح سے وہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” میں تمام رسولوں کا قائد ہوں اس پر کوئی فخر نہیں ، میں تمام نبیوں کو ختم کرنے والا ہوں اس پر کوئی فخر نہیں ، میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں اور جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اس پر مجھے کوئی فخر نہیں‘‘۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← صالح بن عطاء بن خباب، ← جَعْفَرِ بْنِ رَبِیعَۃَ، ← أَبِيهِ ← إسحاق بن بكر بن مضر ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← الْإِمَامُ أَبُو الطِّيبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 157

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 158

أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةً قَدْ دَعَا بِهَا فِي أُمَّتِهِ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي» . وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَقِيلٍ وَغَيْرُهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہر نبی کی ایک دعا: ابو محمد بن یوسف اصبہانی نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو سعید بن الاعرابی نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے حسن بن محمد الزعفرانی نے بیان کیا کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا وہ قتادہ سے وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے جس کو وہ اپنی امت کے بارے میں کرتا ہے اور میں نے اپنی دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لیے بچا کر رکھا ہے‘‘۔اسی کے معنی میں حضرت ابی بن کعب ، حضرت ابو ہریرہ ، حضرت عبدالرحمٰن بن عقیل وغیر ہم رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ← أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 158

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 159

أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُجْمَعُ [ص:193] الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَهُمُّونَ ذَلِكَ الْيَوْمَ فَيَقُولُونَ: لَوِ اسْتَشْفَعْنَا عَلَى رَبِّنَا يُرِيحُنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ لَهُ يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُو النَّاسِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَعَلَّمَكَ أَسْمَاءَ كُلِّ شَيْءٍ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّنَا حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا، فَيَقُولُ لَهُمْ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ وَلَكِنِ ائْتُوا نُوحًا أَوَّلَ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى الْأَرْضِ فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ وَلَكِنِ ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ خَليلَ الرَّحْمَنِ، فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ لَهُمْ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطَايَاهُ الَّتِي أَصَابَ وَلَكِنِ ائْتُوا مُوسَى عَبْدًا آتَاهُ اللَّهُ تَعَالَى التَّوْرَاةَ وَكَلَّمَهُ تَكْلِيمًا فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَقُولُ لَهُمْ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ وَلَكِنِ ائْتُوا عِيسَى رَوْحَ اللَّهِ وَكَلِمَتَهُ فَيَقُولُ لَهُمْ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَلَكِنِ ائْتُوا مُحَمَّدًا عَبْدًا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَيَأَتُونَنِي فَأَنْطَلِقُ مَعَهُمْ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ لَهُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يَقُولُ لِي: يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ سَلْ تُعْطَهُ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَحْمَدُهُ بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا ثُمَّ أَحُدُّ لَهُمْ حَدًّا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ أَرْجِعُ الثَّانِيَةَ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيَأْذَنُ لِي فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ لَهُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا، ثُمَّ أَحُدُّ لَهُمْ حَدًّا ثَانِيًا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ أَرْجِعُ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ وَقَعْتُ لَهُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يَقُولُ لِي: يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، فَأَحْمَدُ رَبِّي بِمَحَامِدَ عَلَّمَنِيهَا ثُمَّ أَحُدُّ لَهُمْ حَدًّا ثَالِثًا فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ حَتَّى أَرْجِعَ فَأَقُولُ: يَارَبِّ مَا بَقِيَ إِلَّا مَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلودُ أَوْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ. وَرَوَى حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ بِطُولِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَغَيْرُهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قیامت کے دن لوگوں کا مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کی بارگاہوں میں شفاعت کے لیے حاضر خدمت ہونا: ابو الحسن علی بن محمد بن علی المقریٔ نے ہمیں خبر دی کہا حسن بن محمد ابن اسحاق نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے یوسف بن یعقوب القاضی نے بیان کیا کہا ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہا ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:” قیامت کے دن مؤمنوں کو جمع کیا جائے گا وہ اس دن قیامت کی پریشانی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے وہ کہیں گے کاش کوئی ہمارے رب سے ہماری شفاعت کرے کہ وہ ہمیں ہماری اس جگہ سے راحت دے تو وہ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے : اے آدم! آپ تمام لوگوں کے باپ ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دست قدرت سے پیدا فرمایا اور آپ کے لیے اپنے فرشتوں سے سجدہ کروایا اور آپ کو ہر شے کے نام سکھائے تو آپ ہماری ہمارے رب سے شفاعت کیجئے ! تاکہ وہ ہمیں اس جگہ سے راحت دے دے !حضرت آدم انہیں فرمائیں گے میرا یہ منصب نہیں اوران سے جو(اجتہادی) خطا ہوئی تھی وہ انہیں یاد دلائیں گے(فرمائیں گے) تم حضرت نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ! یہ سب سے پہلے رسول ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے زمین کی طرف مبعوث فرمایا ہے تو وہ لوگ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو حضرت نوح انہیں فرمائیں گے میرا یہ منصب نہیں ہے اور آپ سے جو لغزش سرزد ہوتی تھی وہ انہیں یاد دلائیں گے اور فرمائیں گے تو حضرت ابراہیم رحمن کے خلیل کے پاس جاؤ! وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے(اور یہی عرض کریں گے) تو حضرت ابراہیم انہیں فرمائیں گے : میرا یہ مقام نہیں اور آپ سے جو لغزش سرزد ہوئی تھی اسے آپ لوگوں کو یاد دلائیں گے اور فرمائیں گے تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ !وہ اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے تورات عطافرمائی اور ان سے کلام فرمایا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو حضرت موسیٰ انہیں فرمائیں گے میرا یہ مقام نہیں اور ان سے جو لغزش سرزد ہوئی تھی اس کی یاد دلائیں گے اورفرمائیں گے تم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس چلے جاؤ!(وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور یہی شفاعت کے متعلق عرض کریں گے) تو حضرت عیسیٰ ان سے فرمائیں گے میرا یہ منصب نہیں تم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چلے جاؤ وہ اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے اگلی پچھلی ظاہری لغزشوں کی بھی مغفرت فرما دی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” پھر وہ میرے پاس آئیں گے میں ان کیساتھ چلوں گا پھر میں اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا تو مجھے اجازت دی جائے گی تو جب میں اپنے رب کو دیکھوں گا تو اس کے لیے سجدے میں گر جاؤں گا تو جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا مجھے اس حال میں رہنے دے گا پھراللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! اپنا سر اٹھائیے مانگئے دیا جائے گا شفاعت کیجئے شفاعت قبول کی جائے گی پھر میں ایسے محامد کیساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا پھر لوگوں کے لیے حد مقرر کی جائے گی پھر انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا پھر میں دوبارہ لوٹوں گا اور اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا وہ مجھے اجازت دے گا تو جب میں اپنے رب کو دیکھوں گا تو اس کے لیے سجدے میں گر جاؤں گا تو جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا مجھے اس حال میں رہنے دے گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد ! اپنا سر اٹھائے مانگئے دیا جائے گا شفاعت کیجیے شفاعت قبول کی جائے گی پھر میں ایسے محامد کیساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا پھر لوگوں کے لیے حد مقرر کی جائے گی دوسری بار پھر انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا پھر میں لوٹوں گا اور اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا وہ مجھے اجازت دے گا تو جب میں اپنے رب کو دیکھوں گا تو اس کے لیے سجدے میں گر جاؤں گا تو جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا مجھے اس حال میں رہنے دے گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے مانگئے دیا جائے گا شفاعت کیجیے شفاعت قبول کی جائے گی پھر میں ایسے محامد کیساتھ اللہ تعالیٰ کی حمد کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا پھر لوگوں کے لیے حد مقرر کی جائے گی تیسری بار پھر انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا حتٰی کہ میں پھر لوٹوں گا اور کہوں گا : اے رب ! صرف وہی جہنم میں رہ گئے ہیں جن پر جہنم کی ہمیشگی واجب ہو چکی ہے یا جنہیں قرآن نے روک لیا ہے‘‘۔حضرت ابو ہریرہ اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے طویل حدیث شفاعت روایت کی ہے۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 159

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 160

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، وَهِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً» . قَالَ هِشَامٌ: ذَرَّةً، وَقَالَ شُعْبَةُ: دُرَّةً. قَالَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: رِوَايَةُ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ أَصَحُّ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ

ابو بکر محمد بن حسن بن فورک نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں عبداللہ بن جعفر نے خبر دی کہا ہم سے یونس بن حبیب نے بیان کیا کہا ہم سے ابو داؤد الطیالسی نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ اور ہشام نے بیان کیا وہ قتادہ سے وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اس شخص کو دوزخ سے نکالا جائے گا جس نے کہا لا الہ الا اللہ اور جس کے دل میں جَو کے دانے کے وزن کے برابر بھی خیر ہو اور اس شخص کو دوزخ سے نکالا جائے گا جس نے کہا لا الہ الا اللہ اور جس کے دل میں گندم کے دانے کے وزن کے برابر بھی خیر ہو‘‘۔ حدیث کے راوی ہشام نے ’’ذرۃ‘‘ کا لفظ کہا اور شعبہ نے ’’درۃ‘‘ کہا شیخ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہشام الدستوائی کی روایت زیادہ صحیح ہے سعید بن ابی عروبہ نے ایسے ہی کہا۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَۃُ، وَھِشَامٌ ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 160

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 161

أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ، ثنا أَبُو رَجَاءٍ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال: «يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيِّينَ»

ابو عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ابو بکر بن سلمان الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو داؤد سلیمان بن الاشعث اور اسماعیل بن اسحاق نے بیان کیا دونوں نے کہا: ہم سے مسدد نے بیان کیا کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا وہ حسن بن ذکوان سے روایت کرتے ہیں کہا ہم سے ابو رجاء نے بیان کیا کہا مجھ سے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ایک قوم محمد پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کی وجہ سے دورزخ سے نکالی جائے گی انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا تو وہ(اہل جنت) ان کا جہنمی نام رکھیں گے‘‘۔

يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ النَّارِ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُسَمَّوْنَ الْجَهَنَّمِيِّينَ ← النَّبِيِّ ← عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← أَبُو رَجَاءٍ، ← الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← مُسَدَّدٌ ← أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثِ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ← أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 161

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 162

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، (ح) . وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ بِأُذُنَيَّ، هَاتَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُخْرِجُ قَوْمًا مِنَ النَّارِ فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ» وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَزَادَ فِيهِ «بِالشَّفَاعَةِ»

ابوحمد عبداللہ بن یوسف الاصبہانی نے ہم سے بیان کیا کہا ابو سعید بن الاعرابی نے ہمیں خبر دی یہاں سے امام بیہقی دوسری سند کی طرف راجع ہوئے اور فرمایا : ابو الحسین علی بن محمد بن عبداللہ بن بشران نے بغداد میں ہمیں خبر دی کہا ہمیں اسماعیل بن محمد الصفار نے خبر دی دونوں(یعنی ابن الاعرابی اور ابن الصفار نے) نے کہا ہم سے سعدان بن نصر نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا انہوں نے عمر سے سنا کہا میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا : میں نے ان دونوں کانوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ ایک قوم کو جہنم سے نکالے گا پھر انہیں جنت میں داخل کرے گا‘‘۔ اس کو حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے روایت کیا اور اس میں میں اضافہ کیا:’’ شفاعت کے ذریعے‘‘۔

سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أبو الحسين علي بن محمد بن عبد الله بن بشران ← أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 162

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 163

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ بِهَمْدَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْكَسَائِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ الْفَقِيرُ، قَالَ: كُنْتُ قَدْ شَغَفَنِي رَأْيٌ مِنْ رَأْيِ الْخَوَارِجِ وَكُنْتُ رَجُلًا شَابًّا قَالَ: فَخَرَجْنَا فِي عِصَابَةٍ ذَوِي عَدَدٍ نُرِيدُ أَنْ نَحُجَّ، ثُمَّ نَخْرُجُ عَلَى النَّاسِ فَمَرَرْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَإِذَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا إِلَى سَارِيَةٍ وَإِذَا هُوَ قَدْ ذَكَرَ الْجَهَنَّمِيِّينَ قَالَ: قُلْتُ: يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ مَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُونَ، وَاللَّهُ يَقُولُ {إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ} [آل عمران: 192] وَ {كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا} [السجدة: 20] وَمَا هَذَا الَّذِي تَقُولُونَ؟ قَالَ: فَقَالَ لِي: أَيْ بُنَيَّ، أَتَقْرأُ الْقُرْآنَ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَ بِمَقَامِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَحْمُودِ الَّذِي يَبْعَثُهُ اللَّهُ فِيهِ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَهُوَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي يُخْرِجُ اللَّهُ بِهِ مَنْ يُخْرِجُ مِنَ النَّارِ، قَالَ [ص:196]: ثُمَّ نَعَتَ وَضْعَ الصِّرَاطِ وَمَرَّ النَّاسِ عَلَيْهِ فَأَخَافُ أَنْ لَا أَكُونَ حَفِظْتَ ذَاكَ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ زَعَمَ أَنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَ أَنْ يَكُونُوا فِيهَا، قَالَ: فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمْ عِيدَانُ السَّمَاسِمِ فَيَدْخُلُونَ نَهَرًا مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَيَغْتَسِلُونَ فِيهِ قَالَ: فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمُ الْقَرَاطِيسُ الْبِيضُ قَالَ: فَرَجَعْنَا فَقُلْنَا: وَيْحَكُمْ تَرَوْنَ هَذَا الشَّيْخَ يَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجِعْنَا فَلَا وَاللَّهِ مَا خَرَجَ مِنَّا إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ " قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللَّهُ: فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي هَذَا الْبَابِ بَيَانُ حَالِ مَنْ يَبْقَى فِي النَّارِ وَمَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقریر سن کر کئی خارجی تائب ہو گئے: ہمیں ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ الحافظ نے خبر دی کہا ہمیں ابو جعفر احمد بن عبید الحافظ نے حمدان میں خبر دی کہا ہم سے ابراہیم بن حسین الکسائی نے بیان کیا کہا ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا کہا ہم سے ابو عاصم الثقفی محمد بن ابو ایوب نے بیان کیا کہا مجھ سے یزید الفقیر نے بیان کیا کہا کہ میری رائے خوارج کی رائے سے مل گئی اور میں جوان آدمی تھا کہا ایک عدد والی جماعت کیساتھ ہم حج کر نے پھر لوگوں سے ملنے کے ارادے سے نکلے تو جب ہم مدینہ پاک سے گزررہے تھے کہ وہاں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک ستون کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان فرما رہے تھے اچانک آپ نے جہنمیوں کا تذکرہ کیا ، یزید فقیر نے کہا کہ میں نے عرض کی : اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحب! آپ یہ کیا بیان کر رہے ہیں؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَہٗ (آل عمران:192) ترجمہ: بے شک جسے تو دوزخ میں لے جائے اسے ضرور تو نے رسوائی دی۔کُلَّمَا اَرَادُوَْا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْھَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْھَا (الحج:22) ترجمہ: جب گھٹن کے سبب اس سے نکلنا چاہیں گے پھر اسی میں لوٹا دیے جائیں گے۔ اور آپ جو کہتے ہو وہ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے فرمایا: اے بیٹے ! کیا توقرآن پڑھتا ہے؟ کہتے ہیں میں نے کہا: جی ہاں آپ نے فرمایا : تو کیا تو نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام محمود کو سنا ہے جس میں اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث فرمائے گا؟ کہتے ہیں میں نے کہا: جی ہاں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: یہ وہ مقام محمود ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو دوزخ سے نکالے گا کہتے ہیں پھر آپ نے پل صراط رکھنے اور اس پر لوگوں کے گزرنے کی کیفیت بیان کی تو مجھے خوف ہوا کہ میں نے اسے(اچھی طرح) یاد نہ رکھ سکا علاوہ ازیں آپ نے فرمایا : ایک قوم کو جہنم کی آگ میں داخل ہونے کے بعد نکالا جائے گا فرمایا: پھر وہ جہنم سے نکلیں گے گویا کہ وہ آبنوس کی جلی ہوئی لکڑی ہیں پھر انہیں جنت کی نہروں میں سے ایک نہر میں داخل ہوں گے پھر وہ اس میں غسل کریں گے فرمایا: وہ اس نہر سے سفید کاغذ کی طرح نکلیں گے یزیدفقیر نے کہا پھر ہم لوٹے ہم نے کہا : (اے خوارج!) تم پر افسوس ہے تم یہ گمان کرتے ہو کہ یہ شیخ یعنی سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ باندھ رہے ہیں(معاذ اللہ تعالیٰ) پھر ہم لوٹ آئے پس اللہ کی قسم ! ہم میں سے صرف ایک آدمی ہی نکلا(یعنی صرف ایک آدمی ہی خار جی رہا باقی سب نے توبہ کر لی)۔ شیخ امام بیہقی رحم اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس باب میں حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں ان افراد کے حال کا بیان ہے جو جہنم میں باقی رہیں اور جو جہنم سے نکل آئیں گے۔

يَزِيدَ الْفَقِيرِ ← أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أَيْوبِ. ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْكِسَائِيُّ ← أبو جعفر أحمد بن عبيد الحافظ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 163

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 164

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، أنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ثنا أَبُو مَسْلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا فَإِنَّهُمْ لَا يَمُوتُونَ فِيهَا وَلَا يَحْيَوْنَ، وَلَكِنَّ أُنَاسًا تُصِيبُهُمُ النَّارُ بِذُنُوبِهِمْ حَتَّى إِذَا كَانُوا فَحْمًا أُذِنَ فِي الشَّفَاعَةِ فَجِيءَ بِهِمْ ضَبَائِرَ ضَبَائِرَ فَبُثُّوا عَلَى أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ثُمَّ قِيلَ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ أَفِيضُوا عَلَيْهِمْ مِنَ الْمَاءِ قَالَ: فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الْحِبَّةِ تَكُونُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ "

کچھ لوگ جہنم میں کوئلہ بن جائیں گے پھر شفاعت کی اجازت ملے گی: ہم سے عبداللہ بن یوسف اصبہانی نے بیان کیا کہا ہمیں ابو بکر محمد بن حسین القطان نے خبر دی کہا ہمیں علی بن حسین بن ابو عیسیٰ نے خبر دی کہا ہمیں عبد اللہ بن ولید العدنی نے خبر دی کہا ہمیں ابراہیم بن طہمان نے خبر دی کہا ہم سے ابو سلمہ نے بیان کیا وہ ابو نضرہ سے وہ حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ بہر حال اہل جہنم تو وہی اس کے اہل ہیں کیونکہ وہ اس میں نہ مریں گے نہ زندہ رہیں گے لیکن کچھ لوگوں کو جہنم کی آگ ان کے گناہوں کی وجہ سے پہنچے گی حتٰی کہ وہ جب جل کر کوئلہ ہو جائیں گے ان کے متعلق شفاعت کی اجازت دی جائے گی تو انہیں متفرق جماعتوں میں لایا جائے گا تو انہیں جنت کی نہروں میں ڈالا جائے گا پھر کہا جائے گا اے اہل جنت ! ان پر پانی ڈالو! تو وہ اس طرح اگیں گے جس طرح وادی کے بہاؤ کی مٹی میں دانہ اگتا ہے‘‘۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← أَبُو مَسْلَمَةَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 164

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 165

وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا [ص:197]: أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ فَذَكَرَ حَدِيثَ الرُّؤْيَةِ كَمَا سَبَقَ ذِكْرُهُ، وَذَكَرَ قِصَّةَ الْمُنَادِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَسُجُودَ مَنْ سَجَدَ قَالَ: ثُمَّ يُضْرَبُ الجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ، قُلْنَا: وَمَا الْجِسْرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا؟ قَالَ: دَحْضٌ مَزِلَّةٌ لَهُ كَلَالِيبُ وَخَطَاطِيفُ وَحَسَكٌ يَكُونُ بِنَجْدٍ عَقِيفًا يُقَالُ لَهُ السَّعْدَانُ فَيَمُرُّ الْمُؤْمِنُونَ كَلَمْحِ الْبَرْقِ، وَكَالطَّيْرِ وَكَالطَّرْفِ، وَكَأَجَاوِيدِ الْخَيْلِ، وَكَالرَّاكِبِ، فَمُرْسَلٌ، وَمَخْدُوشٌ وَمُكَرْدَسٌ ". قَالَ أَبُو حَامِدٍ: إِنَّمَا هُوَ مُكَرْدَسٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أَحَدُكُمْ بِأَشَدَّ مُنَاشَدَةً فِي الْحَقِّ يَرَاهُ مُمْضِيًا لَهُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي إِخْوَانِهِمْ إِذَا هُمْ رَأَوْا وَقَدْ خَلَصُوا مِنَ النَّارِ يَقُولُونَ: أَيْ رَبَّنَا، إِخْوَانُنَا كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَنَا، وَيَصُومُونَ مَعَنَا وَيَحُجُّونَ مَعَنَا وَيُجَاهِدُونَ مَعَنَا قَدْ أَخَذَتْهُمُ النَّارُ فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَمَنْ عَرَفْتُمْ صُورَتَهُ فَأَخْرِجُوهُ وَيَحْرُمُ صُورَتَهُمْ عَلَى النَّارِ فَيَجِدُونَ الرَّجُلَ قَدْ أَخَذَتْهُ النَّارُ إِلَى قَدَمَيْهِ وَإِلَى أَنْصَافِ سَاقَيهِ وَإِلَى رُكْبَتَيْهِ وَإِلَى حِقْوِهِ فَيُخْرِجُونَ مِنْهَا بَشَرًا كَثِيرًا ثُمَّ يَعُودُونَ فَيَتَكَلَّمُونَ فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ قِيرَاطٍ خَيْرًا فَأَخْرِجُوهُ فَيُخْرِجُونَ بَشَرًا كَثِيرًا ثُمَّ يَعُودُونَ فَيَتَكَلَّمُونَ فَلَا يَزَالُ يَقُولُ ذَلِكَ حَتَّى يَقُولَ: اذْهَبُوا فَأَخْرِجُوا مَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ فَأَخْرِجُوهُ " [ص:198]. وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ: فَإِنْ لَمْ تُصَدِّقُوا فَاقْرَءُوا {إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا} [النساء: 40] فَيَقُولُونَ: أَيْ رَبَّنَا، لَمْ نَذَرْ فِيهَا خَيْرًا، فَيَقُولُ: هَلْ بَقِيَ إِلَّا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ؟ فَيَقُولُ: قَدْ شَفَعَتِ الْمَلَائِكَةُ، وَشَفَعَ النَّبِيُّونَ، وَشَفَعَ الْمُؤْمِنُونَ، فَهَلْ بَقِيَ إِلَّا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ؟ قَالَ: فَيَأْخُذُ قَبْضَةً مِنَ النَّارِ قَالَ فَيُخْرِجُ قَوْمًا قَدْ عَادُوا حُمَمَةً لَمْ يَعْمَلُوا لِلَّهِ عَمَلَ خَيْرٍ قَطُّ، قَالَ: فَيُطْرَحُونَ فِي نَهْرٍ فِي الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ نَهْرُ الْحَيَاةِ فَيَنْبُتُونَ فِيهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ أَلَمْ تَرَوْهَا وَمَا يَلِيهَا مِنَ الظِّلِّ أُصَيْفِرٌ، وَمَا يَلِيهَا مِنَ الشَّمْسِ أُخَيْضِرٌ، قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّكَ كُنْتَ فِي الْمَاشِيَةِ؟ قَالَ: فَيَنْبُتُونَ كَذَلِكَ فَيَخْرُجُونَ أَمْثَالَ اللُّؤْلُؤِ فَيُجْعَلُ فِي رِقَابِهِمُ الْخَوَاتِيمُ ثُمَّ يُرْسَلُونَ فِي الْجَنَّةِ هَؤُلَاءِ الْجَهَنَّمِيُّونَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَخْرَجَهُمُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ بِغَيْرِ عَمَلٍ وَلَا خَيْرٍ قَدَّمُوهُ فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: خُذُوا فَلَكُمْ مَا أَخَذْتُمْ فَيَأْخُذُونَ حَتَّى يَنْتَهُوا، قَالَ: ثُمَّ يَقُولُونَ: لَوْ يُعْطِينَا اللَّهُ مَا أَخَذْنَا، فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَإِنِّي أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِمَّا أَخَذْتُمْ، فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا وَمَا أَفْضَلُ مِمَّا أَخَذْنَا؟ فَيَقُولُ: رِضْوَانِي فَلَا أَسْخَطُ "

کچھ پل صراط کے بارے میں : ہمیں ابو عبداللہ الحافظ اور ابو زکریا بن اسحاق المزنی نے خبر دی دونوں نے کہا ہمیں ابو عبداللہ محمد بن یعقوب الشیبانی نے خبر دی کہا ہم سے ابو احمد محمد بن عبدالوہاب نے بیان کیا کہا ہمیں جعفر بن عون نے خبر دی کہا ہمیں ہشام بن سعد نے خبر دی کہا ہم سے زید بن اسلم نے بیان کیا وہ عطاء بن یسار سے وہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کی : یارسول اللہ !(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کیا ہم قیامت کے دن اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ پھر آپ نے رب تعالیٰ کے دیدار کی حدیث ذکر کی جس کا بیان گزر چکا ہے اور پھر قیامت کے دن کی منادی اور سجدہ کرنے والے کے عہدوں کا ذکر کیا اور فرمایا: پھر جہنم کے اوپر پل رکھا جائے گا کہتے ہیں ہم نے عرض کی یارسول اللہ! ہمارے بارے باپ اور ہماری مائیں آپ پر قربان ہوں یہ پل گیا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ قدموں کے پھسلنے کی جگہ ہے اس میں دندانے اور کانٹے ہوں گے وہ لوہے کے کانٹے سعدان نامی جھاڑی کی طرح ہوں گے پس(کچھ) مؤمن پل سے بجلی چمکنے کی طرح گزریں گے اور (کچھ) پرندوں کی طرح اور (کچھ) آنکھ جھپکلنے کی طرح اور(کچھ) عمدہ گھوڑوں کی طرح اور (کچھ) عام سوار کی طرح اس میں سے گزریں گے چنانچہ یہ صحیح وسالم گزر جائیں گے اور کچھ کانوں سے زخمی ہو کر گزر جائیں گے اور کچھ کے ہاتھ پاؤں باندھ کا گرایا جائے گا۔ ابو حامد نے کہا کہ ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر جہنم کی آگ میں ڈالا جائے گا ، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے وہ مومن جنہوں نے جہنم سے نجات پائی ہو گی وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے۔ جنہیں جہنم میں انہوں نے دیکھا تھا، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس طرح جھگڑا کریں گے جس طرح تم میں سے کوئی بھی اپنے حق کے لیے بھی نہیں کرتا، وہ کہیں گے اے ہمارے رب! یہ ہمارے بھائی ہمارے ساتھ نمازیں پڑھتے تھے، ہمارے ساتھ روزے رکھتے تھے ہمارے ساتھ حج کرتے تھے اور ہمارے ساتھ جہاد کرتے تھے جنہیں جہنم کی آگ نے پکڑ لیا ہے(انہیں جہنم کی آگ سے نجات دے دے!) تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا جاؤ! جن کی تم صورتیں پہچانتے ہو انہیں جہنم سے نکال لو ! ان لوگوں کی صورتوں کو جہنم کی آگ پر حرام کر دیا جائے گا تو وہ ایک آدمی کو پائیں گے جس کے قدموں تک جہنم کی آگ ہو گی اور کچھ کے نصف پنڈلیوں تک اور کچھ کے گھٹنوں تک اور کچھ کی سرین تک آگ نے جلایا ہو گا تو وہ وہاں سے بہت سے لوگوں کو نکالیں گے پھر وہ لوٹیں گے پھر یہی پہلے والی باتیں کریں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جاؤ جس کے دل میں ایک قیراط کے برابر خیر پاتے ہو اسے وہاں سے نکال لو تو وہ بہت سے لوگوں کو وہاں سے نکالیں گے پھر وہ بارگاہ خداوندی میں لوٹیں گے اور یہی سابقہ کلام کریں گے تو مسلسل وہ ایسا فرماتا رہے گا حتٰی کہ فرمائے گا : جس کے دل میں ایک ذرہ برابر بھی خیر ہوا سے بھی وہاں سے نکال لو۔ حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو فرماتے اگر تم اس کی تصدیق نہ کرو تو یہ آیت پڑھو: اِنَّ اللہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَاِنْ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفْھَا وَیُؤْتِ مِنْ لُّدُنْہُ اَجْرًا عَظِیْمًا (النساء:40) ترجمہ: اللہ ایک ذرہ بھر فلم میں فرماتا اور اگر کوئی نیکی ہوا سے دونی کرتا اور اپنے پاس سے بڑا ثواب دیتا ہے۔ پھر وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! ہم نے جہنم میں کچھ بھی خیر نہیں چھوڑی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا :(باقی سب نے شفاعت کر لی ہے اب) صرف ارحم الراحمین ہی باقی رہ گیا ہے فرماتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ جہنم سے ایک مٹھی(اپنی شان کے مطابق اہل جہنم سے) بھرے گا فرماتے ہیں کہ پھر ایک ایسی قوم کو نکالے گا جو جل کر کوئلہ بن چکے ہوں گے جنہوں نے کوئی عمل خیر نہ کیا ہو گا(سوائے ایمان کے) فرماتے ہیں پھر انہیں جنت کی ایک نہر میں ڈال دیا جائے گا جسے نہر حیات(زندگی کی نہر) کہا جاتا ہے اس کی ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے وہ اس میں اس طرح اگیں گے جس طرح وادی کے بہاؤ کی مٹی میں دانہ اگتا ہے کیا تم نے اس پودے کو نہیں دیکھا جو سائے میں ہو کیا وہ زرد ہوتا ہے؟ اور جو سورج کی روشنی میں ہو کیا وہ سبز ہوتا ہے؟ ہم نے عرض کی یارسول اللہ !(یوں معلوم ہوتا ہے) گویا کہ آپ جانوروں کو چراتے رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا : وہ اسی طرح اگیں گے پھر وہ موتیوں کی طرح اس سے نکلیں گے پھر ان کی گردنوں میں سونے کے ہار ڈالے جائیں گے پھر وہ جنت میں جائیں گے(اہل جنت انہیں دیکھ کر کہیں گے) یہ جہنمی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جہنم سے نکالا ہے بغیر کسی عمل و خیر کے جسے انہوں نے آگے بھیجا ہو پھر اللہ عزوجل فرمائے گا تم(جنت میں جو چاہو) لے لو جسے تم لوگے وہ تمہارا ہے وہ اس سے چیزیں لیں گے حتٰی کہ وہ انتہاء کو پہنچ جائیں گے فرماتے ہیں کہ پھر وہ کہیں گے کاش جو ہم نے لیا اللہ تعالیٰ ہمیں وہ دے دے تو اللہ عزوجل فرمائے گا: جو تم نے لیا اس سے افضل میں تمہیں دیتا ہوں وہ کہیں گے اے ہمارے رب! جو ہم نے لیا اس سے افضل کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا وہ میری رضا ہے اب میں ناراض نہیں ہوں گا۔

قُلْنَا ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ← أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ ← [ص:149] ← وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 165

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 166

أَخْبَرَنَا السَّيِّدُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ قَدِ احْتَرَقُوا فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ الْحَيَاةُ فَيَغْتَسِلُونَ فِيهِ فَيَنْضُرُونَ كَمَا يَنْضُرُ الْعُودُ فَيَمْكُثُونَ فِي الْجَنَّةِ حِينًا فَيُقَالُ لَهُمْ: تَشْتَهُونَ شَيْئًا؟ فَيَقُولُونَ [ص:199]: أَنْ يُرْفَعَ عَنَّا هَذَا الِاسْمُ، قَالَ: فَيُرْفَعُ عَنْهُمْ "

السید ابو الحسن محمد بن حسین العلوی نے ہمیں خبر دی کہا ابو حامد بن بلال نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے احمد بن حفص بن عبداللہ نے بیان کیا کہا مجھ سے میری باپ نے بیان کیا کہا مجھ سے ابراہیم بن طہمان نے بیان کیا وہ اعمش سے وہ ابو صالح سے وہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جہنم سے ایک قوم نکالی جائے گی جو جل چکی ہو گی تو انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا پھر انہیں ایک نہر کی طرف لے جایا جائے گا جسے نہر حیات کہا جاتا ہے تو وہ اس میں غسل کریں گے تو وہ تروتازہ ہو جائیں گے جس طرح سرسبز لکڑی ہوتی ہے وہ کچھ وقت جنت میں رہیں گے(اہل جنت انہیں جہنمی کے نام سے پکاریں گے) پھر انہیں کہا جائے گا تم کسی چیز کی خواہش رکھتے ہو؟ تو کہیں گے ہم سے ہما را یہ نام اٹھا لیا جائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں پھر ان سے وہ نام اٹھا لیا جائے گا۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الْاَعْمَشِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلَالٍ ← السيد أبو الحسن محمد بن الحسين العلوي

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 166

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابٌ الْقَوْلُ فِي الشَّفَاعَةِ وَبُطْلَانِ قَوْلِ مَنْ قَالَ بِتَخْلِيدِ الْمُؤْمِنِينَ فِي النَّارِ · حديث 167

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْآدَمِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: هَلْ تُضَارُّونَ فِي الشَّمْسِ لَيْسَ دُونَهَا سَحَابٌ؟ قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَهَلْ تُضَارُّونَ فِي الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَيْسَ دُونَهُ سَحَابٌ؟ قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَإِنَّكُمْ تَرَوْنَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ، يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: مَنْ كَانَ يَعْبُدُ شَيْئًا فَلْيَتْبَعْهُ، قَالَ: فَيَتْبَعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الشَّمْسَ الشَّمْسَ، وَيَتْبَعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الْقَمَرَ الْقَمَرَ، وَيَتْبَعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الطَّوَاغِيتَ الطَّوَاغِيتَ وَتَبْقَى هَذِهِ الْأُمَّةُ «. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الرُّؤْيَةِ ثُمَّ قَالَ» يُضْرَبُ جِسْرُ جَهَنَّمَ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يُجِيزُ، وَدَعْوَى الرُّسُلِ يَوْمَئِذٍ: اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، وَلَهُ كَلَالِيبُ مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ هَلْ رَأَيْتُمْ شَوْكَ السَّعْدَانِ، قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَإِنَّهَا مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَعْلَمُ قَدْرَ عِظَمِهَا إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: فَتَخْطَفُ النَّاسَ بِأَعْمَالِهِمْ فَمِنْهُمُ الْمُوبَقُ بِعَمَلِهِ، وَمِنْهُمُ الْمُخَرْدَلُ، ثُمَّ يَنْجُو حَتَّى إِذَا فَرَغَ اللَّهُ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَ عِبَادِهِ وَأَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ مِنَ النَّارِ مَنْ أَرَادَ أَنْ يَرْحَمَ مِمَّنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَمَرَ الْمَلَائِكَةَ أَنْ يُخْرِجُوهُمْ قَالَ: فَيَعْرِفُونَهُمْ بِعَلَامَةِ آثَارِ السُّجُودِ قَالَ: فَيُخْرِجُونَهُمْ قَدِ امْتَحَشُوا، قَالَ: فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ مِنْ مَاءٍ يُقَالُ [ص:200] لَهُ مَاءُ الْحَيَاةِ فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الْحِبَّةِ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ قَالَ: وَيَبْقَى رَجُلٌ مُقْبِلٌ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّارِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ قَشَّبَنِي رِيحُهَا، وَأَحْرَقَنِي ذَكَاؤُهَا فَاصْرِفْ وَجْهِيَ عَنِ النَّارِ قَالَ: فَلَا يَزَالُ يَدْعُو اللَّهَ فَيَقُولُ: لَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ فَيَقُولُ: لَا وَعِزَّتِكَ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ فَيَصْرِفُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ، ثُمَّ يَقُولُ بَعْدَ ذَلِكَ: قَرِّبْنِي إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ: أَوَلَيْسَ قَدْ زَعَمْتَ أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ فَلَا يَزَالُ يَدْعُو فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: لَعَلِّي إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ، فَيَقُولُ: لَا وَعِزَّتِكَ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ وَيُعْطِي اللَّهَ مِنَ الْعُهُودِ وَالْمَوَاثِيقِ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهُ، قَالَ فَيُقَرِّبُهُ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَإِذَا دَنَا مِنْهَا انْفَهَقَتْ لَهُ الْجَنَّةُ فَلمَّا رَأَى مَا فِيهَا سَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْكُتَ ثُمَّ يَقُولُ: رَبِّ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ فَيَقُولُ: أَوَلَيْسَ قَدْ زَعَمْتَ أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ، أَوَ لَيْسَ قَدْ أَعْطَيْتَ عُهُودَكَ وَموَاثِيقَكَ أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهُ، وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، لَا تَجْعَلْنِي أَشْقَى خَلْقِكَ، فَلَا يَزَالُ يَدْعُو حَتَّى يُؤْذَنَ لَهُ بِالدُّخُولِ فِيهَا فَإِذَا دَخَلَ قِيلَ لَهُ: تَمَنَّ مِنْ كَذَا، فَيَتَمَنَّى، قَالَ: ثُمَّ يُقَالُ: تَمَنَّ مِنْ كَذَا تَمَنَّ مِنْ كَذَا، قَالَ: فَيَتَمَنَّى حَتَّى تَنْقَطِعَ بِهِ الْأَمَانِي فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ " قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَذَلِكَ الرَّجُلُ آخِرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ، قَالَ: وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ جَالِسٌ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ لَا يُغَيِّرُ عَلَيْهِ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِهِ حَتَّى انْتَهَى إِلَى قَوْلِهِ «هَذَا لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ» فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ [ص:201]: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ «هَذَا لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ» فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: حَفِظْتُ «وَمِثْلُهُ مَعَهُ»

ہر بندہ اسی کے پیچھے ہو گا جس کی وہ عبادت کرتا تھا: ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا عبداللہ محمد بن علی بن عبدالحمید الآدمی نے مکہ میں ہمیں خبر دی کہا اسحاق بن ابراہیم الد بری نے ہم سے بیان کیا کہا عبدالرزاق نے ہمیں خبر دی کہا معمر نے ہمیں خبر دی وہ زہری سے وہ عطاء بن یزید اللیثی سے وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟ جب بادل نہ ہوں تو کیا سورج کو دیکھنے میں پریشانی ہوتی ہے؟ صحابہ نے عرض کی نہیں یارسول اللہ! توحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو اسی طرح(بغیر پریشانی کے) دیکھو گے(تشبیہ دیکھنے میں ہے نہ کہ جہت میں۔ 12 القادری الشاذلی) اللہ تعالیٰٰ قیامت کے دن لوگوں کو جمع کرے گا پھر فرمائے گا جو جس کی عبادت کرتا تھا وہ اس کی پیروی کرے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جو سورج کی عبادت کرتا تھا وہ اس کی پیروی کرے گا، جو چاند کی عبادت کرتا تھا وہ چاند کی پیروی کرے گا اور جو شیاطین کی عبادت کرتا تھا وہ شیطان کی پیروی کرے گا اور یہ امت باقی رہ جائے گا پھر دیدار خداوندی کے بارے میں حدیث ذکر کی پھر فرمایا: پھر جہنم کا پل بچھایا جائے گا تو میں سب سے پہلا ہوں گا جو امان میں ہوں گا اور اس دن رسولوں کی پکار اَللّٰھّمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ ہو گی اور اس پل پر سعدان کے کانوں کی طرح کانٹے ہوں گے(حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) کیا تم نے سعدان کے کانٹے دیکھے ہیں ؟ صحابہ کرام نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ !حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس پل کے کانٹے سعدان کے کانٹوں کی طرح ہوں گے مگر ان کانٹوں کی بڑائی کی مقدار اللہ تعالیٰ عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا پس لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے پکڑے جائیں گے ان میں سے کچھ اپنے عمل کی وجہ سے ہلاک ہو جائیں گے اور ان میں سے کچھ کے اعضاء کانٹوں سے کٹے ہوئے ہوں گے پھر وہ نجات پائیں گے حتٰی کہ اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں کے درمیان فیصلے سے فارغ ہو گا اور جولا الہ الا اللہ کی شہادت دیتے ہوں گے ان میں سے جس پر رحم کرنا چاہے گا اس کو جہنم سے نکالنے کا ارادہ فرمائے گا تو وہ فرشتوں کا حکم دے گا کہ وہ انہیں جہنم سے نکالیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : فرشتے آثار سجود کی علامات سے انہیں پہچانیں گے۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں : فرشتے انہیں نکالیں گے وہ جل چکے ہوں گے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: پھر ان پر پانی ڈالا جائے گا جسے حیات کا پانی کہا جاتا ہے وہ اس سے اس طرح اگیں گے جس طرح وادی کے بہاؤ کی مٹی میں دانہ اگتا ہے۔ فرماتے ہیں : اور ایک آدمی باقی رہ جائے گا جس کا منہ جہنم کی آگ کی طرف ہو گا وہ کہے گا : او رب! اس کی بدبو نے مجھے تکلیف پہنچائی اور اس کی تپش نے مجھے جلا دیا تو میرا چہرہ آگ سے پھیر دے فرماتے ہیں کہ وہ مسلسل یہی دعا کرتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: شاید کہ اگر میں تجھے یہ عطا کروں تو تو اس کے علاوہ مجھ سے کوئی سوال نہ کرے؟ وہ کہے گا نہیں، تیری عزت کی قسم میں اس کے علاوہ تجھ سے کچھ بھی نہ مانگوں گا چنانچہ اس کا چہرہ آگ سے پھیر دیا جائے گا پھر وہ اس کے بعد کہے گا(اے رب!) مجھے جنت کے دروازے کے قریب کر دے تو اللہ فرمائے گا: کیا تو نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس(گذشتہ سوال) کے علاوہ مجھ سے کچھ نہیں مانگے گا اے ابن آدم تجھ پر افسوس ہے تو نے کتنی وعدہ خلافی کی پھر وہ مسلسل یہی دعا کرتا رہے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اگر میں تجھے یہ عطا کروں تو، تو اس کے علاوہ مجھ سے کچھ نہ مانگے گا؟ وہ کہے گا نہیں ، تیری عزت کی قسم میں اس کے علاوہ کچھ نہ مانگوں گا اور اللہ تعالیٰ اس سے وعدے اور میثاق لے گا کہ وہ اس کے علاوہ کچھ نہ مانگے کافر ماتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ اسے جنت کے دروزاے کے قریب کر دے گا پھر جب وہ جنت کے قریب ہو گا تو جنت اسے اپنی وسعتوں کے ساتھ نظر آئے گی جب وہ اس میں جو کچھ ہے دیکھے گا جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا وہ خاموش رہے گا پھر وہ کہے گا اے میرے رب مجھے جنت میں داخل کر دے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تم نے نہیں کہا تھا کہ میں اس کے علاوہ کچھ نہ مانگوں گا؟ کیا تو نے اپنے وعدے اور مواثیق اس بات پر نہیں کیئے تھے کہ مجھ سے اس کے علاوہ کچھ نہ مانگے گا ؟ افسوس تجھ پراے ابن آدم ! تو کس قدر وعدہ توڑنے والا ہے، وہ کہے گا : اے رب تو مجھے اپنی مخلوق میں سے سب سے بد بخت نہ بنا پھر وہ مسلسل یہی دعا کرتا رہے گا حتٰی کہ اسے جنت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی پھر جب وہ جنت میں داخل ہو گا تو اسے کہا جائے گا جس کی چاہے خواہش کر پھر وہ خواہش کرے گا فرماتے ہیں : پھر اسے کہا جائے گا جس چیز کی چاہے خواہش کر اتنی اتنی خواہش کر فرماتے ہیں: وہ مختلف چیزوں کی خواہش کرے گا یہاں تک کہ اس کی تمنائیں ختم ہو جائیں گی پھر اسے کہا جائے گا: یہ تیرے لیے ہے اور اسی کی مثل بھی تیرے ساتھ ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: یہ آدمی جنت میں سب سے آخر میں داخل ہو گا اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیساتھ بیٹھے ان کی حدیث سن کر اس میں کچھ بھی تبدیلی نہیں کی یہاں تک جب حضرت ابو ہریرہ اس جملے پر پہنچے کہ ’’یہ تیرے لیے ہے اور اسی کی مثل بھی تیرے ساتھ ہے‘‘ تو حضرت ابو سعید خدری نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’یہ تیرے لیے ہے اور اسی کی مثل دس گناہ بھی‘‘ تو حضرت ابو ہریرہ نے کہا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ’’اور اسی کی مثل بھی تیرے ساتھ ہے“ کے الفاظ یاد کیے ہیں۔

النَّاسُ: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْآدَمِيُّ بِمَكَّةَ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell · Hadith 167

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    3. The door of the names of Allah and His attributes attributed His names Almighty exalted God Almighty said: {And Allah the Most Beautiful Names, invite them and leave who is notably in the names Sadzon what they do} [norms: 180], and said: {Say claimed God4. Chapter on the meanings of names that we have narrated by means of brevity5. Chapter for self-description, adjective, verb6. Chapter: Remembrance of verses and news mentioned in the attributes that the righteous deserve to be glorified and glorified by himself except for what we mentioned in the chapter7. The chapter on the mention of verses and news mentioned in the attributes of superfluous ones8. Chapter on Recalling Verses and News Came in the Proof of the Attribute of a Face, Hands and an Eye9. Chapter on stating the form of the verb10. The chapter on saying in the Qur’an11. Chapter of saying in the straight case12. Chapter of the saying in affirming the vision of God, glory and glory in the Hereafter13. Chapter on Saying on Faith in Destiny14. The chapter on saying in the creation of verbs15. Chapter on saying about guidance and misguidance16. Chapter on the saying about the actions of a servant taking place according to the will of God, glory and majesty17. Chapter on the saying of children that they are born due to the nature of Islam18. Chapter of saying in the future and in the future19. The chapter on words in faith20. Chapter on the words of those committing major commands21. Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell22. The door of faith Tell him what, the Messenger of Allah peace be upon him in the angels of God and his books and his messengers and resurrection after death and the account balance and Heaven and Hell and they Makhluguetan Mdan to their parents and tell h
23. Chapter of faith in the torment of the grave We seek refuge with God from the torment of the grave and from the torment of the fire
24. Chapter of observing the Sunnah and avoiding heresy
25. Chapter forbidding sitting with people of innovation and calling them
26. Chapter: The Governor does not take into account the matter of the flock
27. The door to obedience to rulers, to the necessity of congregation, to denial of the denounced by his tongue or to his hatred of his heart and patience in his heart
28. Chapter: Knowing what the believers are entrusted with reasoning, doing, and giving from themselves, their money, and their dependence on them
29. Chapter on Saying Proof of the Prophethood of Muhammed the Al-Mustafa, may God bless him and grant him peace
30. Season:
31. Chapter on the words of dignities of guardians
32. Chapter about the Companions of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family, and my satisfaction with them
33. Chapter of Saying About the People of the House of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family and his wives
34. Chapter of naming the ten people for whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, testified about what was narrated in Heaven
35. Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time
36. Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs
37. Chapter of the Muslims meeting on the pledge of allegiance to Abu Bakr al-Siddiq and their restriction of his imamate
38. Chapter: Abi Bakr Omar Ibn Al-Khattab, may God be pleased with them
39. Chapter of the depreciation of Othman bin Affan, may God be pleased with him
40. Chapter: Abi al-Hassan’s Istiklaf Ali ibn Abi Talib ibn Abd al-Muttalib ibn Hashem, may God be pleased with him