خلافت نبوت تیس سال ہے: ابو الحسین محمد بن حسین بن محمد بن الفضل القطان نے ہمیں خبر دی کہا عبداللہ بن جعفر بن درستویہ نے ہمیں خبر دی کہا یعقوب بن سفیان نے ہم سے بیان کیا کہا عبداللہ بن موسیٰ نے ہم سے بیان کیا کہا ہم سے حشرج بن نباتہ نے بیان کیا کہا مجھ سے سعید بن جمہان نے بیان کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت سفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد خلافت تیس سال ہو گی پھر اس کے بعد بادشاہت ہو گی‘‘۔ حضرت سفینہ نے فرمایا: تو حضرت ابو بکر حضرت عمر ، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی خلافت شمار کر پس ہم نے شار کی تو تیس سال ہم نے ہائے۔ عبدالوارث بن سعید نے سعید بن جہمان سے متابعت کی۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 314
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَسْمِيَةِ الْخُلَفَاءِ الَّذِينَ نَبَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَتِهِمْ بَعْدَهُ وَعَلَى مُدَّةِ بَقَائِهِمْ · حديث 315
الحافظ ابو عبداللہ نے ہمیں خبر دی کہا ابو العباس محمد بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہا ابراہیم بن مرزوق البصری نے مصر میں ہم سے بیان کیا کہا ہم سے عبدالصمد بن عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا کہا مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا کہا سعید بن ابوجمہان نے بیان کیا کہا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابو عبدالرحمٰن سفینہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’نبوت خلافت تیس سال ہو گی‘‘۔ اور عبدالرحمٰن بن ابو بکر سے روایت کی گئی وہ اپنے باپ سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 315
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَسْمِيَةِ الْخُلَفَاءِ الَّذِينَ نَبَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَتِهِمْ بَعْدَهُ وَعَلَى مُدَّةِ بَقَائِهِمْ · حديث 316
ہر ایک خلیفہ کی مدت خلافت : ابو الحسین بن بشران نے ہمیں خبر دی کہا ابو عمرو بن السماک نے ہمیں خبر دی کہا حنبل بن اسحاق نے ہم سے بیان کیا اور مجھ سے ابو عبداللہ احمد بن محمد حنبل نے بیان کیا کہا ہم سے اسحاق بن عیسیٰ نے بیان کیا وہ ابومعشر سے راوی۔ یہاں سے امام بیہقی دوسری سند کی طرف منتقل ہوئے اورفرمایا: اور ہم سے حنبل نے بیان کیا کہا عاصم بن علی نے ہم بیان کیا کہا ہم سے ابو معشر نے بیان کیا فرمایا : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے(ربیع الاول کے مہینے میں) وصال فرمایا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ربیع الاول کے مہینے میں خلیفہ بنائے گئے اور آپ نے پیر کے دن تیرہ ہجری بائیس جمادی الاخری میں وفات پائی تو آپ کی خلافت دوسال چار ماہ سے دس دن کم ہوئی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تیس ہجری کے اختتام بدھ کے دن ذوالحجہ کی چار راتیں رہتی تھیں تو آپ نے وصال فرمایا تو آپ کی خلافت دس سال چھ مہینے چار دن ہوئی اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعہ کے دن پینتیس ہجری اٹھارہ ذوالحجہ میں شہید ہوئے تو آپ کی خلافت بارہ سال میں بارہ دن کم ہوئی اور حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سترہ رمضان بروز جمعہ چالیس ہجری میں شہید ہوئے تو آپ کی خلافت پانچ سال سے تین مہینے کم ہوئی بعض نے کہادو مہینے کم۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 316
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَسْمِيَةِ الْخُلَفَاءِ الَّذِينَ نَبَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَتِهِمْ بَعْدَهُ وَعَلَى مُدَّةِ بَقَائِهِمْ · حديث 317
آسمانی ڈول: ابو علی حسین بن محمد بن محمد بن علی الروذ باری نے ہمیں خبر دی کہا ابو بکر بن داسہ نے ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو داؤد نے بیان کیا کہا ہم سے محمد بن مثنی نے بیان کیا کہا ہم سے عفان بن مسلم نے بیان کیا کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا وہ اشعث بن عبدالرحمٰن سے وہ اپنے باپ سے وہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ !(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) میں نے ایک ڈول دیکھا جو آسمان سے لٹکا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے آپ نے ڈول کے منہ پر لگی لکڑی کو پکڑ کر اس سے تھوڑا سا پانی پیا پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے تو آپ نے بھی ڈول کے منہ پر لگی لکڑی کو پکڑ کر اس سے پانی پیا حتٰی کہ آپ سیر ہو گئے پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے آپ نے بھی ڈول کے منہ پر لگی لکڑی کو پکڑ کر اس سے سیر ہو کر پیا پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے چنانچہ آپ نے بھی ڈول کے منہ پر لگی لکڑی کو پکڑا تو وہ ہلنے لگا اور اس میں جو کچھ تھاوہ آپ پر گر گیا۔ استاذ امام بیہقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پینے سے آپ کی مدت خلافت کی کمی مرادہے اور اس ڈول سے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر گر نے سے مراد وہ تکلیفیں ہیں جو آپ کی خلافت میں جنگوں سے آپ کو پہنچی ہیں۔ اس باب کے کئی شواہد ہیں جنہیں ہم نے کتاب الفضائل اور کتاب دلائل النبوۃ میں ذکر کر دیا ہے۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 317
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَسْمِيَةِ الْخُلَفَاءِ الَّذِينَ نَبَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَتِهِمْ بَعْدَهُ وَعَلَى مُدَّةِ بَقَائِهِمْ · حديث 318
افضلیت وخلافت میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف : ابو عبدالرحمٰن السلمی نے ہمیں خبر دی کہا ادریس بن علی المؤدب نے ہمیں خبر دی کہا میں نے ابو بکر عبداللہ بن محمد بن زیاد سے سنا آپ نے کہا میں نے ربیع بن سلیمان کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کو فرماتے ہوئے سنا: ہم خلافت تفضیل میں ہم حضرت ابو بکر سے ابتداء کرتے ہیں(پھر) حضرت عمر(پھر) حضرت عثمان(پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 318
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَسْمِيَةِ الْخُلَفَاءِ الَّذِينَ نَبَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَتِهِمْ بَعْدَهُ وَعَلَى مُدَّةِ بَقَائِهِمْ · حديث 319
ابو منصور عبد القاہر بن طاہر نے ہمیں خبر دی کہا ابو احمد الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا میں نے ابو عروبہ السلمی کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے میمونی سے سنا وہ کہتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل سے سنا: آپ سے کہا گیا کہ خلافت میں آپ کہاں تک جاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا:حضرت ابو بکر ، حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔آپ سے کہا گیا : گویا آپ حدیث سفینہ کی طرف جاتے ہیں؟ فرمایا: حدیث سفینہ کی طرف جاؤ اور دوسری چیز کی طرف۔ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کودیکھا(یعنی علم سے جانا) حضرت ابو بکر ،حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے زمانے میں آپ کو امیر المؤمنین نام نہیں دیا جاتا تھا اور نہ ہی آپ نے جمعے اور حدیں قائم کیں پھر میں نے جانا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے بعد آپ نے ایسا کیا تو میں نے جان لیا کہ اس وقت میں آپ کے لیے وہ کچھ ثابت ہوا جو اس سے پہلے ثابت نہیں ہوا تھا۔
أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ، فَقِيلَ لَهُ: كَأَنَّكَ تَذهبُ إِلَى حَدِيثِ سَفِينَةَ ← أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ وَقِيلَ: إِلَى مَا تَذهبُ فِي الْخِلَافَةِ؟ ← الْمَيْمُونِيَّ ← أَبَا عَرُوبَةَ السُّلَمِيَّ ← أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ ← أبو منصور عبد القاهر بن طاهر الفقيه
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time · Hadith 319
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 320
حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مصلی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر : ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ الحافظ رحمہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خبر دی کہا ابو العباس محمد بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہا عباس بن محمد الدوری نے ہم سے بیان کیا کہاحسین الجعفی نے ہم سے بیان کیاوہ زائدہ سے وہ عبدالملک بن عمیر سے وہ ابو بردہ سے وہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’حضرت ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں‘‘حضرت عائشہ نے کہا: حضرت ابو بکر نرم دل آدمی ہیں جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو نماز پڑھانے کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : حضرت ابو بکر کر حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تم حضرت یوسف علیہ السلام کی ساتھی ہو۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا : حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں نماز پڑھائی۔
مرض رسول الله فقال مروا أبا بكر فليصل بالناس فقالت عائشة ← اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِي بُرْدَةَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← زَائِدَۃَ، ← الْحُسَيْنُ الْجُعْفِيُّ ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ،
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 320
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 321
ابو طاہر محمد بن محمد بن محمش الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ابو بکر محمد ابن الحسن القطان نے ہمیں خبر دی کہا احمد بن یوسف السلمی نے ہم سے بیان کیا کہا عبدالرزاق نے ہم سے بیان کیا کہا معمر نے ہمیں خبر دی وہ زہری سے راوی کہا مجھے حمزہ بن عبداللہ بن عمر نے خبر دی وہ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں آپ فرماتی ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (بیماری کے ایام میں) میرے گھر میں داخل ہوئے توفر مایا: ”حضرت ابو بکر کوکہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں‘‘۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ ! حضرت ابو بکر نرم دل آدمی ہیں جب قرآن پڑھتے ہیں تو انہیں آنسو پر قدرت نہیں رہتی(آپ کے بے اختیار آنسو جاری ہو جاتے ہیں) آپ حضرت ابو بکر کے علاوہ کسی اور کو حکم دیں ؟ حضرت عائشہ فرماتی ہیں : اللہ کی قسم ! میرے پیش نظر صرف یہی بات کہ میں اس بات کو ناپسند سمجھتی تھی کہ لوگ اس شخص کو نا مبارک خیال کریں گے جو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر کھڑا ہو گا آپ فرماتی ہیں میں نے دو یا تین مرتبہ یہی بات دہرائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’حضرت ابو بکر لوگوں کو نماز پڑھائیں تم حضرت یوسف علیہ السلام کی ساتھی ہو‘‘ ۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 321
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 322
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری دن : ابو الحسین بن فضل القطان نے ہمیں خبر دی کہا عبداللہ بن جعفر نے ہمیں خبر دی کہا یعقوب بن سفیان نے ہم سے بیان کیا کہا ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہا شعیب نے ہمیں خبر دی وہ زہری سے راوی کہا مجھے حضرت انس بن مالک انصاری آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع ، خدمت اور صحبت میں دس سال گزارے۔ نے خبر دی کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس بیماری کے ایام میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال فرمایا یہاں تک کہ جب پیر کا دن آیا لوگ نماز کی صفوں میں تھے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حجرے کا پردہ اٹھایا آپ ساری کھڑے ہماری طرف دیکھنے لگے گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ کھلا ہوا قرآن تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبسم فرما کر ہنسنے لگے۔ حضرت انس فرماتے ہیں : ہم سمجھے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے کی خوشی میں فتنے میں پڑھ جائیں گے حالانکہ ہم نماز میں تھے اور حضرت ابو بکر اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہوئے تا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صف کو نماز پڑھائیں اور آپ نے یہ گمان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے نکلے ہیں۔ حضرت انس نے فرمایا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ہماری طرف اشارہ کیا کہ اپنی نماز مکمل کرو پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجرہ میں داخل ہو گئے اور پردہ گراد یا پس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی دن وصال فرمایا۔ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو دیکھنے کے بعد پردہ گرا دیا اور صحابہ کرام علیہم الرضوان نے صفوں کے اندر حضرت ابو بکر کے پیچھے اپنی اپنی جگہوں میں خوشی کا اظہار کیا یہ نماز صبح کی پہلی رکعت میں ہوا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آپ کو کچھ ہلکا محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو دوسری رکعت پالی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حضرت ابو بکر کے پیچھے پڑھا پھر جب حضرت ابو بکر نے سلام پھیرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری رکعت کو پورا کیا اور اسی دن آپ سلیم نے وفات پائی ایسے ہی موسیٰ بن عقبہ نے اپنے مغازی میں روایت کیا اور ایسے ہی عروہ بن زبیر نے بیان کیا اور اسی کے ہم معنی حضرت عبداللہ بن ملیکہ نے ذکر کیا۔ اس کی شہادت وہ روایت دیتی ہے جس کی ہمیں خبر دی۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 322
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 323
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آخری نماز ظاہری دنیا میں : ہمیں خبر دی ابو القاسم عبد الخالق بن علی بن عبد الخالق المؤذن نے کہا ابو بکر محمد بن احمد بن خنبب نے ہمی خبر دی کہا محمد بن اسماعیل الترمذی نے ہم سے بیان کیا کہا ایوب ابن سلیمان نے ہم سے بیان کیا کہا ابو بکر بن ابو اویس نے ہم سے بیان کیا وہ سلیمان بن بلال سے وہ حمید الطویل سے وہ ثابت البنانی سے وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: آخری نماز جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کیساتھ پڑھی وہ ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے پڑھی۔
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 323
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 324
ابو عبداللہ الحافظ اور دوسرے لوگوں نے ہمیں خبر دی کہا ابو العباس محمد بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہا بحر بن نصر نے ہم سے بیان کیا کہا ابن وہب نے ہم سے بیان کیا کہا مجھے یونس نے خبر دی وہ ابن شہاب سے راوی سعید نے انہیں خبر دی کہ سعید نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو ایک کنوئیں پر دیکھا جس پر ایک ڈول تھا تو میں نے اسے کھینچا(یعنی اس سے پانی نکالا) تو جتنا اللہ تعالیٰ نے چاہا میں نے اس سے کھینچا پھر اس کو ابو قحافہ کے بیٹے (حضرت ابو بکر صدیق) نے اسے لے لیا تو آپ نے اس سے ایک یا دو ڈول کھینچے اور آپ کے کھینچے میں کمزوری تھی اللہ تعالیٰ انہیں بخشے پھر وہ ایک بڑا ڈول بن گیا تو خطاب کے بیٹے(حضرت عمر فاروق) نے اسے لے لیا میں نے لوگوں میں سے ایسا محنتی نہیں دیکھا جو عمر بن خطاب جیسا ڈول کھینچتا ہوں حتٰی کہ تمام لوگ سیراب ہو گئے‘‘۔ ایسے ہی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا۔ امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انبیاء کرام علیہم السلام کے خواب وحی ہوتے ہیں۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ’’حضرت ابو بکر کے ڈول کھینچے میں کمزوری تھی‘‘ یہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مدت خلافت کی کمی اور جلدی موت اور آغاز خلافت سے ہی مرتدین کیساتھ جنگ میں مشغولیت مراد ہے کہ پھر وہ(جنگ) اتنی بڑھتی جائے گی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر مکمل ہو جائے گی اس کی مدت کی طوالت تک۔ الحافظ ابو عبداللہ نے ہمیں اس کی خبر دی کہا ابو العباس نے ہم سے بیان کیا کہا ربیع نے ہمیں خبر دی کہا امام شافعی رحمہ ا للہ تعالیٰ نے فرمایا : پھر یہی کلام ذکر کیا۔
ابْنِ شِهَابٍ، ← يُونُسَ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← بحر بن نصر ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 324
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ تَنْبِيهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ بَعْدَهُ، وَبَيَانُ مَا فِي الْكِتَابِ مِنَ الدَّلَالَةِ عَلَى صِحَّةِ إِمَامَتِهِ وَإِمَامَةِ مِنْ بَعْدَهُ مِنَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ · حديث 325
میرے بعد حضرت ابو بکر کے پاس آنا: الحافظ ابو عبداللہ نے ’’المخرج کتاب مسلم‘‘ میں ہمیں خبر دی کہا ابو العباس محمد بن یعقوب نے ہم سے بیان کیا کہا ربیع بن سلیمان نے ہمیں خبر دی کہا امام شافعی نے ہمیں خبر دی کہا ابراہیم بن سعد نے ہمیں خبر دی۔ یہاں سے امام بیہقی دوسری سند کی طرف منتقل ہوئے اور فرمایا۔ ابو عبداللہ نے ہمیں خبر دی کہا اسماعیل بن محمد بن فضل بن محمد الشعرانی نے مجھے خبر دی کہا میرے دادا نے مجھ سے بیان کیا کہا ابو ثابت نے ہم سے بیان کیا کہا ابراہیم بن سعد نے ہم سے بیان کیا وہ اپنے باپ سے وہ محمد بن جبیر بن مطعم سے وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اس نے کسی امر کے متعلق بات کی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دوبارہ آنے کا حکم دیا اس نے کہا: یارسول اللہ ! آپ کا کیا خیال ہے اگر میں واپس آؤں اور آپ کو نہ پاؤں ؟۔ اس کی مراد موت تھی ،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’اگر تو مجھے نہ ہائے تو حضرت ابو بکر کے پاس آنا‘‘۔ حضرت ابو بکرو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اطاعت کرنے سے ہدایت نصیب ہوتی ہے: اور ہم نے ابو قتادہ کی حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا وضو کے پانی کے برتن کے قصہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کا عموم فرمایا:’’وَاِنْ یُطِیعُوا اَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ یَرْشُدوا ‘‘ اگر وہ ابو بکرو عمر کی اطاعت کریں گے تو ہدایت پائیں گے۔
أَتَتْ النَّبِيَّ امْرَأَةٌ فَكَلَّمَتْهُ فِي شَيْءٍ فَأَمَرَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ، ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ← أَبِيهِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ← أَبُو ثَابِتٍ ← جَدِّي، ← إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشعراني، ← وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ← الشَّافِعِیُّ ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ فِي الْمَخْرَجِ عَلَى كِتَابِ مُسْلِمٍ،
Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs · Hadith 325